Tag: ashaq dar

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول پرایک روپےتین پیسے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل دوروپےاسی پیسےاورمٹی کا تیل چارروپےتراسی پیسےفی لیٹرسستا کردیاگیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے، ڈیزل 5 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل میں 6 روپے 33 پیسے، لائٹ سپیڈ ڈیزل میں 6 روپے 33 پیسے جبکہ ایچ او بی سی میں 1 روپے کمی تجویز دی گئی تھی.

    لیکن حکومت اور وزارت خزانہ نے قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی کے بجائے اپنے خزانے کو بھرنے کو ترجیج دی۔ حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری کے برعکس قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی۔

  • حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( نواز ) عمران خان کی جانب سے عدا لتی کمیشن بنانے کے مطالبے پر سیاسی جرگے کے نکات پر متفق ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سینیٹر رحمٰن ملک سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اعتراض نہ ہو تو حکومت کو سیاسی جرگے کے نکات قبول ہیں۔

    اس موقع پر رحمٰن ملک نے کہا کہ وہ جلد پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات میں سیاسی جرگہ کی سفارشات پر ان کی رائے لیں گے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے جرگہ کی سفارشات قبول کرنے پر حکومت کو سراہا اور کہا کہ اگر پی ٹی آئی ان سفارشات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتی ہے توجلد جوڈیشنل کمیشن قائم کردیا جائے گا۔