Tag: Asf Head Quarter

  • ہوا بازی کی صنعت کے فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، غلام سرور خان

    ہوا بازی کی صنعت کے فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، غلام سرور خان

    کراچی : وفاقی وزیر ہوا بازی  غلام سرور خان نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

    وفاقی وزیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو اے ایس ایف کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بریفنگ دی۔

    ڈی جی اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے ایس ایف اہلکار ملک کی اہم ترین سرحدوں اور ایئرپورٹس پر پیشہ وارانہ طریقہ سے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گفتگو کرتے ہوئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر غلام سرور خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کے فروغ کے وژن کے لئے بھی ہم بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، جس کے مثبت اثرات جلد قوم کے سامنے ہوں گے۔

  • پاکستان کی فضائی صنعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، محمد میاں سومرو

    پاکستان کی فضائی صنعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، محمد میاں سومرو

    کراچی : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن سمیت پاکستان کی فضائی صنعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، فیئراسکائی پالیسی اور دیگر امور پر کام جاری ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وفاقی وزیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    محمد میاں سومرو نے اے ایس ایف کے شہداء یادگار پر حاضری بھی دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف کی جانب سے وفاقی وزیر کو ادارے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد میاں سومرو کاکہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اوپن اسکائی پالیسی کے باعث پی آئی اے نقصان سے دوچار ہوئی۔

    حکومت اوپن اسکائی پالیسی کے بجائے فیئراسکائی پالیسی اور دیگر امور پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ کوکین کی برآمدگی کے پے درپے واقعات رونما ہونے کے حوالے سے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔۔

  • اے ایس ایف کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، عبداللہ حسین ہارون

    اے ایس ایف کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، عبداللہ حسین ہارون

    کراچی : نگران وفاقی وزیر دفاع و برائے ہوا بازی عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف )کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کا دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اےآر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق نگران وفاقی وزیر دفاع و برائے ہوا بازی عبداللہ حسین ہارون نے آج اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

    ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر محمد زبیر نے استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، نگران وفاقی وزیر عبداللہ حسین ہارون نے یادگار شہداء اے ایس ایف پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے نگران وفاقی وزیر کو ا ے ایس ایف کے پیشہ ورانہ اور انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے، اے ایس ایف کو مزید جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔

    نگران وفاقی وزیر عبداللہ حسین ہارون نے اے ایس ایف کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔