Tag: asfand yar wali

  • اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج شام ہوگی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیزکر دیئے۔

    اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور اسفندیار ولی کا رابطہ ہوا ہے، بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی خان کے درمیاں ملاقات طے پا گئی۔

    بلاول بھٹو کل اسفند یار ولی سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی اسفندیار ولی سے ملاقات آج شام4بجےاسلام آباد میں ہو گی، اسفند یار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے سولو فلائٹ کا ٹھیک فیصلہ کیا ہے، قمر زمان کائرہ

    ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی۔

  • اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کا حق کسی کو نہیں دیں گے، اسفند یار ولی

    اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کا حق کسی کو نہیں دیں گے، اسفند یار ولی

    چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑنے کا حق کسی کو نہیں دیں گے، صوبے کے نام کی تبدیلی سے پختونوں کو پہچان ملی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی نے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی دے دیں۔

    اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ کے پی کے میں تبدیلی نظر نہیں آئی ہے، سی پیک کے لیے ہم سے وعدے کئے گئے خیبر پختونخوا کے عوام کو حقوق دئیے جائیں گے، ہم تو یہ سمجھ رہے تھے وقت آنے پر عقل آجائے گی، قوم کو پتہ چلنا چاہئے حقیقت کیا ہے اور کیا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی کرپشن کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہیں، ووٹ خریدنے والے چوہدری سرور کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟

    اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سراج الحق کے مطابق عمران خان نے کہا اوپر کا حکم ہے بلوچستان والے کو ووٹ دینا ہے، تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں اپنے ارکان کو پیسے دئیے، عمران خان بتائیں سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں کو سزا دی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہا تھا، پشاور میں خود جنگلہ بس کے لیے صوبے کو 500 ارب کا مقروض کردیا، عمران خان نے 350 ڈیم بنانے کا وعدہ کیا تھا، بلین ٹری پراجیکٹ بھی لوگوں نے دیکھا، عمران خان اپنے وعدوں سے روگردانی کرتے رہے ہیں۔

    اسفند یار ولی خان نے کہا کہ صوبے کے نام کی تبدیلی سے پختونوں کو پہچان ملی ہے، ولی خان کی وصیت کے مطابق صوبے کا نام تبدیل کیا گیا، ہم سمجھ رہے تھے وقت کے ساتھ یہ تاثر ختم ہوگا کہ پنجاب اور پختونخوا الگ ہے مگر افسوس ہے کہ یہ تاثر مزید مضبوط ہورہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے، اسفند یار ولی

    کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے، اسفند یار ولی

    نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سیاست اور شرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری، عمران خان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی نے کہا کہ پہلی بار پارٹی ممبران خود کہہ رہے ہیں فلاں کرپشن میں ملوث ہے، پارٹی ممبران کے انکشافات کے باوجود نیب خاموش ہے۔

    سربراہ اے این پی نے کہا کہ پہلے گھوڑے بکتے تھے اس مرتبہ پورے اصطبل بکے ہیں، سینیٹ الیکشن تو ہوگئے پر عام انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، کے پی ہمارے کسی رکن کے خلاف نیب تحقیقات نہیں ہورہیں، شفاف الیکشن ہوئے تو کے پی میں اے این پی حکومت بنائے گی۔

    اسفند یار ولی نے کہا کہ کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے، عمران خان، نواز شریف، زرداری کو ایک ہی سکے کے دو رخ کہتے تھے، لیڈر آف اپوزیشن کے لئے یہ خود دوسرے کے پاس گئے کہ ہمیں ووٹ دو۔

    پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوجائیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے، کوئی غلط فہمی ہے تو دونوں برادر ممالک بیٹھ کر معاملات حل کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے، اسفند یار ولی

    سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے، اسفند یار ولی

    چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی بک گئے، تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں منعقدہ اے این پی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کسی رکن اسمبلی پر دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، مجھ پر 5 روپے کی کرپشن ثابت ہو تو چوک یادگار پر لٹکادیں۔

    سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ بلین ٹری سونامی میں کرپشن پر نیب گونگی بہری ہوچکی ہے جبکہ کروڑوں روپے سے تعمیر حیات آباد فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد ہے، ان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے پشاور کے لیے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو کے پی میں ضم کریں گے جبکہ خان صاحب کی حکومت کو ساڑھ چار سال ہوچکے ہیں جبکہ صحت و تعلیم کے محکمے میں سارے لوگ پنجاب سے لائے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عمران خان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے، اسفند یار ولی

    عمران خان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے، اسفند یار ولی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد ہے، عمران خان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے پشاور کے لیے نہیں۔

    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالیں، دونوں ممالک نے کوئی حل نہ نکالا تو حالات خوفناک ہوں گے، دونوں ملکوں کو غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ فرنگی قوم کی لکیر ختم کریں گے، فاٹا کے پی کے میں ضم کریں گے، خان صاحب ساڑھے چار سال آپ کی حکومت کو ہوچکے ہیں، صحت و تعلیم کے محکمے میں سارے لوگ پنجاب سے لائے گئے۔

    اسفند یار ولی نے کہا کہ امن کے بغیر اسکول اور سڑک کا فائدہ نہیں، جوش اچھا ہے لیکن اس کے ساتھ ہوش بھی ہونا چاہئے، جذبات سے جو فیصلے کئے جائیں اس پر پچھتاوا ہوتا ہے۔

    سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ 26 اکتوبر بلے کو دریا میں بہا کر میانوالی پہنچانا ہے، سوچ سمجھ کر وعدہ کریں کہ چھبیس اکتوبر کو ووٹ ڈالنے نکلیں گے، ہم نے صوبے کو خود مختاری دی، اختیارات مرکز منتقل کئے۔

    واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو این اے 4 میں ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں، قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    چارسدہ: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں حق سے محروم کیا گیا تو حق چھین لیں گے۔

    چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں اُن کا کہنا تھاپنجاب کو مالامال کرنےکیلئے حکومت مجوزہ اقتصادی راہداری کاروٹ تبدیل کررہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں دو سال گزرنے کے باوجودایک بھی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

     انہوں نے کہا کہ  تیس مئی کوبلدیاتی انتخابات میں پولنگ افسران کےدستخط شدہ نتائج کے علاوہ کوئی نتیجہ قبول نہیں کرینگے۔

  • یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    کراچی: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں سعودی عرب کا دفاع کریں گے، یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں وہاں فوج نہ بھیجیں۔

     کراچی میں مردان ہاؤس پر اے این پی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ یمن میں پاکستانی فوج کی مداخلت سے بلوچستان میں مزید حالات خراب ہوں گے، یمن میں پاکستانی فوج کو نہ بھیجا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے دیے جائیں، نواز حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا تو مخالف کریں گے ۔

    اسفند یار ولی کاکہنا تھا کہ ہمیں عمران خان نے نہیں بیت اللہ محسود نے کلین بولڈ کیا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت کیلئے میں خود جانے کو تیار ہوں۔

  • صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ  اسفند یارولی کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    سربراہ اےاین پی اسفندیارولی کا کہنا تھا اس وقت صولت مرز اکے بیان کی قانونی حیثیت نہیں ۔تاہم صولت مرزا کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔صولت مرزانےانتہائی اعلیٰ رہنماؤں پرالزامات لگائےہیں۔

    ان الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔شفاف تحقیقات ایم کیوایم سمیت سب کے فائدےمیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا پاکستان کوسعودی عرب اور یمن کی جنگ میں نہیں کودناچاہئے۔

    عمران اورعارف علوی کی ٹیپ سےپتہ چلا کہ دھرنےکےمقاصد کیا تھے۔