Tag: ashraf ghani

  • افغان صدر اشرف غنی آج نواز شریف سے ملیں گے

    افغان صدر اشرف غنی آج نواز شریف سے ملیں گے

    اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے افغان صدر اشرف غنی آج وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنما باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    افغان صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے سیکورٹی ،دفاعی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پہنچنے کے بعد جی ایچ کیو میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اورسرحدوں کی صورتحال اور دیگرمعاملات پر بات چیت کی۔

    اس موقع پروزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز،آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل رضوان اختراوردیگراعلی حکام موجود تھے۔

  • اشرف غنی نے نئے افغان صدرکا حلف اٹھا لیا

    اشرف غنی نے نئے افغان صدرکا حلف اٹھا لیا

    کابل :اشرف غنی نے افغانستان کے نئے صدر اورعبداللہ عبداللہ نے چیف ایگزیکٹو کا حلف اٹھالیا ہے، تقریبِ حلف برداری دارالحکومت کابل میں صدارتی محل میں ہوئی، صدر ممنون حسین نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    افغانستان کے دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں نئے صدر کی تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں صدرممنون حسین سمیت دوسو اہم شخصیات نے شرکت کی، حلف برداری سے قبل سبکدوش ہونے والے صدر حامد کرزئی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، افغانستان کے چیف جسٹس نے حلف لیا۔

    اشرف غنی نے صدرجبکہ عبداللہ عبداللہ نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے ۔

    حامدکرزئی نے الوداعی خطاب میں کہا کہ پُرامن انتقالِ اقتداراطمینان کی بات ہے، بیرونی مداخلت نہ ہوتو افغانستان کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں، عوام امن واستحکام کے لئے نئی حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے افغانستان کی مدد کرنے والے ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔

    حلف برداری کی تقریب میں اسفند یار ولی، محمود اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ نے بھی شرکت کی، اس موقع پر کابل میں سیکورٹٰی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا۔

  • اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    کابل: افغانستان میں صدارتی منصب کیلئے لڑائی پانچ ماہ بعد ختم ہوگئی ۔اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کامعاہدہ طے پا گیا، اشرف غنی صدر اور عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہونگے۔

    افغانستان کے قصر صدارت پر کون بیٹھے بالاخر پانچ ماہ بعد فیصلہ ہو ہی گیا ہے، امریکا کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی خواہش پوری ہوئی اور صدارتی کرسی کی لڑائی کا اختتام ایک معاہدے پر ہوگیا ہے، افغانستان کی صدارت کے خواہشمند دونوں امیدواروں نے شراکتِ اقتدار کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔

    معاہدے کے تحت افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی کرسی اشرف غنی سنبھالیں گے جبکہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے، جن کا عہدہ وزیراعظم کے برابر ہوگا۔

    واضح رہے اس سے پہلے دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔