Tag: ashoora

  • اذان علی اکبر سےعاشورہ کے دن کا آغاز ہوگیا

    اذان علی اکبر سےعاشورہ کے دن کا آغاز ہوگیا

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور لاہور میں بھی اذان علی اکبر سےعاشورہ کے دن کا آغاز ہوگیا۔شہرشہرعزاداران حسینی کربلا کے ظلم و جور کو یادکرکے اشکبارہیں ۔

    کراچی اورلاہور سمیت ملک کےبھر میں نویں محرم کی رات عزاداران حسین عبادات اور زیارات میں مصروف رہے۔

    عزداران حسین کربلا کے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرکے شب بھر سینہ کوبی اور زنجیرزنی کرتے رہے۔

    ملک میں عاشور کی صبح کا آغازاذان علی اکبر کی صداؤں سے ہوا،آج عاشورہ پر ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں سے سیدہ کے لال کا پرسہ دینے کے لئے عزداران حسینی جلوس اور مجالس بر پا کریں گے۔

    ملک بھر میں عاشورہ کے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے نکل کر بعد نماز مغرب اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوں گے ،جس کے بعد ملک بھر میں شام غریباں کی مجالس برپا ہوں گی۔

    شام غریباں کی مجالس میں امام حسین عالی مقام اور شہدائے کربلا کی قربانی اور مصائب علمائے کرام بیان کریں گے۔

  • نو اور دس محرم کو موبائل فون اور انٹرنیٹ بند رہیں گے

    نو اور دس محرم کو موبائل فون اور انٹرنیٹ بند رہیں گے

    کراچی: نو اور دس محرم کو سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    نو اور دس محرم کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کر لیے گئے،ملک کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ حساس علاقوں میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے بھی نواوردس محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  • یوم عاشور پر ملک کے 68 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی

    یوم عاشور پر ملک کے 68 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی

    اسلام آباد / کراچی : وفاقی حکومت نے دس محرم الحرام کو ملک کے 68 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر پنجاب کے 34 ، سندھ کے 8 ، خیبرپختونخواہ کے 15 ، بلوچستان کے تین ، گلگت بلتستان کا ایک اور آزاد جموں و کشمیر کے سات اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    مختلف صوبائی حکومتوں نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی جس کی وجہ سیکیورٹی خدشات تھے اس کو سامنے رکھتے ہوئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق دس محرم کو 8اضلاع میں موبائل فون سروس پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

    جن میں خیر پور ،بدین حیدرآباد کراچی سمیت دیگر اضلاع بھی شامل ہیں، کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرزاور پولیس کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔