Tag: ashes

  • ایشز سیریز کا پہلا ٹاکرا کینگروز کے نام

    ایشز سیریز کا پہلا ٹاکرا کینگروز کے نام

    برسبین: ایشر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے محض 20 رنز کا ہدف دیا جو کہ کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    گابا ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی، مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 147 رنز پر جبکہ دوسری اننگز میں 247 رنز بناسکی۔

    Image

    اس سے قبل انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، نیتھن لیون نے 4 جبکہ کیمرون گرین نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے برسبین ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، کینگروز کپتان پیٹ کمنز انگلش ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نےبھی 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمرون گرین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔Imageجواب میں کینگروز ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کے 152 اور ڈیوڈ وارنر کے 94 رنز کی بدولت 425 رنز بنائے تھے اور اسے انگلینڈ کے خلاف 278 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی تھی۔

    آسٹریلیا کو5میچز کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

  • بین اسٹوکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

    بین اسٹوکس کی 14 نوبالز: ایشز امپائرنگ تنقید کی زد میں

    برسبین: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ایشز سیریز میں انگلش فاسٹ بولر بین اسٹوکس  کی جانب سے کرائی گئی نوبالز نے امپائرنگ کے معیار کی قلعی کھول دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک بار پھر خبروں میں آگئے، ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جب آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کے لئے آئے تو اپنے پہلے ہی اوور میں مسلسل چار نو بالز کراڈالی، تعجب کی بات یہ تھی کہ کوئی بھی فیلڈ امپائر کی نظروں میں نہ آسکی، سوائے اس بال کے جس پر ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

    یہی نہیں بعد ازاں 8 اوورز میں بین اسٹوکس نے مزید 10 نو بالز کرائیں جن میں سے امپائر صرف 2 کو نوٹ کرسکا،غیر ملکی میڈیا نے امپائرنگ کےمعیارپر انگلیاں اٹھا دیں ہیں۔

    برسبین ٹیسٹ میں امپائرنگ کے ناقص معیار پر راولپنڈی ایکسپریس بھی حیران ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لکھا کہ پانچ اوورز میں چودہ نوبالز فیلڈ امپائرزسے کیسے مس ہوگئیں؟ ساتھ ہی انہوں نےایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ‘ٹھیک ہے جی’

    عام طور پر ٹیکنالوجی کے ذریعے تھرڈ ایمپائر، فیلڈ ایمپائرز کو کسی نو بال پر آگاہ کرتا ہے لیکن برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ ٹیکنالوجی قابل عمل ہی نہیں تھی، جس پر اب تنقید کی جارہی ہے وہیں فیلڈ ایمپائر پال رائفل اور روڈ ٹوکر کی خراب ایمپائرنگ پر بھی طنز کے نشتر برسائے جارہے ہیں۔

  • برسبین ٹیسٹ: انگلینڈ کا مایوس کن آغاز، 147 پر ڈھیر

    برسبین ٹیسٹ: انگلینڈ کا مایوس کن آغاز، 147 پر ڈھیر

    برسبین: ایشر سیریز میں انگلش ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا ہے، جہاں برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخی ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج برسبین گابا میں شروع ہوگیا ہے، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو انگلش ٹیم کے لئے بھیانک ثابت ہوا۔

    کینگروز کا فاسٹ بولنگ اٹیک انگلش ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹا، کپتان پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نےبھی 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمرون گرین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے کامیاب بیٹر آل راؤنڈر جوز بٹلر رہے ، جنہوں نے 39 رنز بنائے، اولی پوپ 35، حسیب احمد 25 اور کرس ووکس 21 رنز بناسکے۔

    کینگروز بولنگ اٹیک کے سامنے انگلش ٹیم کا ٹاپ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوا، ڈیوڈ میلان 6، کپتان جوئے روٹ 0، بین اسٹوکس 5 جبکہ جوزف برنس 0 پر آؤٹ ہوئے۔

  • ایشز سیریز، عثمان خواجہ کو ملی بڑی خوشخبری

    ایشز سیریز، عثمان خواجہ کو ملی بڑی خوشخبری

    سڈنی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے کے باوجود مچل مارش سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    ثمان خواجہ کی دوہزار انیس کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے کے باوجود مچل مارش سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے، ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے۔

    آسٹریلیا اسکواڈ

    ٹم پین (کپتان ) پیٹ کمنس، کیمیرن گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لیبس ہینگ، نیتھن لیان، مائیکل نیسر، جے رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مائیکل سوئپن، اور ڈیوڈ وارنر۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آٹھ دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایشیزکرکٹ سیریز ہر دو سال بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوتی ہے، کرکٹ کی تاریخ کی یہ سب سے پرانی سیریز ہے جس کا آغاز 1882ء میں ہوا تھا۔

  • ڈیرن لیمن کب عہدہ چھوڑیں گے؟ آسٹریلوی کوچ کا اہم اعلان

    ڈیرن لیمن کب عہدہ چھوڑیں گے؟ آسٹریلوی کوچ کا اہم اعلان

    میبلورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے 2019 کی ایشز کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    برطانوی خبر رساں ایجینسی رائٹرز کے مطابق 2013 میں‌ آسٹریلیا کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے 47 سالہ ڈیرن لیمن اپنے معاہدے میں‌ توسیع کے خواہش مند نہیں اور اگلے برس اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشیز ہوئی آسٹریلیا کے نام، پرتھ میں انگلینڈ کو شکست

    یاد رہے کہ 2015 میں‌ ڈیرن لیمن کی کوچنگ میں‌ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتا تھا اور اگلے برس کے اوائل میں‌ انگلینڈ‌ میں‌ ہونے والے ورلڈ‌کپ میں‌ آسٹریلیا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا، جہاں اسے ڈیرن لیمن کی خدمات میسر ہوں‌ گی، جس کے بعد ایشز سیریز منعقد ہوگی۔

    ایک ٹی وی انٹرویو میں‌ جب ان سے کنٹریکٹ میں‌ توسیع سے متعلق پوچھا گیا، تو انھوں نے کہا کہ بے پناہ مصروفیات اور مسلسل سفر کی وجہ سے وہ مزید یہ خدمات انجام نہیں‌ دینا چاہتے۔

    یاد رہے کہ ڈیرن لیمن نے مکی آرتھر کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جو اس وقت پاکستان کی کوچنگ کر رہے ہیں۔

    اندازوں‌ کے مطابق جسٹس لینگر ڈیرن لیمن کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد کوچ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایشیز ہوئی آسٹریلیا کے نام، پرتھ میں انگلینڈ کو شکست

    ایشیز ہوئی آسٹریلیا کے نام، پرتھ میں انگلینڈ کو شکست

    پرتھ: ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 403 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آسٹریلیا نے کپتان اسٹون سمتھ کی ڈبل سنچری کی بدولت 662 رنز بناکر اننگز دیکلیئر کر دی۔

    دوسری اننگز میں انگلینڈ پر 259 رنز کا دبائو تھا، جسے انگلینڈ کے بلے باز سنبھالنے میں یکسر ناکام رہے اور زیادہ مزاحمت نہیں کرسکے اور انگلینڈ کو مقابلے میں اننگز اور 41 رنز سے شکست ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشزسیریز: آسٹریلیا نےپہلےٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ سیریز میں آسٹریلیا‌ کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی، جب کہ ایڈیلیڈ کو مہمان ٹیم کو 120 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

    یہ گذشتہ دس برس میں‌ آٹھواں موقع ہے، جب میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی. ایک دہائی میں‌ فقط دو بار مہمان ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔

    پرتھ ٹیسٹ میں‌آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ایک گیند کا بہت چرچا ہوا، جس نے انگلش بلے باز جیمز ونس کو بولڈ کیا تھا، اس گیند کو دنیائے کرکٹ کے چند مبصرین کی جانب سے تاریخ کی بہترین گیند قرار دیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    کارڈیف: انگلش کرکٹر معین علی نے تصدیق کردی کہ وہ رمضان المبارک میں آںےوالی ایشز سیریز کے دوران روزے بھی رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے دور رہ کران کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    معین علی نے غیر ملکی جریدے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھ کر کھیلنا اتنا بھی مشکل نہیں جتنا لگتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ برداشت، تحمل ، نظم و ضبط سیکھنے کے لئے بہترین ہے اور ساتھ ہی ساتھ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی ہوجاتا ہے جس سے انسان بہت محسوس کرتا ہے۔

    انگلینڈ میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز ایشز 2015 بدھ سے کارڈیف میں شروع ہوتے ہیں۔