Tag: ASF

  • کراچی میں اے ایس ایف کی 46 ویں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ

    کراچی میں اے ایس ایف کی 46 ویں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ

    کراچی: سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی نے کہا ہے کہ اے ایس ایف فضائی قزاقی اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے، اے ایس ایف کی ان صلاحیتوں کا اعتراف ہوابازی کے بین الاقوامی ادارے بارہا کرچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اے ایس ایف کی 46 ویں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نو سو دس اہلکاروں میں سے ایک سو اننچاس خواتین کیڈٹس نے تربیت مکمل کی۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی ڈی جی اے ایس ایف میجرجنرل علی عباس حیدرنے بھی شرکت کی جنہیں تربیت حاصل کرنے والے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    تقریب میں اے ایس ایف کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی نے کہا کہ اے ایس ایف اپنی حساس ذمہ داریوں کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتی ہے یہ وجہ ہے کہ اے ایس ایف کا اعلیٰ معیار محنت کا واضح ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف مسافروں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے میں کلیدی کردارادا کررہی یے اے ایس ایف فضائی قزاقی اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آٹھ جون2014کو اے ایس ایف کی ایئرپورٹ پرقربانی کوبھلایا نہیں جاسکتا، اے ایس ایف کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو اے ایس ایف کے شہدا پر فخر ہے، اے ایس ایف میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ نئی ٹرانسپورٹ کو بھی لایا جارہا یے جبکہ اے ایس ایف ملازمین کی فلاح بہبود میں ایوی ایشن ڈویژن ساتھ ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن سیکورٹی میں شامل ہونے والے اہلکاروں پربھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جبکہ یہ مسافروں اور جہازوں کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار کی حامل ہے، اے ایس ایف نے اس مختصرعرصے میں اپنا اہم کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو اے ایس ایف کی انتھک محنت کا واضح ثبوت قرار دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوی ایشن اے ایس ایف کے فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

    اس حوالے سے ملک بھر کے تمام ائرپورٹس کے اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تمام ایئر پورٹس کو مزید ہتھیاروں اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔

  • اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    کراچی : اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کراچی میں منعقد ہوئی، ریہرسل میں910اہلکاروں میں 149خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔

    ریہرسل میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس نے بھی شرکت کی۔ تربیت حاصل کرنے والےچاک وچوبند دستے نے ڈی جی اے ایس ایف کو سلامی پیش کی.

    اس موقع پر اے ایس ایف کے جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل علی عباس حیدر نے کہا کہ اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے.

    اےایس ایف میں خواتین دستے کی شمولیت خوش آئند ہے، ان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف ایئرپورٹس پرچیلنجز سے نمٹنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

  • راولپنڈی: پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے 20 کلو ہیروئن پکڑی گئی

    راولپنڈی: پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے 20 کلو ہیروئن پکڑی گئی

    راولپنڈی: بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی‘ پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے طیارے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 پر چھاپہ مارا گیا اور تلاشی کےدوران جہاز کے خفیہ خانوں سےہیرؤن برآمد کی گئی۔


    منشیات کا شبہ‘ برطانوی حکام نے پی آئی اے کا جہازکلئیر قراردے دیا


    پی آئی اے کے مطابق پرواز نمبر پی کے 785 نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہونا تھا تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی‘ اے این ایف نے منشیات تحویل میں لینے کے ساتھ کیٹرنگ سے متعلقہ عملے پانچ ارکان کو بھی حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث ہیں۔

    گزشتہ دنوں لاہور سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے758کاطیارہ کو روک کر تلاشی لی گئی اور مبینہ طور پر منشیات بھی برآمد کی گئی تاہم لندن انتظامیہ نے پی آئی اے کے عملے کو معمولی تفتیش کے بعد چھوڑدیا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں سے بھی 15 کلو ہیرؤن برآمد کی گئی تھی جو کہ ایک قابلِ ذکر تعداد ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی کڑی چیکنگ کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی ائیر پورٹ پر طیارے سے منشیات برآمد ہو جائے تو قومی ائیر لائن کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ملک کے تمام ایئر پورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں: ڈی جی اے ایس ایف

    ملک کے تمام ایئر پورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں: ڈی جی اے ایس ایف

    کراچی: ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جدید انٹرگریٹیڈ سسٹم نصب کیا جائے گا جس کے لیے حکومت سے مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے کراچی میں اے ایس ایف کے تعمیراتی منصوبے کی بیلٹنگ کے موقعے پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورس، جدید آلات اور ہتھیاروں کے بعد ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس محفوظ ہیں۔

    ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ مجھ سمیت اے ایس ایف کے ہر افسر اور جوان کی 95 فیصد توانائی اور وقت اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر خرچ ہورہا ہے جبکہ آپریشنلی مضبوط ہونے کے بعد 5 فیصد دیگر سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ کسی بھی فورس کا مورال بلند رکھنے کے لیے فلاح و بہبود کے کام بھی نہایت اہم اور ضروری ہیں۔

    میجر جنرل سہیل احمد کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں، آلات اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اے ایس ایف کو 10 جدید بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی

    انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی اور تعمیراتی منصوبوں کی بنیاد رکھی ہے اور انہیں پروان چڑھائیں گے۔ اے ایس ایف اسمارٹ سٹی میں دنیا کے جدید طرز تعمیر کو متعارف کروایا جائے گا۔

    ان کے مطابق اپارٹمنٹس، بنگلوز اور پلاٹ کے منصوبوں سے جہاں عام شہریوں کو بہترین طرز رہائش میسر آئے گی، وہیں اے ایس ایف کے ریٹائرڈ ملازمین اور شہدا کو بھی اس منصوبے کے تحت زمینیں الاٹ کی جائیں گی۔

    میجر جنرل سہیل احمد خان نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے سے افراد کے چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ ذاتی طور اب تک ہونے والے کاموں سے مطمئن ہیں۔

  • نوجوان لاپتہ کیس: عدالت نے اے ایس ایف سے جواب طلب کرلیا

    نوجوان لاپتہ کیس: عدالت نے اے ایس ایف سے جواب طلب کرلیا

    لاہور: جہازسے گر کرنویں جماعت کے طالب علم کی ہلاکت کیس میں علی جمشید نامی نوجوان کے لاپتہ ہونے پرلاہور ہائیکورٹ نے اے ایس ایف سے دس فروری کو جواب طلب کر لیا ۔

    جسٹس سردار طارق شمیم نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت کے روبرونویں جماعت کے طالب علم جمشیدعلی کی والدہ نے موقف اختیارکیا کہ دوہزار گیارہ میں لاہور میں جہاز کے پہیوں سے گرکر قاسم نامی بچہ جاں بحق ہوا۔

    تاہم علی جمشید جو اس کے ساتھ ہی ہوائی جہاز کے پہیے میں سوار ہوا تھا وہ ابھی تک لاپتہ ہے جبکہ اس کا بیگ اے ایس ایف سے برآمد ہوا ۔

    سی سی پی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے باوجود ابھی تک علی جمشید کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ ذکیہ جمشید کے وکیل نے دلائل دیئے کہ تحقیقاتی ٹیم نے اے ایس ایف سے تفتیش نہیں کی ۔

    جبکہ علی جمشید کے متعلق اے ایس ایف کو تمام معلومات حاصل ہیں ۔ عدالت نے سماعت دس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف سے جواب طلب کر لیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    کراچی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےاے ایس ایف کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورسانحہ ائرپورٹ میں شہید ہونےوالےشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردی کے مکمل خاتمےتک جنگ جاری رکھیں گے۔

    آرمی چیف کی کراچی آمد پر ائرپورٹ اورمتعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کےعلاوہ فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیاہے۔