Tag: Ashan Iqbal

  • ن لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا

    ن لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا

    لاہور: ن لیگی رہنماؤں نے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں نے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

    رہنماؤں نے کہا کہ احسن اقبال تنظیم سازی اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے موزوں شخص نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظات کا اظہار کرنے والے لیگی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں احسن اقبال کی جگہ یہ عہدہ کسی متحرک رہنما کو دیا جائے۔

    مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر احسن اقبال کو اس عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو اس تبدیلی کی صورت میں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

  • بیس کروڑ عوام کی گاڑی کسی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ احسن اقبال

    بیس کروڑ عوام کی گاڑی کسی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام کی گاڑی کسی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے کبھی کوئی محکمہ نہیں چلایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑکیں اور میٹرو بنانے پر تنقید کرتے ہیں لیکن ہمارے ہی منصوبے اپنے صوبے میں شروع کرتے ہیں، وہ انگ سوئنگ کی باتیں کریں تو ٹھیک ہے، کہا کہ عمران خان کی باتیں ردی کی ٹوکری میں ڈالتا ہوں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن وعدے نہیں کام کرتی ہے، پارٹی نے اپنے منشور پر بھرپورعمل کیا، وزیراعظم نے ایل این جی ٹرمینل مکمل کرائے، سب جانتے ہیں 2013 کے اور آج کے پاکستان میں کتنا فرق ہے، آئندہ الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست کوووٹ دینگے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتیں، کہا جاتا ہے آپ کو سڑکیں بنانے کا کام آتا ہے، سڑکوں سے پس ماندہ علاقوں کو ترقی ملتی ہے، رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا عمل جاری رکھیں گے۔

    2014 میں کے پی حکومت نے میٹرو بس کی اجازت مانگی تھی، چار سال ہوگئے میٹرو بس نہیں چلی اور لوگ استعفے دے کر چلے گئے، کے پی حکومت نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔

    انھوں نے کہا آج جتنے بھی بڑے منصوبے ہیں سب پر نواز شریف کی مہر ہے، توانائی اورانفرا اسٹرکچر کے منصوبے مسلم لیگ ن نے بنائے، آج پاکستان میں 1700 کلومیٹر موٹر ویز پرکام ہو رہا ہے جس کے ذریعے  ترقی کا عمل اور تیز ہوگا۔

    پی ٹی آئی کا احسن اقبال کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، جہاں اٹھارہ بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی وہاں آج بجلی ہے، تبدیلی اسے کہتے ہیں، آج پاکستان کو ترقی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل عمران خان نے احسن اقبال کی نااہلی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ عدالت کی طرف سے انھیں توہین عدالت کا نوٹس بھیجا گیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے عدلیہ مخالف کوئی بات نہیں کی صرف بنیادی حقوق کی بات کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔