Tag: asad umer

  • پاکستان کی معیشت و انڈسٹری کی صلاحیت مفلوج کردی گئی ہے، اسد عمر

    پاکستان کی معیشت و انڈسٹری کی صلاحیت مفلوج کردی گئی ہے، اسد عمر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک سال کا خسسارہ ایک مہینے میں ہوا ہے، پاکستان کی معیشت و انڈسٹری کی صلاحیت مفلوج کردی گئی ہے، پچھلے تین سال سے کہہ رہے ہیں حکومت معیشت ڈبو رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اسد عمر نے کہا کہ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر گئے ہیں، نگراں حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی دینی چاہئے، تمام دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی، نگراں حکومت حقائق پر مبنی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق سچ بتائے۔

    اسد عمر کے مطابق روپے کی قدر گرنے سے ہر خاندان 40 ہزار سے زائد کا مقروض ہوگیا، معیشت اس حد تک پہنچ چکی ہم بیل آؤٹ پیکیج کی طرف جارہے ہیں، جس جگہ آج معیشت آگئی ہے اس وقت انتظار نہیں ہوسکتا، ایکسپورٹر کو مہنگی بجلی و گیس نہ ہوتی تو وہ ایکسپورٹ کرکے دیتا، نگراں حکومت حقیقت سامنے لائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے، سب سے خطرناک کام 8 ارب شاٹ ٹرم قرضہ لیا گیا ہے، کم ٹرنز پر کمرشل قرضے لیے گئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں، یہ گر کر 6 ہفتے کے رہ جائیں گے، اسٹیٹ بینک نے جو بات اپنی رپورٹ میں بتائی وہ پہلے کی جاتی۔

    اسد عمر کے مطابق حکومت نے 2 ہزار 384 ارب کے اسٹیٹ بینک سے قرضے لیے، جس طرح سے ذخائر گر رہے ہیں کیا چند ماہ بھی ایسے چل سکتے ہیں، شاہد خاقان اسلام آباد کے شہری آپ سے پانی کا ضرور پوچھیں گے، نگراں حکومت کو بتانا چاہئے ہم آج کہاں کھڑے ہیں، لگتا ہے کہ نگراں وزرا پر ن لیگ کا دباؤ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ٹی آئی کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی جمہوریت کی بنیاد ہے، اسد عمر

    پی ٹی آئی کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی جمہوریت کی بنیاد ہے، اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی جمہوریت کی بنیاد ہے، اپنا ایجنڈا من و عن نافذ کریں گے اور اس پرعمل بھی کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، اسد عمر نے نے کہا کہ حکومتی وزیروں کی فوج نے بیٹھ کر آج پریس کانفرنس کی، وزیروں کو پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اعتراض تھا، اعتراض کا جلد ایسا جواب دیں گے جس سے ان کی تشفی ہوجائے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کے عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، کے پی میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو دوبارہ منتخب نہیں کیا جاتا، پختونخوا میں آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف ہی کی ہوگی، تحریک انصاف پہلے سے زیادہ نشستوں کے ساتھ کامیاب ہوگی۔

    مزید پڑھیں: احسن اقبال نے عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا چربہ قرار دے دیا

    اسد عمر نے کہا کہ حکومتی وزیروں کا اعتراض ہمارے 100 روزہ منصوبے پر تھا، ن لیگی وزیروں کا اعتراض انتہائی مضحکہ خیز تھا، کہتے ہیں ہمارا ویژن چھاپا ہے دوسری طرف کہتے ہیں یہ عملی ایجنڈا نہیں، وزیر گفتگو سے پہلے فیصلہ کرلیں کہ ان کا حقیقی اعتراض ہے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر آئین کا آرٹیکل 38 اُٹھا کر پڑھ لیں سارے شبہات دور ہوجائیں گے، صحت، تعلیم، رہائئش اور روزگار کی فراہمی آئینی طور پر حکومت کے ذمے ہے، بدقسمتی سے حکومتوں نے اس سے پہلے یہ ذمہ داری نبھائی نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ادارے سرکاری بابوؤں کے ہاتھوں میں رہتے ہوئے ٹھیک نہیں ہوں گے، اسد عمر

    ادارے سرکاری بابوؤں کے ہاتھوں میں رہتے ہوئے ٹھیک نہیں ہوں گے، اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم اداروں کو غیر سیاسی کریں گے، بزنس مین مائنڈز سے چلوائیں گے، ادارے سرکاری بابوؤں کے ہاتھوں میں رہتے ہوئے ٹھیک نہیں ہوں گے، ہم اسٹیل میل اور پی آئی اے کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسد عمر نے کہا کہ پاکستان قرض کی دلدل میں ڈوب رہا ہے، بیرونی قرضے بڑھ رہے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے صنعتیں عالمی منڈی سے مقابلے کے قابل نہیں، عوام پر ٹیکس کا بوجھ بہت ڈالا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خطے میں سب مہنگی بجلی و گیس پاکستانی صنعت کاروں کو مل رہی ہے، مہنگی بجلی و گیس کی وجہ سے صنعت کار باہر مقابلے نہیں کرپاتے، اسٹیل مل دو سال سے بند پڑی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا لوڈ شیڈںگ ختم ہوگئی، مئی آتے ہی عوام کو پتہ چل گیا کہ کتنی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔

    اسد عمر نے کہا کہ پرائم منسٹر ہوم اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھر بنائیں گے، اسکیم کے تحت گھر حکومت نہیں پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بنائیں گے، ہم سیاحت کے شعبے کو فروغ دیں گے اس سے بے روزگاری کم ہوگی، ہم ایف بی آر میں اصلاحات کئے بغیر نہیں چل سکتے یہ ناگزیر ہیں، ایک باصلاحیت چیئرمین ایف بی آر لائیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گردشی قرضے آج ایک ہزار ارب تک پہنچ گئے ہیں، تحریک انصاف ماحولیات سے متعلق پالیسی پر کام کررہی ہے، ہائیڈل اور سولر ذرائع سے بجلی پیداوار کے منصوبے بنائیں گے، 147 رینک پر چلے گئے ، ہم پاکستان کو 100 سے نیچے لائیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ضروری ہے، عوام مستفید ہوں گے، سی پیک کو ایسے فیز میں لے جائیں گے کہ عوام کے لیے نوکریاں پیدا ہوں، سی پیک ابھی گیم چینجر نہیں لیکن بہت جلد بن جائے گا، سی پیک پر ابھی صرف انفرااسٹرکچر پر زور دیا جارہا ہے، سی پیک منصوبوں کو خصوصی معیشت کی بہتری کے لیے استعمال کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو اس وقت اڈیالہ جیل میں ہی ہونا چاہئے، اسد عمر

    نواز شریف کو اس وقت اڈیالہ جیل میں ہی ہونا چاہئے، اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کو نواز شریف کے بیانیے کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، میاں صاحب کو اس وقت اڈیالہ جیل میں ہی ہونا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کا پورا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے اس لئے خود بھی بھول جاتے ہیں، نواز شریف کا بیانیہ ہے فیصلے کہیں اور لکھے جارہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اصغر خان کیس میں پیسے دینے اور لینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، مریم نواز کو بھی مطالبہ کرنا چاہئے اصغر خان کیس میں دستاویزات پیش کی جائیں، اصغر خان کیس منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے، معلوم ہونا چاہئے کیس میں نواز شریف کا کردار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی بات کرتے ہیں، وہ اس وقت اپنے سائے سے ہی لڑ رہے ہیں، ان دیکھی قوتیں نواز شریف کا ماضی ہیں جس سے وہ نکل نہیں پا رہے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ چوہدری نثار کو چاہئے کھل کر سامنے آئیں، چوہدری نثار سے کہنا چاہتا ہوں اشاروں سے کام نہیں چلے گا، ان کو کھڑے ہوکر پوزیشن لینا ہوگی، بیرونی دباؤ جب پاکستان پر بڑھ رہا تھا چوہدری نثار اس وقت کہاں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے تو بتائیں کیوں؟ سب کا موقف یہی ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل دور میں کھڑا ہے، کل پرسوں اور وقت آنے پر بتاؤں گا اس موقف کا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قانون میں ترمیم مسلم لیگ ن نے کی تھیں کسی اور نے نہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے دو دن اسمبلی میں آکر اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں، قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے کسے بیوقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر

    مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے جو انہیں برداشت نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ عدالت کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے وفاداری پر افسران کو ترقیاں دی گئیں، مغلیہ خاندان نے جن کو نوازا ہے آج ان سے وفاداری کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔

    شریف خاندان کی منی ٹریل کا تعلق اسحاق ڈارسے ہے، اسد عمر

    انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران نے اسلام آباد میں تباہی مچا رکھی ہے، ہم تو چار سال سے کہہ رہے ہیں کہ شریف خاندان کی جانب سے ڈی ایم جی (ن) بنا لی گئی ہے۔

    رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف (ن) لیگ کے قائم مقام صدر بن چکے ہیں، اب اداروں کے خلاف جو بھی زہر اگلے گا اس کا مطلب اس کے پشت پر شہباز شریف ہیں۔

    پروگرام میں نادرا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے لیکن لگتا ہے اس ادارے میں بہت ہی کمزور قسم کا ترجمان لگا رکھا ہے، آئندہ الیکشن میں نادرا کا کردار بنیادی ہوگا۔

    حکمران جماعت جعلی دستاویزات جمع کراکے پھنس گئی ان کیخلاف فوجداری مقدمہ بنتاہے، اسد عمر

    خیال رہے آج راجہ ظفرا لحق کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کو تاحیات قائد جبکہ شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کراکے دکھائے،سلمان مجاہد بلوچ،آف دی ریکارڈ

    حکومت الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کراکے دکھائے،سلمان مجاہد بلوچ،آف دی ریکارڈ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ معاملات فاروق ستار کے پاس ہیں وہ کھل کر کچھ نہیں کہہ رہے، پاکستان مخالف بات کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگایا جائے اور انہیں کٹہرے میں لایا جائے، حکومت میں ہمت ہے تو الطاف حسین کے خلاف بغاوت کامقدمہ درج کراکے دکھائے۔


    Salman Baloch dares govt to run a treason case… by arynews

    فاروق ستار طلاق کے بعد الطاف حسین سے رجوع نہ کریں، نبیل گبول

    Altaf dictates Farooq Sattar through Viber… by arynews

    سیاسی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ سب سے پہلے الطاف حسین کو ایم کیو ایم سے باہر نکالا جائے اور آئین متحدہ میں تبدیلی کی جائے، فاروق ستار اور الطاف حسین کے تعلقات ناجائز ہیں، طلاق بھی ہوگئی اور رجوع بھی کیا جارہا ہے،فاروق ستار وائبر پر روانہ الطاف حسین سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں یہ کیسی سیاسی طلاق ہے؟ ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔

    آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ حکومت کوکرنا ہے، اسد عمر

    MQM voters voted for Altaf Hussain till today… by arynews

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ نائن زیرو میں اسلحہ رکھا ہے تو تمام تر مینڈٰیٹ کے باوجود اس کے خلاف آپریشن ہوناچاہیے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، ایم کیو ایم اس سے ماورا نہیں، اگر کسی کو پورے ملک کا بھی مینڈٰیٹ ہو تب بھی اسے قانون توڑے کا کوئی حق نہیں، یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ آرٹیکل سکس کے تحت الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں۔