Tag: Ashraf Ghan

  • اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

    اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

    ابوظبی: افغانستان سے فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ نے اشرف غنی کو پناہ دینےکی تصدیق کردی ہے۔

    یواےای وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی اوران کے خاندان کو پناہ دی

    واضح رہے کہ کابل پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی نے استعفیٰ دے دیا تھا، استعفی کے فوری بعد ان کے تاجسکتان فرار ہونے کی خبریں منظر عام پرآئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی تاجکستان میں نہیں تو پھر کہاں ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

    تاجک میڈیا نے بھی اشرف غنی کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اشرف غنی کے ساتھ حمداللہ محب اور صدارتی آفس کےڈی جی بھی تاجکستان پہنچے۔

    افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر افغانستان چھوڑ گئے ہیں۔

    بعد ازاں تاجکستان کے دفتر خارجہ نے سابق افغان صدر کے اپنے ملک میں موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجک ائیراسپیس میں داخل نہیں ہوا۔

    یہ بھی اطلاعات زیر گردش تھی کہ اشرف غنی نے امریکا سے پناہ حاصل کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

  • افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے، افغان صدر

    افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے، افغان صدر

    کابل : افغان صدر  اشرف غنی کا کہنا ہے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے اور جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی امید ہے ۔

    اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان ملک میں امن قائم کرنے میں افغان حکومت کی مدد کریں اور پائیدار امن کے لئے عوامی مطالبہ قبول کریں۔

    یاد رہے کہ افغان حکومت نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔

    جس کے بعد طالبان کی جانب سے بھی عید الفطر کے موقع پر تین دن کے لیے جنگی بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی فوجیوں کے لیے ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی فوج نے کوئی کارروائی کی تو طالبان اس کا جواب دیں گے۔

    خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کے داخل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کی جانب سے پہلی بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جبکہ اقوامِ متحدہ، امریکا اور نیٹو کی جانب سے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم کچھ حلقے حکومت اور مسلح افراد کے اس اعلان کو خفیہ معاہدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔