Tag: asad umar

  • ‘مختلف ممالک کے مقابلے  پاکستان میں کورونا سے شرح اموات کم ، تاہم خطرہ ابھی بھی برقرار’

    ‘مختلف ممالک کے مقابلے پاکستان میں کورونا سے شرح اموات کم ، تاہم خطرہ ابھی بھی برقرار’

    اسلام آباد : سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بر وقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون سے کورونا اموات کی شرح 10 لاکھ میں صرف 102 ہے لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خطے میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے کہا سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئیں ، ایران میں 10 لاکھ میں سے ایک ہزار 37، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 ، افغانستان میں 160 اور بنگلا دیش میں 113 اموات ہوئیں.

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 10 لاکھ میں سے صرف 102 اموات ہوئیں اور یہ سب حکومت کی جانب سے بر وقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن ہوا۔

    این سی او سی کے سربراہ نے مزید کہا کہ خطرہ ختم نہیں ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

  • کورونا ویکسینیشن، پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کورونا ویکسینیشن، پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل پہلی بارملک میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی، ویکسی نیشن کی بڑھتی تعدادحوصلہ افزاہےلیکن اورتیزی ضروری ہے، سماجی، معاشی پابندیاں ختم کرنے کے لیے زیادہ ویکسی نیشن ضروری ہے، بیشترآبادی کی ویکسی نیشن تک پابندیاں ناگزیر ہیں۔

    اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا تھا ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوویڈکی موجود لہر میں برطانیہ میں کیسز کی تعداد گزشتہ لہرجتنی ہی ہے لیکن ویکسی نیشن کےباعث برطانوی شہریوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح بہت کم ہے۔

  • اسد عمر نے  برطانیہ میں ویکسینیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دے دی

    اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسینیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دے دی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال ہے،ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے، کوویڈکی موجود لہر میں برطانیہ میں کیسز کی تعداد گزشتہ لہرجتنی ہی ہے لیکن ویکسی نیشن کےباعث برطانوی شہریوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح بہت کم ہے۔

    خیال رہے برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کر دیں، نئے حکم نامے کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی سے گھروں میں اور ریسٹورنٹس میں کم تعداد میں افراد کے آنے کی پابندی ختم ہوگئی اب جتنے چاہیں لوگ ملاقات کرسکتے ہیں جب کہ ایک میٹر کے سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی البتہ ٹرانسپورٹ سیکٹر نے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی اور جنازوں میں لوگوں کی شرکت کی حد بھی ختم ہوچکی ہے، کنسرٹس، تھیٹرز اور اسپورٹس ایونٹس میں شائقین کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ امبر ٹریول لسٹ میں شامل ممالک جانے کے خلاف گائیڈ لائن حکومت نے واپس لےلی ہے۔

  • پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے ، عید کی چھٹیوں میں بےتحاشا احتیاط کی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکی چوتھی لہر سے پاکستان میں اثرات مرتب ہوناشروع ہوگئے ، کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد ویکسین لگوائیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی قسم کےکوروناکےپھیلنےکےخدشات بڑھ رہے ہیں، بھارتی قسم کے وائرس نے خطے میں بہت تباہی پھیلائی ہے ، ویکسین نہ لگوانے والے عید کی چھٹیوں پر سیاحتی مقامات پرنہ جائیں۔

    سربراہ این سی او سی نے کہا پاکستان میں 2کروڑ 21لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے، جنہوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی انھیں 4 گنا زیادہ خطرہ ہے، عید کی چھٹیوں میں بےتحاشا احتیاط کی ضروری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناصورتحال پر پاکستان کی دنیا نے تعریف کی ہے، عوام سے پھر اپیل کرتا ہوں ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائےصحت فیصل سلطان نے کہا کہ روزانہ ڈھائی ہزار کیسز بڑھ رہے ہیں، قومی سطح پر پانچ سے چھ فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے، خدارا ماسک لگائیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع، اسد عمر نے وارننگ دے دی

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع، اسد عمر نے وارننگ دے دی

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے  ابتدائی آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ،  جس کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے شادی ہال اور  ریسٹورنٹس مالکان کو وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ انڈورشادیوں، ریسٹورنٹس اور جم میں ویکسی نیشن شرط کونظراندازکیاجارہاہے، اگر مالکان نےذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا توان سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

    کورونا صورت حال سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ کرونا وبا کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت ڈیلٹا وائرس (بھارتی ویرینٹ ) پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہت بڑاخطرہ بنا ہوا ہے، بنگلادیش میں کرونا کی نئی قسم پھیلنے کے بعد حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرگئے‘۔

  • اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد : وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کسی بڑےلاک ڈاؤن کی گنجائش نہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین نے کہہ دیا ہے کوروناکی چوتھی لہرکاخدشہ ہے، اس حوالےسےکل بھی این سی اوسی میں خصوصی اجلاس ہواتھا،آج ہم اس حوالےسےوزیراعظم عمران خان کوبریف کریں گے .

    اسد عمر نے مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوسکتے ہیں مگر کسی بڑے لاک ڈاؤن کی گنجائش نہیں ، آگے عید بھی آرہی ہے، اس لئے احتیاط کریں، ماسک ضرور پہنیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل این سی اوسی سےآزادکشمیرالیکشن کمیشن کوخط گیاہے، خط میں لکھاہےوہاں پرایس اوپیزکی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم نے تجویز دی تھی الیکشن کو 2 ماہ تک مؤخرکر دیا جائے، یہ آزاد کشمیر کی اسمبلی کا فیصلہ تھا اس لئے وہ الیکشن کرا رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز این سی اوسی کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا اور تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    این سی اوسی نے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • نارتھ فری زون کا افتتاح ، گوادر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

    نارتھ فری زون کا افتتاح ، گوادر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

    گوادر : وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے، گوادر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گوادر میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں نارتھ فری زون پہلے فیز سے 35 گناہ بڑا انڈسٹریل زون ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نے کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوادرمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے، تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    چینی سرمایہ کاروں نے ویڈیولنک پر وزیراعظم سے پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق بات کی ہے، بلوچستان کےلیےوزیراعظم کی ہدایت پرترقیاتی کام تیزی سےجاری ہے اسو وقت بلوچستان میں جاری ترقیاتی کام اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے نارتھ فری زون گوادر کا افتتاح کیا تھا اور وزیراعظم کی موجودگی میں مختلف ممالک کے سفرا کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا، صوبے کو ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا، گوادر خطے میں اقتصادی ،ترقیاتی سرگرمیوں کا محور بنے گا ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کریں گے۔

    اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے خطاب میں کہا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے، 2200ایکڑ پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر میں بھی ترقی کا سفر جاری ہے

  • پاکستان میں امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی ؟ اسد عمر نے بتا دیا

    پاکستان میں امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی ؟ اسد عمر نے بتا دیا

    اسلام آباد : این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے ملنے والی موڈرناویکسین بیرون ممالک میں کام یا تعلیم کیلئے جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں ، یہ ویکسین ان افراد کیلئے ہے جو ان ممالک میں کام یا پڑھنے کیلئے سفر کرینگے، امریکی صدرکی کورونا وبا کیلئے پالیسیاں قابل تعریف ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز امریکا کی جانب سے پاکستان کو موڈرناویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں موصول ہوئیں تھیں ،عطیہ امریکہ کی جانب سےدنیا بھر میں 8کروڑخوراکیں تقسیم کرنےکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصدعالمی سطح پربرابری کی بنیاد پرمحفوظ اوعر موثرویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔

    امریکی ناظم الامور کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کوویکسین تقسیم کرنےپرخوشی ہے،ویکسین پاکستان پہنچنا،باہمی اشتراک داری کےبغیرممکن نہ تھا ، ویکسین کےمعاملےپرپاکستان کےساتھ تعاون جاری رہےگا۔

  • پاکستان میں فائزر ویکسین کن افراد کو لگے گی؟ اسد عمر نے بتا دیا

    پاکستان میں فائزر ویکسین کن افراد کو لگے گی؟ اسد عمر نے بتا دیا

    اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائزر ویکسین کی تعداد محدود آئی ہے، فائزر ویکسین حج پر جانیوالے اور ورک ویزہ ہولڈر اور بیرون ملک تعلیم کیلئے جانیوالے طلبا کو لگے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تیزی سے ویکسین کا عمل مکمل ہو، کوروناکی وجہ سے مالز کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے ، ہم چاہتے ہیں کاروبار پورا ہفتے کھلیں مگر بغیرویکسین یہ ممکن نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ویکسین لگوانی چاہیے ، اسلام آبادویکسین لگوانے کی تعداد میں سرفہرست ہے ، قومی اہمیت کا کام شروع کرنے پر اسلام آبادچیمبر مبارکبادکامستحق ہے۔

    این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر میں 1700ویکسی نیشن سینٹر کام کررہےہیں، ویکسی نیشن کے بغیر بندشیں ختم کرنا ممکن نہیں ہے، ملک کے بڑے فلاحی اداروں کو بھی شراکت دار بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، پسند کی ویکسین کا مسئلہ صرف پاکستان نہیں ہر جگہ ہے، دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین چین سے ایکسپورٹ ہورہی ہے۔

    فائزر ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں فائزر ویکسین کی تعداد اس وقت محدود آئی ہے، فائزر ویکسین حج پر جانیوالے اور ورک ویزہ ہولڈر کو لگے گی، فائزر ویکسین بیرون ملک تعلیم کیلئےجانیوالے طلبا کو بھی لگے گی۔

    کورونا صورتحال سے متعلق اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں منفی 7فیصدگروتھ ہوئی ہے، ہمارے ہاں وبا کے پھیلاؤمیں کنٹرول رکھا گیا ہے ، 14ماہ بعد کسی مال میں آیا توعجیب لگ رہا تھا ، پاک ویک ویکسین بھی عوام کو سپلائی ہوناشروع ہورہی ہے۔

  • اچانک معیشت کی رفتار کیسے تیزہو گئی؟ اسد عمر نے2 سال پرانی ویڈیو شیئر کردی

    اچانک معیشت کی رفتار کیسے تیزہو گئی؟ اسد عمر نے2 سال پرانی ویڈیو شیئر کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپریل2019 میں ہی بتا دیا تھا کہ معیشت کی بہتری میں 2 سال لگیں گے ، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے ، معیشت کودیرپاترقی کےراستےپرگامزن کرناہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرنے اپنی 3اپریل2019میں گفتگوکی ویڈیوٹوئٹ کردی اور کہا یہ پوچھ رہے ہیں کہ اچانک معیشت کی رفتارکیسے تیزہو گئی ، 3اپریل2019میں بتایاتھا کہ2 سال لگیں گے، پہلےدن سےعمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے ، معیشت کودیرپاترقی کےراستےپرگامزن کرناہے، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ اس سال کی شرح نمو 3.94سے بڑھ کر 4.8ہوگی، اگلے سال مجموعی شرح نمو 4.8فیصد ہوگی ، اس دفعہ مضبوط گروتھ ہوئی ہے اور ہماری ترسیلات زرمیں بہت اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کوروناکی وجہ سے ترقی کی شرح کمی ہوئی تھی، کیاچیزیں ہیں جن کی وجہ سےاس سال ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، بجلی کی کھپت میں 6فیصد اضافہ دیکھ رہے ہیں

    انھوں نے مزید کہا ترقیاتی بجٹ کےلئے ترجیحات کا تعین کیاجارہاہے ، گیس پیداوار میں نئے ویلزڈریل کیے گئے ہیں ،اگلے سال گیس پیداوار میں گروتھ نظرآرہی ہے، کوئلے کی پیداوار میں بھی اگلے سال گروتھ نظرآئے گی۔

    اسد عمر نے کہا ن لیگ ممبر مجھ پر تنقید کرتےتھے فوراً آئی ایم ایف کیوں نہیں گئے ، اگلےسال کیلئے ترسیلات زر کا تخمینہ 33.1ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کےاندر زرمبادلہ کی گروتھ میں زبردست اضافہ ہواہے۔