Tag: asad umar

  • پاکستان میں اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ،  اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    پاکستان میں اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر  کا کہنا ہے کہ   اومی کرون کے آتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب ساٰئٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اومی کرون کےآتےہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے، اب تک8کروڑ75لاکھ پاکستانی کم ازکم ایک خوراک لےچکےہیں اور 6کروڑافرادکومکمل طورپرویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    یاد رہے پاکستان میں اومی کرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں ، دونوں کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ، کراچی کی 65 سالہ خاتون اور پینتیس سالہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔

  • اسد عمر نے  اہلیان کراچی  کو بڑی خوشخبریاں سنادیں

    اسد عمر نے اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبریاں سنادیں

    کراچی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبریاں سناتے ہوئے کہا محمودآباد نالہ اگلے 2ہفتوں میں کھل جائےگا جبکہ کراچی سے لیکرپپری تک الگ ریلوےلائن بچھائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی ٹرانسمیشن پلان کاافتتاح گزشتہ سال ستمبرمیں ہواتھا، کراچی کے دیگر4منصوبوں پربھی پیش رفت ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئےایک اورخوشخبری ہےکہ محمودآبادنالہ اگلے 2ہفتوں میں کھل جائےگا، کےفورمنصوبہ26کروڑگیلن کراچی پہنچانے کا 2023کاوعدہ کیاہے، واپڈاکی ذمہ داری لگائی تھی کےفورکاانجیئرنگ ڈیزائن مکمل ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ پی سی ون مل گیاہےاگلےایک ماہ میں حتمی منظوری ہوجائےگی، ستمبر2023کوکےفورکامنصوبہ مکمل کرلیاجائےگا ، جس کے بعد کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

    اسد عمر نے کراچی کیلئے ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا باہر کی کمپنیاں بھی کے سی آر میں دلچسپی لے رہی ہیں، کراچی سے لیکرپپری تک الگ ریلوے لائن بچھائی جائے گی، ایک ماہ بعد کراچی سے پپری ریلوے لائن کا کام شروع ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2016فروری میں یہ منصوبہ بنایاگیاتھا، کہاگیاکہ وفاق مکمل کرے گا صوبہ چلائے گا، جب ن لیگ حکومت ختم ہوئی توبسز کا آرڈر پاس نہ تھا، کام ہونا تو دور کی بات شروع بھی نہیں کی گئی تھی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کراچی کیساتھ حق تلفی کی گئی ، وفاق نےاپنی ذمہ داری پوری کی ہے، اپریل 2020 میں وفاق اور صوبے میں معاہدہ طے ہوا، جو تمام چیزیں آپ کو بتائیں 20ماہ میں مکمل ہوگئیں۔

    سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین توخریدی نہیں جاتی تقریریں کرکےسندھ کوہلادیا، سندھ حکومت بسیں ہی خریدلیتی ایک ٹیکا تک تو خریدا نہیں، انہیں ویلکم کرتاہوں آئیں ساتھ کھڑے ہو کربات کریں جواب دوں گا۔

    احسن اقبال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ احسن اقبال سے یاد آتا ہےکہ بےگانےکی شادی میں عبداللہ دیوانہ، بس منصوبےکی ن لیگ نےبنیاد ضروررکھی لیکن مکمل ہم نے کیا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گورنرسندھ نے سندھ حکومت کا بلدیات سےمتعلق بل مسترد کرکے واپس بھیجا ، گورنرسندھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ عوام کی نمائندگی کی، ایسالگ رہا تھا کہ کراچی یاسندھ کی عوام بھیگ مانگ رہے ہوں، یہ عوام کا آئینی اور بنیادی حق ہے۔

  • کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم ، اسد عمر نے ویڈیو شیئرکردی

    کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم ، اسد عمر نے ویڈیو شیئرکردی

    اسلام آباد : وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا گرین لائن بس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کراچی کے شہریوں کا انتظارتقریباً ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرین لائن سروس کے چلنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے کراچی کے شہریوں کا انتظارتقریباً ختم ہوگیا، وزیراعظم ٹرائل آپریشن شروع کرنےکیلئےجمعہ کوکراچی آرہےہیں۔

    اس سے قبل وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ انشاءاللہ کراچی گرین لائن منصوبہ کا دو ہفتے ٹرائل آپریشن ہوگا ، جس کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    یاد رہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ سنہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی ، پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

  • پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ‘ اومی کرون’ کے پھیلاؤ کا خطرہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ‘ اومی کرون’ کے پھیلاؤ کا خطرہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاویرینٹ انتہائی تیزی سےپھیلتا ہے ، میری آپ سب سے گزارش ہے ویکسین لگوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئی ہفتوں سے کورونا میں کمی آتی جارہی ہے آج تقریبا5کروڑ پاکستانی مکمل طورپر ویکسینیڈ ہوچکے ہیں جبکہ تین کروڑ پاکستانی ایسے ہیں جنہیں ایک ڈوز لگی ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی آنیوالے کل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے، ہائی رسک ایریاز میں ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے کافیصلہ کیا ہے، کنٹیکٹ ٹریسنگ کا نظام مؤثر ہے جسے دوبارہ مؤثر اور تیز کیا جارہا ہے۔

    سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کوروناکی نئی لہرسے متاثر ممالک سےآنیوالوں پرسفری پابندیاں لگادی ہیں اور کورونا کے نئے ویرینٹ پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہےہیں، نئے ویرینٹ کو روکنے کیلئے ہم سب کو کرداراداکرناہے ، سب سے ضروری یہ ہے کہ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو۔

    انھوں نے خبر دار کیا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے دفاع صرف ویکسین سے مؤثر ہے، صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، بوسٹر ویکسین کےپروگرام کیلئے کل تک مشاورت مکمل ہوجائے گی ، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکیلئے بوسٹر ویکسین کااعلان بھی کل مکمل ہوجائے گا۔

    اسدعمر نے کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کوروناکی نئی قسم تیزی سےدنیامیں پھیل رہی ہے، ہمارےپاس صرف چند ہفتے ہیں، جس نے ویکسین نہیں لگوائی یا ایک ڈوزلگوایاہے، وہ آج ہی لگوائیں اور احتیاط ضرور کریں۔

    این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کےاندر 12دن 10گنا زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ، اگر نیا ویرینٹ پاکستان آیا تو ہمیں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے مؤثر نتائج سامنے آرہےہیں، یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے،عوام احتیاط کریں۔

  • کورونا وبا کا خطرہ تاحال ٹلا نہیں ہے،  اسد عمر

    کورونا وبا کا خطرہ تاحال ٹلا نہیں ہے، اسد عمر

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کا خطرہ تاحال ٹلا نہیں ہے، شہری کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لازمی لگوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اجلاس میں کہا کہ کورونا وبا کا خطرہ تاحال ٹلا نہیں ہے، صوبے، متعلقہ حکام ویکسینیشن میں تیزی کیلئے اقدامات کریں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز انتہائی اہم ہے، شہری کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لازمی لگوائیں، ملکی آبادی کی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے دوسری ڈوزضروری ہے۔

    اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں پر عملدرآمد کرنے پر شہریوں کی تعریف کی اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس نے زندگیاں داؤپرلگاکرڈیوٹی کی، کورونا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے بے شمار انسانی زندگیاں بچائیں۔

  • وزیراعظم نے قوم کو تاریخی پیکج دیا، اسد عمر

    وزیراعظم نے قوم کو تاریخی پیکج دیا، اسد عمر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان نے مستقل میں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے، اسی لیے وزیر اعظم اس صوبے کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو اس خطے میں معاشی انقلاب برپا کردے گا، حکومت نے بلوچستان خصوصاً جنوبی بلوچستان کے لیے پیکیج تشکیل دیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستآن کے گوادر، مکران ڈویژن و جنوبی اضلاع کے لیے وزیراعظم نے تاریخی پیکیج دیا ہے جس معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • 7 کروڑافراد کی ویکسینیشن ، اسد عمر 2ماہ میں ہدف پورا کرنے کیلئے پُرامید

    7 کروڑافراد کی ویکسینیشن ، اسد عمر 2ماہ میں ہدف پورا کرنے کیلئے پُرامید

    اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہدف ہےاس سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کریں ، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپنا ہدف پوراکرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ویکسین لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ہدف ہےاس سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کریں، اب تک 7کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور ملک بھر میں 4 کروڑافراد کو مکمل ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپناہدف پوراکرلیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمرن نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ ، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ، کورونا سے روزانہ اموات کی شرح اور انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد سب سے کم ہے ، ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم مثبت نتائج کے باوجود ویکسی نیشن جاری رہنی چاہیے۔

    خیال رہے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران 10 اموات ریکارڈ کی گئیں اور 658 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • امید ہے دنیا افغانستان پر 90کی دہائی والی غلطی نہیں دہرائے گی، اسد عمر

    امید ہے دنیا افغانستان پر 90کی دہائی والی غلطی نہیں دہرائے گی، اسد عمر

    واشنگٹن: وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہے کہ امید ہے افغانستان پر دنیا90کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائی گی، افغانستان میں پائیدار استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دوسپر پاورز نے افغانستان میں قبضہ کیا، 40سالہ افغان جنگ سےپڑوسی ممالک کوبھی نقصان پہنچا۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں افغانستان کو تنہا چھوڑ کرغلطی کی گئی، امید ہے افغانستان پر دنیا90کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائی گی، افغانستان میں پائیدار استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بھی افغانستان میں شمولیتی حکومت کاقیام چاہتےہیں، افغان طالبان کی جانب سےابتدائی اشارےمثبت آئے ہیں۔

    بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوششیں کرتارہاہے، پاکستان کوغیرمستحکم کرنابھارتی حکومت کی اعلانیہ پالیسی ہے۔

    سی پیک سے متعلق اسد عمر نے کہا پچھلی حکومت کی بہ نسبت ہمارے دورمیں سی پیک پر زیادہ پیشرفت ہوئی۔

  • کورونا کی پانچویں لہر ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    کورونا کی پانچویں لہر ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم کورونا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا لیکن اگر بڑی تعداد میں لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگواتے تو کیسز میں کمی کے باوجود ہم خطرے کی زد میں رہیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کورونا سے بچاؤ کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے، لہذا ویکسی نیشن مکمل کروا لیں۔

    ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اسلام آباد،پشاور،گلگت،میر پور ، اسکردو،چارسدہ، سرگودھامیں ویکسی نیشن کی بہترین پیشرفت ہے جبکہ حیدر آباد نوشہرہ، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، منگورہ اور مردان میں انتظامیہ کو اپنی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے۔

  • مہنگائی ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، اسد عمر نے قیمتوں کا موازنہ پیش کردیا

    مہنگائی ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، اسد عمر نے قیمتوں کا موازنہ پیش کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی ملکی نہیں،عالمی مسئلہ ہے، پیٹرولیم میں اربوں روپے کا ریلیف دیا، دنیامیں کروڈ آئل 81 فیصد جبکہ پاکستان میں17 فیصد مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تفصیلی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کاذکر پوری دنیا میں ہورہا ہے، دنیا میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے، ماہرین غورکررہےہیں کہ عالمی سطح پرقیمتیں کب معمول پرآئیں گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ دنیا نے کورونا کی آفت کا سامنا کیا، کورونا کے آغاز پر دنیا ایک دم سے بند ہوگئی ، عالمی سطح پر چیزوں کی طلب میں کم پیدا ہوئی، کورونا کے ساتھ دنیا میں چیزوں کی قیمتیں نیچی آئیں، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے سراہا، ہم نے ضروری صنعتوں کو سب سے پہلے کھولا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں بندشیں لگیں اورمعیشتیں بیٹھ گئیں، دنیا میں معیشتیں سکڑنےسے اشیائے ضروری کی ترسیل کا نظام شدید متاثر ہوا اور طلب بڑھنے پر دنیا میں اشیا کی قلت نظر آنےلگی۔

    انھوں نے قیمتوں کا موزانہ کرتے ہوئے کہا کہ چیزوں کی قیمتوں میں پوری دنیامیں اضافہ ہوا، گزشتہ دنیا میں کروڈآئل کی قیمت81.55 فیصد کا اضافہ ہوا، اسی دوران ہمارے ہاں تیل کی قیمتوں میں 17.5فیصد بڑھیں ، ایل این کی قیمت میں 64 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری نسبت دنیا میں گیس کی قیمت میں ساڑھے 8 گنا اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت 67 اور پاکستان میں 28 فیصد بڑھی، اکتوبر کے وسط تک بیشتر اشیائے ضروری کی قیمتیں بھارت میں زیادہ ہیں۔
    .
    وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیٹرولیم پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے 6.7 فیصد کر دیا گیا ہے، 30روپے لیوی کم کرکے 5.60 روپے کردی گئی ، پیٹرولیم ڈیولمپنٹ لیوی میں 25 روپے کی کمی کی گئی، پیٹرول پرکسٹم ڈیوٹی 9 روپے 27 پیسے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کابڑھناملکی نہیں عالمی مسئلہ ہے، پیٹرولیم پر حکومت کے اختیار میں ٹیکس کی شرح کا تعین ہے، حکومت پیٹرولیم پر جتنا ریلیف دے سکتی تھی وہ دیا، کچھ ماہ کے دوران صفرپی ڈی ایل لیاگیا، مجموعی طور پر دیکھیں تو پیٹرولیم میں اربوں روپے کا ریلیف دیا گیا۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ تیل پر سیلز ٹیکس کم ، فی ٹن ڈیوٹی بھی آدھی کردی گئی ہے، خوردنی تیل کی قیمت میں 40 سے 50روپے تک کمی آئے گی، گندم کی فی من قیمت میں 1400سے 1800کااضافہ کیا گیا، گندم کی فی من قیمت میں اضافے سے بڑی آبادی کو فائدہ پہنچا۔

    گندم کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اورسندھ اپنی ضروریات سے زائد گندم پیدا کرتے ہیں، پنجاب اورسندھ میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 290 روپے کا فرق ہے، اگرسندھ میں گندم جلد ریلیزکی جائے تو آٹے کی قیمت پر فرق پڑے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام مشکل وقت میں بہت اہمیت اختیارکرگیا، 3سال قبل بی آئی ایس پی 121 ارب کا تھا، جوآج 260 ارب کر دیا گیا ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق پروگرام تیار ہے، امید ہے چند دنوں میں وزیراعظم ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماہرین کی عمومی رائے ہے کہ مارچ سے اشیائے ضروری کی قیمتوں میں کمی آئے گی، عام طور پر نہ مانیں یا دیرکریں توتوآئی ایم ایف کے شرائط اورسخت کر دیتا ہے، ہمارے فیصلوں کی وجہ سے آئی ایم ایف نے شرائط میں کمی کر دی تھی ، ہمارا مالیاتی خسارہ بڑھنےکی سب سے بڑھی وجہ عالمی قیمتیں بڑھنا ہے۔