Tag: Ashok Swain

  • مشہور بھارتی دانش ور کا غزہ سے متعلق تشویش ناک امریکی انٹرنل میمو کے حوالے سے ٹوئٹ

    مشہور بھارتی دانش ور کا غزہ سے متعلق تشویش ناک امریکی انٹرنل میمو کے حوالے سے ٹوئٹ

    مشہور بھارتی دانش ور اشوک سوین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف مسلسل ٹوئٹ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دانش ور اشوک سوین نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک انٹرنل میمو کے حوالے سے اسرائیلی اخبار کی خبر ٹوئٹ کی ہے، جس میں غزہ میں حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی تشویش ناک صورت حال کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

    قابض صہیونی فورسز کی جانب سے نہ صرف غزہ کی شہری آباد کو مسلسل بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلکہ اسپتال بھی ان کے نشانے سے نہیں چوکے، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

    آبادیوں اور اسپتالوں پر فضائی حملوں کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی صورت حال نہایت تشویش ناک ہو گئی ہے، اس سلسلے میں غزہ حکام کے اعداد و شمار ہی نہیں اب امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع بھی سنگین صورت حال کی نشان دہی کر رہے ہیں۔

    غزہ میڈیا آفس نے افسوس ناک اعداد و شمار جاری کر دیے

    اشوک سوین نے اسرائیلی اخبار ہارتز کی خبر شیئر کی اور لکھا ’’امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنل میمو کے مطابق اس وقت غزہ میں 52,000 حاملہ خواتین اور چھ ماہ سے کم عمر کے 30,000 سے زیادہ بچے کھارا یا آلودہ پانی پی رہے ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے لاکھوں شہری کھارا اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، پینے کے صاف پانی کی قلت کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی روک رکھی ہے جب کہ غزہ میں کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کے پمپس ایندھن نہ ہونے کے باعث بند ہیں۔

    بھارتی دانش ور نے غزہ کے القدس اسپتال کے اندر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں مریض اور پناہ گزیں شہریوں کی حالت دیکھی جا سکتی ہے جب کہ بمباری کی وجہ سے اسپتال میں دھواں بھی پھیلا دکھائی دیتا ہے۔

  • جعلی خبریں، جھوٹا جشن: ممتاز بھارتی دانش ور مودی سرکار پر برس پڑے

    جعلی خبریں، جھوٹا جشن: ممتاز بھارتی دانش ور مودی سرکار پر برس پڑے

    دہلی: ممتاز بھارتی دانش ور اشوک سوین نے انتہا پسند مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا.

    تفصیلات کے مطابق جنگ اور تصادم کے موضوع پر ماہر تصور کیے جانے والے پروفیسر اشوک سوین نے جعلی خبروں اور جھوٹے جشن پر بھارتی میڈیا اور مودی بھگتوں پر کڑی تنقید کی ہے.

    انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھارتی چینلز پر چلنے والی ایک جھوٹی خبر  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں میں الجھ گیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا مودی کی اہلیہ کے بارے میں فکر کرے، مودی کی اہلیہ 46 سال سے منظر عام پر نہیں آئیں، مودی نے 1968 میں شادی کی تھی، جسے 2014 میں تسلیم کیا.

    مزید پڑھیں: مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، وزیراعظم

    انھوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ پر میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر جو جشن منایا جارہا ہے، وہ جلد ڈراؤنا خواب بن جائے گا.

     بھارتی فوج کے ساتھ وہی ہوگا، جو ویت نام میں امریکا کے ساتھ ہوا تھا اور تب جشن منانے والے خواب غفلت سے بیدار ہوں گے.

  • انڈین ائیرفورس نریندر مودی کی ترجمان نہ بنے، بھارتی تجزیہ کار کا مشورہ

    انڈین ائیرفورس نریندر مودی کی ترجمان نہ بنے، بھارتی تجزیہ کار کا مشورہ

    نئی دہلی: معروف بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین نے بھارتی فضائیہ کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ کار پروفیسر اشوک سوین نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ مودی کی ترجمان نہ بنے، بھارتی فضائیہ کو مودی کی الیکشن مہم کے لیے تذلیل سے گزارا جا رہا ہے.

    انھوں نے بھارتی فضائیہ کی پریس کانفرنس اور پاکستان ایف 16 گرانے کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو یاد رکھنا چاہیے کہ مودی چلا جائے گا، مگر بھارت کو یہیں رہنا ہے۔

    اشوک سوین نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کہتی ہے کہ اس کے پاس مزید باوثوق شہادت آ گئی ہے کہ پاکستانی طیارہ تباہ ہوا، تو پھر وہ پاکستانی طیارہ دکھا کیوں نہیں رہی۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو مودی کی الیکشن مہم کے لیے تذلیل سے گزارا جا رہا ہے، بھارتی فوج کو الیکشن مہم کا حصہ بنا لیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: عمران خان نے عالمی تناظر میں مودی کو شکستِ فاش دی: پروفیسر اشوک سوین

    خیال رہے کہ سویڈن کی مشہور زمانہ اوبسالا یونیورسٹی سے منسلک محقق اور تجزیہ کار نے پاکستانی ایف16 طیاروں کی گنتی کے معاملے میں بھی بھارتی تجزیوں‌ اور رپورٹنگ کو رد کر دیا تھا.

    یاد رہے کہ اشوک سواین بھارتی وزیر اعظم کے بڑے ناقد ہیں، انھوں‌ نے پلوامہ حملے کے بعد مودی کی پالیسیوں‌پر کڑی تنقید کی تھی، ساتھ ہی ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہا تھا.

  • بھارتی تجزیہ نگار اشوک سواین نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

    بھارتی تجزیہ نگار اشوک سواین نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

    دہلی: بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ کو مضحکہ خیز قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق سویڈن کی مشہور زمانہ اوبسالا یونیورسٹی سے منسلک محقق اور تجزیہ کار نے پاکستانی ایف16 طیاروں کی گنتی کے معاملے میں بھارتی تجزیوں‌ اور رپورٹنگ کو رد کر دیا.

    پروفیسر اشوک سواین کا کہنا ہے کہ اب بھارتی میڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ امریکا نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی نہیں کی، جب کہ اسی میڈیا نے مارچ میں ڈھونڈرا پیٹا تھا کہ امریکی حکام گنتی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مارچ میں گنتی کرنے اوراب گنتی نہ کرنےکی رپورٹنگ سمجھ سے بالاترہے۔

    پروفیسر اشوک سوان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی یادداشت کھو گئی ہے یا پھر احمقانہ رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کومودی کی سینا قراردینا آدیتیہ ناتھ کو مہنگا پڑ گیا، اپوزیشن کی کڑی تنقید

    یاد رہے کہ اشوک سواین بھارتی وزیر اعظم کے بڑے ناقد ہیں، انھوں‌ نے پلوامہ حملے کے بعد مودی کی پالیسیوں‌پر کڑی تنقید کی تھی، ساتھ ہی ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہا تھا.

    خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے پاس موجود ایف16 طیاروں کی گنتی پوری ہے، جس سے پاکستانی ایف16 طیارے کو گرانے کا بھارتی دعویٰ بے معنی ثابت ہوتا ہے.

  • بھارت کی اہم شخصیات کا وزیراعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش

    بھارت کی اہم شخصیات کا وزیراعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش

    نئی دہلی : وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو بھارت کے سنجیدہ حلقوں میں سراہا گیا اور بھارت کی اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مودی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایکسی لینٹ پرائم منسٹر۔

    مشہور مصنف اور صحافی سگاریگا گھوسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا عمران خان کی تقریر ایک اسٹیٹسمین کی طرح تھی۔


    پروفیسراشوک سویم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایک لیڈر کا طرز عمل ایسا ہی ہوتا ہے، وہ نہیں جومودی کا ہے، خوشی ہے پاکستان قیدی پائلٹ سےاچھا سلوک کررہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے جبکہ مودی کواحمقانہ شکست کا سامنا ہے۔

    فلم میکر رام سمبرامانیان نے کہا شکریہ عمران خان، بھارت میں آپ نے کرکٹ کے دور سے زیادہ پرستار پیدا کرلیے، امید ہے نریندرمودی بھی جواب دے گا۔

    مصنفہ سنجکتا باسو نےٹویٹ کیا مسٹر مودی آپ نے کچھ حاصل نہیں کیا، ہمارا پائلٹ قیدی بن گیا، حکومت کے بقیہ دنوں میں قیدی پائلٹ کو واپس لاکر چانس لےسکتے ہیں۔

    صحافی اور مصنف بھوپینڈرا چاوبے نےمودی کومخاطب کرکے ٹویٹ کیا ہم نے حملہ کیا، پاکستان نے ہم پر کیا، اب ہمارا پائلٹ پاکستان کی تحول میں ہے، اس جنگ سے ہمیں کیا ملا؟ کیا اس سے دہشت گرد ختم ہوگئے، اگر نہیں تو اس سے آگے کیا ہوگا؟

    گذشتہ روز پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم عمران‌ خان نے بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہئیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارحیت کی توجواب دیناہماری مجبوری ہوگی، ، یہ کسی کواجازت نہیں کہ وکیل اورجج وہ خودبن جائے، بھارت کواسی لیے کہا ہمیں اپنےدفاع میں جوابی کارروائی کرناہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل اس لیےایکشن نہیں لیاکہ ہمیں نقصان کااندازہ نہیں تھا، ہم ایکشن لےکربھارت کانقصان کرسکتےتھے، آج ہم نےجوابی کارروائی کی،کوئی جانی نقصان نہیں کیا، بھارت کوپیغام دیاکہ آپ دراندازی کرسکتےہیں توہم بھی کرسکتےہیں۔

    یاد رہے پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرامقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا، زمین پر موجود افواج نے 2 بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔