Tag: ashraf sohna

  • پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    لاہور: پنجاب میں پیپلزپارٹی کے گڑھ اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہناساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب میں ٹوٹ پھوٹ پر آج پارٹی اجلاس بلا لیا ہے۔

    اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرِ صمصام بخاری اور پنجاب کابینہ کے سابق رکن اشرف سوہنا نے عمران خان سے طویل ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

      شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری اور اشرف سوہنا پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،  پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیرِمملکت رہنے والے صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

      اشرف سوہنا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں اب ایسی کوئی بات نہیں رہی کہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں، میاں منظور وٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی ساری قیادت پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوچکی ہے۔

  • لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور: میاں منظور وٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں نے وہ نعرے لگائے کہ زمین ہل گئی، لاہور میں سابق صدرآصف علی زردای کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈویژنل تنظیموں کا اجلاس جاری تھا کہ منظور حسین وٹو اور اشرف خان سوہنا کے کارکنوں کے درمیان نعرے بازی شروع ہو گئی ۔

    ایک جانب سے گو وٹو گو کے نعرے تھے تو دوسری جانب گو سوہنا گو کے نعروں سے ہال گونجنے لگا، جس پر آصف علی زرداری نے مداخلت کرتے ہوئےمعاملے کو رفع دفع کرایا لیکن اجلاس کے بعد باہر آتے ہی دونوں گروپ ایک بار پھر نعرے بازی کرنے لگے ۔

    اس موقع پر میاں منظو روٹو کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اشرف سوہنا نے ایک بار منظور وٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی، اس موقع پر اشرف سوہنا کے حامی بھی میاں منظوروٹو کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں نعروں کی پروا نہیں یہ پیپلز پارٹی کا کلچر ہے اگر نعرے نہ لگیں تو یہ پیپلز پارٹی نہیں رہے گی بلکہ مسلم لیگ بن جائے گی۔