Tag: asad umar

  • وفاق نے کے پی کے کو کاٹنے کی کوشش کی، اسد عمر

    وفاق نے کے پی کے کو کاٹنے کی کوشش کی، اسد عمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ آج تک کسی حکومت نے ایسی غلطی نہیں کی، وفاق نے ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے کاٹنے کوشش کی، اجیت دودل نے کہا تھا پاکستان کے صوبوں کو آپس میں لڑائیں گے اور یہ بیان آج میرے کانوں میں گونج رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آفدی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارنے کل کہا تھا کہ میں نے موٹر وے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن آج پھر موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔


    وفاق کے معاملا ت سے لگتا ہے کہ اسی پر کام کیا جارہا ہے، حکومت معاملات کس طرف لے جارہی ہے اسے سوچنا چاہیے، چوہدری نثار سیاسی مسائل کا حل ڈنڈے سےچاہتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ نے پروگرام مٰیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتحادیوں سے مل کر اس مسئلے کا حل کرنے کا سوچا تھا۔

    انہوں نے اپنے پچھلے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح سہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ پر ہمارے خلاف لاہور میں مظاہرے کیے اوراپنی تقاریر میں کیا کچھ نہیں کہا۔ لیکن وہ خود لوڈ شیڈنگ آج بھی ختم نہ کرسکے۔

  • پی ٹی آئی اراکین کی اسمبلی رکنیت آئین و قانون کی مرہون منت ہے،اسد عمر

    پی ٹی آئی اراکین کی اسمبلی رکنیت آئین و قانون کی مرہون منت ہے،اسد عمر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی رکنیت کسی جماعت کی نہیں آئین و قانون کی مرہون منت ہے،پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کئے جانے سے متعلق جو فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسمبلی کی یاد میں بے حال ہو کر ایوان میں واپس نہیں گئے تھے بلکہ حکومت اور اپوزیشن کی مہینوں سر توڑ کوششوں اور اصرار کے باعث قومی اسمبلی گئے۔

    جبکہ اسمبلی میں واپسی کے لئے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی رکنیت آئین و قانون کی مرہون منت ہے،پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کئے جانے سے متعلق جو فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔

    اس موقع پر اسد عمر نے پی ٹی آئی کی جانب سے مفت قانونی معاونت سروس کا آغاز بھی کیا۔سروس کے تحت پی ٹی آئی کے وکلاء اسلام آباد کے ان رہائشیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کرے گاجو وکلاء کی بھاری بھر کم فیسیں برداشت نہیں کر سکتے۔

  • اچھے ادارے بڑے لوگ پیدا کرتے ہیں، اسد عمر

    اچھے ادارے بڑے لوگ پیدا کرتے ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بھر پورصلاحیتں ہیں جن کو بروئے کار لا کر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

     اسلام آباد میں ایک نجی یونیورسٹی کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قابل افراد ہی اچھے اداروں کی بنیاد رکھتے ہیں اور اچھے ادارے بڑے لوگ پیدا کرتے ہیں۔

     انھوں نے کہا کہ میں نجی کمپنی کے سربراہ کی حیثیت سے 70لاکھ روپے ماہانہ کما رہا تھا لیکن رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد صرف 70ہزار ماہوار پر کا م کر رہا ہوں جو کہ خالصتاملک کی خد مت کے لیے ہے۔

     انہوں نے کہا کہ میں اپنی زیر تکمیل کتاب کا نام بھی” 70 لاکھ سے 70 ہزار تک "رکھنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہیئے کیونکہ اس میں ترقی اور کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،آخر میں انھوں نے شرکاء میں انعامات اورشیلڈز تقسیم کیں۔

  • جوڈیشل کمیشن پینتالیس روز میں رپورٹ پیش کریگا، اسد عمر

    جوڈیشل کمیشن پینتالیس روز میں رپورٹ پیش کریگا، اسد عمر

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناہے کہ جوڈیشل کمیشن پینتالیس روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔ جبکہ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آٓج پارٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلےمیں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور تحریک انصاف میں اتفاق رائے سے قائم کیا جانے والا عدالتی کمیشن 45 دن میں اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔

    تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ اتوار کو پارٹی کے اجلاس میں کریں گے،جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    امید ہے اگلے ہفتے جو کمیشن بن جائے گا اوراسے 45 دن کا ٹائم فریم ملے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو پیش کریں گے۔

    آئندہ انتخابات شفاف بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ دھاندلی کرنے والوں اور کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

  • چیئرمین نجکاری کمیشن کو ایم کیو ایم نے بھتے کی پرچی دی ، اسد عمر

    چیئرمین نجکاری کمیشن کو ایم کیو ایم نے بھتے کی پرچی دی ، اسد عمر

     

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمرنے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین نجکاری کمیشن زبیرعمرکو بھتے کی پرچی ایم کیوایم نے بھیجی تھی اورعدم ادائیگی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے الزام لگایا کہ ان کے بھائی اورچیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمرکو تین سال قبل ایم کیوایم کی جانب سے بھتے کی پرچی بھیجی گئی تھی۔

    چئیرمین نجکاری کمیشن زبیرعمرنے اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں بھتے کی پرچی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل انہیں بھتے کی پرچی کراچی میں موصول ہوئی تھی اورعدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں لیکن زبیرعمر نے کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لینے سے گریزکیا۔

  • ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ساہیوال: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیرِاعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

    ساہیوال میں پی ٹی آئی کے یوتھ کنوینشن سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے نظریے کی جنگ میں نوجوانوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وزیرِاعظم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص ہے لیکن عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے خزانہ خالی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی آخری تجویز ن لیگ کی تھی، اسد عمر نے کہا کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو چیلنج کرنا ضروری تھا۔

  • حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    اسلام آباد/لاہور/کراچی: کیا حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں؟ گزشتہ روز جب اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے بات کی گئی تو وہ واضح جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

    حکومت اورتحریک انصاف کے رہنماؤں کی باڈی لینگویج میں تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔ اسی لیے تو اسحاق ڈار نے دوبارہ مذاکرات کا ڈول ڈالنے کی خواہش کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ شاہ محمود قریشی اسکی تردید یا تصدیق سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سے ملاقا ت کی ہے لیکن شاہ محمود قریشی نے کہہ دیا کہ وہ کچھ نہیں کہیں گے۔ شاہ محمود قریشی تمام وقت اصل سوال کا جواب دینے کے بجائے ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے۔

    اے آر وائی کی جانب سے بار بار سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو گا سب کے سامنے ہوگا۔ ادھر کپتان نے پھرعزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پلان سی پر عملدر آمد کیلئے اپنے ارادوں پر قائم ہیں۔

    کل کی ملاقات میں کیا ہوا، اسکے بارے میں دونوں فریقین نے لب نہیں کھولے ہیں۔ شاید دونوں اب میں نہ مانوں والے مرحلے سے باہر آچکے ہیں تاہم دیکھیئے آگے کیا ہوتا ہے؟