Tag: Ashes 2017

  • ایشزسیریز: آسٹریلیا نےپہلےٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

    ایشزسیریز: آسٹریلیا نےپہلےٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

    برسبین: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا اسٹڈیم میں کھیلے گئے ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

    میزبان ٹیم آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا ٹارگٹ بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون بینکروفٹ نے 82 اور ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی جبکہ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر آسٹریلوی کپتان کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 302 جبکہ دوسری اننگز میں 195 رنز بنائے جبکہ میزبان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 328 رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ ایشز سیریز کی فاتح رہی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انگلینڈ نےپہلےٹیسٹ میں آسٹریلیا کےخلاف 4 وکٹوں پر196 رنزبنالیے

    انگلینڈ نےپہلےٹیسٹ میں آسٹریلیا کےخلاف 4 وکٹوں پر196 رنزبنالیے

    برسبین: ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک اور مارک اسٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں انگلش ٹیم کو الیسٹرکک کی صورت میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا وہ دو رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    مارک اسٹون اور جیمز ونز نے دوسری وکٹ پر 125 رنز کی شراکت قائم کی اور جب ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو اسٹون مین 53 رنزبنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    انگلش ٹیم کی تیسرے وکٹ جیمز ونس کی تھی جنہوں نے 12 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے اور پھر آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان جوئے روٹ 15 رنز ہی بناسکے اور پی جے کمنز کے گیند پرآؤٹ ہوگئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار نے ایک اور پی جی کمنز نے دو وکٹیں حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔