Tag: ashraf wathra

  • سارک ممالک بینکنگ اورفنانس سیکٹرزمیں آپس میں تعاون کریں، گورنراسٹیٹ بنک

    سارک ممالک بینکنگ اورفنانس سیکٹرزمیں آپس میں تعاون کریں، گورنراسٹیٹ بنک

    پیرو: اسٹیٹ بنک کے گورنر اشرف وتھرا نے سارک فنانس گروپ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارک ممالک میں قریبی تعلقات قائم کرنے سے ممبر ممالک معاشی میدان میں قابل ذکر ترقی کرسکتے ہیں۔

    سارک فنانس گروپ کا اجلاس آٹھ اکتوبر کو ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کی ذیل میں ہوا جس کی صدارت اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر اور سارک فنانس کے چیئرمین اشرف وتھرا نے کی۔

    اس ملاقات میں سارک ممالک کے سنٹرل بنکس کے گورنر اور فنانس سیکرٹیریز شریک تھے۔

    اجلاس کی افتتاحی تقریرمیں اشرف وتھرا نے ممبر ممالک کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں بینکنگ اورفنانس کے سیکٹر میں تعاون کے فروغ پربھی زوردیا۔

    اجلاس کا انعقاد پیرو کے شہر لیما میں ہوا تھا۔

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی کا مطالبہ مسترد

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی کا مطالبہ مسترد

    آئی ایم ایف کا دباؤ کام کرگیاشرح سود میں کمی کا تاجروں کا مطالبہ اس باربھی مسترد۔ معاشی بہتری کےباوجوداسٹیٹ بینک نے آئندہ دوماہ کیلئےبنیادی شرح سود دس فیصد رکھنےکا اعلان کردیا۔

    ہفتےکوپریس کانفرنس میں گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نےرواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی اورآئی ایم ایف کی شرط پوری کرنےکیلئےبورڈاجلاس کی کارروائی کےمنٹس شائع کرناکااعلان کیا۔

    گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ جون میں ختم ہوئےمالی سال کی معاشی صورتحال پہلےسےبہتررہی مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرےسال دس فیصد سے کم رہی۔ رواں مالی سال مہنگائی بڑھنےکی شرح7.5سے8.5 فیصد کےدرمیان رہےگی۔

    گورنراسٹیٹ بینک نےبتایاکہ مالی سال2014 میں نجی شعبےکے قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا جو چھے سال کی بلند سطح پرپہنچ گئے۔

    اُن کاکہناتھاکہ ٹیکس اصلاحات سےبجٹ خسارےمیں کمی آئی۔تاہم ایف بی آرٹیکس وصولی کا2810ارب روپےکاہدف مشکل لگتاہے۔

    اشرف محمود وتھراکےمطابق معاشی اہداف میں بہتری سےروپے کی قدرمیں اضافہ ہوا۔۔نجکاری سےبیرونی کھاتے مزید بہتر اور کرنٹ اکاؤنٹ پردباؤکم ہوگا۔۔تاہم معاشی اصلاحات میں پیشرفت ضروری ہے۔

    گورنراسٹیٹ بینک کایہ بھی کہناتھاکہ توانائی بحران اورامن وامان کی غیرتسلی بخش صورتحال کےباوجود گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت نے4.1 فیصد کی شرح سےترقی کی۔