Tag: Ashes Series

  • انگلینڈ اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو شراب نوشی مہنگی پڑگئی، ویڈیو وائرل

    انگلینڈ اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو شراب نوشی مہنگی پڑگئی، ویڈیو وائرل

    سڈنی : آسٹریلیا نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو چار صفر سے شکست دی تھی، جس کے شراب نوشی کے عالم میں شورشرابا کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ایشیز کی شکست کا غم لے ڈوبا، ٹیم ہوٹل میں انگلش کھلاڑی آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ مے نوشی کر رہے تھے کہ اس دوران شکایت ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو انگلش بیٹنگ کوچ نے بنائی جس پر ان کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ہوٹل کے مکینوں کی ہلڑ بازی کی شکایت پر جائے وقوعہ پر پولیس پہنچی اور کھلاڑیوں کو وہاں سے جانے کا کہا۔

    ان کھلاڑیوں میں انگلش کپتان جو روٹ اور جمی اینڈرسن بھی موجود تھے، واقعہ کی ویڈیو انگلش بیٹنگ کوچ گراھم تھارپ نے بنائی، انگلینڈ بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ویڈیو آسٹریلیا کے اخبار تک کیسے پہنچی؟

    برطانوی اخبار کے مطابق انگلش کھلاڑی ایشیز کے دوران شراب کا زیادہ استعمال کر رہے تھے جس سے ان کی کارکردگی پر اثر پڑا۔ انگلینڈ کو ایشیز میں چار صفر کی شکست ہوئی جس کے بعد کپتان روٹ اور کوچ سلورووڈ کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

    پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تسمانیہ پولیس نے  ایک تقریب میں نشے میں دھت افراد کی اطلاع ملنے پر پیر کی صبح 6:00 بجے کے بعد کراؤن پلازہ ہوبارٹ میں چھاپہ مارا اور  وہاں موجود  افراد سے پوچھ گچھ کی، پولیس کے مطابق ہدایات ملنے پر مذکورہ افراد وہاں سے چلے گئے۔

  • انگلینڈ ٹیم ایشز کیوں ہاری؟ برطانوی اخبار نے کچا چٹھا کھول دیا

    انگلینڈ ٹیم ایشز کیوں ہاری؟ برطانوی اخبار نے کچا چٹھا کھول دیا

    لندن: ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر انگلش میڈیا نے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کوچ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    برطانوی اخبار نے کینگروز کے ہاتھوں انگلش ٹیم کی شکست پر لکھا کہ اہم سیریز سے قبل ٹیم کی تیاری ناقص تھی، انگلینڈ کے کوچ اور سلیکٹر کرس سلور ووڈ کمزور اور دھیمے کوچ ثابت ہوئے۔

    اخبار نے لکھا کہ کرونا وبا کے دوران کھلاڑیوں نے فٹنس پر سمجھوتے کئے، کھلاڑیوں نے کثرت سے شراب نوشی کی، ایک کھلاڑی نے اسکن فیٹ ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا تو کسی کھلاڑی کا بھی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: شراب سے بچنے کی ویڈیو: عثمان خواجہ کا اہم بیان آگیا

    اخبار نے لکھا کہ انگلش ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی 1980 کے بعد بدترین تھی، فیلڈنگ بھی انتہائی ناقص رہی، سیریز میں 17 کیچز ڈراپ ہوئے جبکہ 3 وکٹیں نو بالز کی نظر ہوئیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ایشز سیریر میں کینگروز نے انگلش ٹیم کو 0-4 کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا، انگلینڈ کے کرکٹ شائقین نے ٹیم کی بدترین کارکردگی پر کوچ اور کپتان جو روٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے ایشز سیریز اپنے نام کرلی

    انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے ایشز سیریز اپنے نام کرلی

    میلبرن : انگلینڈ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو عبرتناک شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 68 رنز پر بناسکی۔

    تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے محض ایک گھنٹے میں انگلینڈ کی چھ وکٹیں گرا کر میچ ایک اننگز اور 14 رنز سے جیت لیا۔

    آسٹریلیا کو5 ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی، میلبرن ٹیسٹ میچ ڈھائی دن اور 1084گیندوں پر مکمل ہوا، میلبرن میں ٹیسٹ میچ پچھلے70سال میں آسٹریلیا میں مختصر ترین ثابت ہوا۔

    آسٹریلیا نے میلبرن میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 14 رنز سے باآسانی جیت کر ایشز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔

    باکسنگ ڈے پر شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جس کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں محض 68 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    پہلی اننگز میں خراب بیٹنگ کا سلسلہ دوسری اننگز میں بدتر ہوگیا اور میچ کے تیسرے دن آخری چھ وکٹیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں گر گئیں۔

    دو ٹیسٹ میچوں میں آسان شکستوں کے بعد امید تھی کہ میلبرن کی بیٹنگ وکٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کچھ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

    تاہم ساری توقعات غلط ثابت ہوئیں اور مہمان ٹیم مایوسی کے عالم میں ایک اور شکست کا داغ سینے پر سجائے آج میدان سے باہر آ گئی۔

    انگلش بیٹنگ میں کم ہمتی کی اتنی بری مثال شاید پہلے کبھی نظر نہیں آئی۔ بلے بازوں کو آسٹریلیا کے نئے فاسٹ بولر سکاٹ بولینڈ کی گیند نظر نہیں آرہی تھی۔ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹھہر نہ سکا۔ کپتان جو روٹ بھی کچھ نہ کرسکے۔

    May be an image of 2 people and text that says "C GREEN 42 élergy SMITH 19 2ND INNINGS 185 DAY 3 68 267 STUMPS AUSTRALIA WIN BY AN INNINGS AND 14 RUNS"

    انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بلے بازوں سے رنز بن رہے تھے اور نہ وہ وکٹ بچا پا رہے تھے۔ پہلی اننگز میں روٹ کی نصف سنچری کی بدولت سکور جیسے تیسے 187 تک پہنچا۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ دوسرے بولرز نے بھی بہترین بولنگ کی۔

    آسٹریلیا کی پہلی جوابی اننگز بھی انگلینڈ سے زیادہ اچھی نہیں تھی۔ انگلینڈ کے سب سے سینیئر بولر جیمز اینڈرسن نے چار کھلاڑی آؤٹ کرکے کینگروز کو پریشان کردیا تھا۔

    تاہم مارکس ہیرس کی 76 رنز کی شاندار اننگز نے سکور 287 تک پہنچا دیا۔ یوں کینگروز کو 82 رنز کی فیصلہ کن برتری ملی۔

    انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کسی کلب کرکٹ کے کھلاڑیوں سے بھی بدتر تھی۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سکاٹ بولینڈ نےانگلش بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیے۔

    جو روٹ اور بین سٹوکس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم کے چار وکٹ گر گئے تھے لیکن روٹ اور سٹوکس کی وکٹ پر موجودگی مہمان ٹیم کے لیے ایک امید تھی تاہم تیسرے دن کے پہلے ہی گھنٹے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ٹھکانے لگا دیا۔ بولینڈ اس وننگ آپریشن کے سربراہ تھے۔

    بولینڈ کو اپنے آبائی شہر میں کھیلے گئے اس میچ میں سات وکٹیں لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ انھوں نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ لیے۔ ان کی آخری پانچ وکٹیں صرف 19 گیندوں پر مشتمل تھیں۔

  • آپ تاریخی ایشز سیریز سے متعلق کیا جانتے ہیں؟

    آپ تاریخی ایشز سیریز سے متعلق کیا جانتے ہیں؟

    کرکٹ کا سب سے روایتی اور قدیمی مقابلہ ایشز سیریز ہے جو ہر دو سال بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جاتا ہے، اس سیریز میں دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹیسٹ کھیلے جاتے ہیں جو ایک جنگ کی کیفیت پر مبنی ہوتے ہیں۔

    دوہزار اکیس اور بائیس کی ایشز سیریز آج سے برسبین گابا میں شروع ہوچکی ہے، کیا شائقین کرکٹ کو ایشز نام کے پیچھے پنہاں واقعہ یاد ہے؟ کیوں اس کا نام ایشز پڑا؟ اگر نہیں معلوم تو چلیں ہم اس تاریخی ٹیسٹ سیریز سے متعلق دلچسپ حقائق آپ کے لئے پیش کرتے ہیں۔

    کرکٹ کی باقاعدہ ابتدا 1877 میں میلبرن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے ہوئی لیکن 1880 میں انگلینڈ نے جب اوول میں آسٹریلیا کو شکست دی تو کرکٹ کا کھیل انگلینڈ میں مشہور ہوا۔Five Memorable Ashes Series | Cricket Newsاوول کی شکست کے بعد انگلش مداحوں یہ گمان کرنے لگے کہ انگلینڈ کی ٹیم ناقابل تسخیر ہے، مگر 1882 میں آسٹریلیا نے جب انگلینڈ کا دوسرا دورہ کیا تو اوول میں 29 اگست کو دوبارہ ٹیسٹ کھیلا گیا۔

    انگلش تماشائیوں کو یقین تھا کہ وہ جیت جائیں گے لیکن انگلینڈ کی ٹیم جسے ٹیسٹ کے آخری دن جب 85 رنز درکار تھے اور سات وکٹیں باقی تھیں، سوکھے پتوں کی طرح بکھر گئی اور آخری وکٹ جب گری تو صرف دس رنز باقی تھے، اس شکست پر انگلینڈ میں صف ماتم بچھ گئی۔

    اس موقع پر انگلش اخبار اسپورٹنگ ٹائمز نےلکھا کہ "انگلش کرکٹ کی موت واقع ہوگئی، تدفین انگلینڈ میں ہوگی، راکھ آسٹریلیا جائیگی”۔List of Ashes Series Winners, Man of Series And Match Details Since 1882اگلے سال انگلینڈ نے آسٹریلیا کوہوم گراؤنڈ میں شکست دی تو انگلش کپتان کو ایک نمائشی میچ کے بعد کچھ خواتین نےبیلز کی راکھ دی، اسی راکھ کو چھوٹے سےآتش دان میں رکھ کر سوکیوبک انچ کی ٹرافی بنائی گئی، اسی ٹرافی کےلئےایشزکھیلی جاتی ہے۔

    ایشز سیریز میں اب تک 71 سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں آسٹریلیا نے 33 اور انگلینڈ نے 32 جیتی ہیں جبکہ چھ سیریز ڈرا ہوچکی ہیں، ایشز کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر سیریز ڈرا ہوجائے تو ٹرافی گذشتہ سیریز جیتنے والے کو دے دی جاتی ہے۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، آسٹریلوی بولر اور بلے باز سرفہرست

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، آسٹریلوی بولر اور بلے باز سرفہرست

    لاہور : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بیٹنگ اور باؤلنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی سرفہرست ہیں جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس دسویں نمبر پر جگہ بنا پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ کا اجراء کردیا، رینکنگ کے مطابق ایشز سیریز میں رنز کے ڈھیر لگانے والے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن ہے۔

    اسمتھ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں80 اور23 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ 937پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی903 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے دیگر بہترین بیٹسمینوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بھارت کے چیشتور پجارا، کیویز کے ہینری نکولس، بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں پر ہیں۔

    دس بہترین بلے بازوں میں بھارت، نیوزی لینڈ کے 3.3 جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ نئی بیٹنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا۔

    علاوہ ازیں بہترین باؤلنگ کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز908 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، پروٹیز کے کگیسو رابادا، دوسرے، بھارتی جیسپرت بمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

    دیگر باؤلرز میں جیسن ہولڈر، کیماروچ، ٹرینٹ بولٹ، نیل واگنز، جیمز اینڈرسن اور پاکستان کے محمد عباس شامل ہیں، آئی سی سی کی طرف سے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بہترین آل راؤنڈر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر ہیں، بنگلہ دیشی شکیب الحسن دوسری اور بھارتی روندرا جدیجا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • ایشز سیریز : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، اسٹروکس کی شاندار بیٹنگ

    ایشز سیریز : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، اسٹروکس کی شاندار بیٹنگ

    لیڈز : انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرا دیا، بین اسٹوکس نے ایک سو پینتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین ٹیسٹ میچ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں انگلینڈ نے ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا ہے۔

    لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 359 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ہے۔

    میچ کی چوتھی اننگ کے دوران جب ایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہونا شروع ہوا تو سب کو یہی امید تھی کہ اس بار کی ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام رہے گی لیکن مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس نے بھرپور جان لڑائی اور اسے تاریخ کا سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچ بنادیا۔

    بین سٹوکس نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور لوئر آرڈر بلے بازوں کے ساتھ مل کر 359 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ میچ کے دوران ایک طرف تو بین سٹوکس جم کر کھڑے رہے لیکن دوسری طرف 5 کھلاڑی 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

    سٹوکس نے پھر بھی ہمت نہ ہاری اور آخری دم تک لڑتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنا ر کرادیا۔ خیال رہے کہ یہ وہی بین سٹوکس ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ کرکٹ کی موجد ٹیم کو پہلی بار عالمی چیمپیئن بنوایا تھا۔

  • ایشز کرکٹ سیریز آج جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہو رہی ہے

    ایشز کرکٹ سیریز آج جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہو رہی ہے

    برمنگھم : دو ہزار انیس کی ایشز کرکٹ سیریز آج جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہو رہی ہے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں برمنگھم میں پہلا ٹیسٹ کھیلیں گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی سیریز جنگ کی اہمیت رکھتی ہے۔ عالمی کپ کے بعد انگلینڈ میں آج ایشز کا میدان سجے گا، ایک طرف عالمی چیمپیئن انگلینڈ تو دوسری جانب ایشیز ہولڈر آسٹریلیا مد مقابل ہوگا۔ ایشز سیریز میں اب تک آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے تینتیس بار ٹرافی اپنے نام کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بتیس بار تاریخ بنائی۔

    انگلینڈ کے پاس جوفرا آرچر، بین اسٹوکس سپرائز پیکج ہوں گے، وارنر، اسمتھ اور بینکرو فٹ پابندی کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ ایشز کو ٹیسٹ کرکٹ کے حکمران کا سا درجہ حاصل ہے۔ کوئی ہارنا نہیں چاہتا۔ برمنگھم میں جو جیتے گا وہ سبقت لے جائے گا۔

    ایشز سیریز کیا ہوتی ہے؟؟

    ایشیز، کرکٹ میں سیریز کا نام ہے یہ وہ روایتی سیریز ہے جو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔1882 میں انگلینڈ کی ٹیم جب اوول ٹیسٹ آسٹریلیا سے سات رنز سے ہاری تو انگلش اخبار اسپورٹنگ ٹائمز نے لکھا کہ انگلش کرکٹ کی موت واقع ہو گئی، تدفین انگلینڈ میں ہوگی اور اس کی راکھ آسٹریلیا جائیگی۔

    اگلے سال انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر جا کر شکست دی تو انگلش کپتان کو ایک نمائشی میچ کے بعد کچھ خواتین نے بیلز کی راکھ دی، اسی راکھ کو چھوٹے سے آتش دان میں رکھ کرسو کیوبک انچ کی ٹرافی بنائی گئی۔ اسی ٹرافی کے لئے ایشیز کھیلی جاتی ہے۔

  • میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

    میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

    میلبورن : ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی، میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کے نام رہا، آسٹریلوی ٹیم 327 پر آؤٹ ہوگئی، دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے دو وکٹ پر192رنز اسکورکرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

    اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا ٹیم تین سو ستائیس رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بولرز نے شاندار کم بیک کیا۔

    اسمتھ اور مارش کی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز ہمت ہارگئے۔ آسٹریلیا کے آخری سات بیٹسمین اسکور میں صرف تراسی رنز کا اضافہ کرسکے۔

    جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور ووکس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اینڈرسن نے چار اور براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آغاز میں لڑکھڑائی، اسی رنز پر دو وکٹیں گرگئیں جس کے بعد کک اور روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔

    کک نے کیرئیر کی بتیسویں سنچری اسکورکی، انگلینڈ نے دوسرے روز دو وکٹوں پر ایک سو بانوے رنزبنالئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • پرتھ ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان اسمتھ کی ڈبل سنچری، انگلش ٹیم مشکل میں

    پرتھ ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان اسمتھ کی ڈبل سنچری، انگلش ٹیم مشکل میں

    پرتھ : ایشز سیریز میں انگلش ٹیم مشکل میں آگئی، پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کو تھکادیا۔ مچل مارش نے بھی سنچری بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا دن آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور مچل مارش کے نام رہا، تیسرے دن انگلینڈ نے شان مارش کی وکٹ جلد حاصل کرلی جس کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو کرکٹ کا خوب سبق پڑھایا۔

    انگلش کپتان جو روٹ نے سات بولرز کو آزمایا لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری بنائی۔

    مارش نے ٹیسٹ کی پہلی سنچری جڑدی۔ اسمتھ اور مارش نے پانچویں وکٹ کے لئے301رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

    آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4وکٹوں پر 549رنز بنالئے ہیں اور انہیں انگلینڈ پر146 رنز کی برتری حاصل ہے، اسمتھ 229 اور مارش 181 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • انگلینڈ نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی

    انگلینڈ نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی

    ناٹنگھم : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں انگلش شیروں نے کینگروز کا غرور خاک میں ملادیا۔

    چوتھے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے پچھاڑ کر تین ایک کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ ایشیز سیریز اپنے نام کرلی۔ ناٹنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسٹورٹ براڈ کے قہر نےآسٹریلین بیٹنگ لائن کا جنازہ نکال دیا۔

    براڈ نے آٹھ کینگروز کا شکار کیا اور صرف ساٹھ رنز پر آسٹریلیا کا ڈبا گول کردیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز تین سو اکانوے رنز پر تین سو اکتیس کی بڑی برتری حاصل کرنے کے بعد ڈیکلیئر کردی۔

    دوسری اننگز میں بین اسٹوک نے آسٹریلین بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیر دیا۔ مہمان  ٹیم خسارہ ختم کئے بغیر ہی دو سو ترپن رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    اسٹورٹ براڈ کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔ایشیز سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پانچواں ٹیسٹ کلارک کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔