Tag: ASI

  • اے ایس آئی نے غیر ملکی بحری جہاز کے عملے سے ہزاروں ڈالر رشوت لے لی، گرفتار

    اے ایس آئی نے غیر ملکی بحری جہاز کے عملے سے ہزاروں ڈالر رشوت لے لی، گرفتار

    کراچی: غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس میں ایف آئی اے انچارج کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں ہزاروں ڈالرز رشوت لینے والے اہلکاروں میں شامل اے ایس آئی عطا اللہ میمن کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اے ایس آئی عطا اللہ میمن کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے، سابق انچارج امیگریشن پورٹ قاسم عطا اللہ میمن نے غیر ملکی بحری جہاز کے 8 ٹیکنیشنز کے معاملے کو غیر قانونی بتا کر 2 ہزار امریکی ڈالر رشوت لی تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکی بحری جہاز کے ٹیکنیشن بھارتی پورٹ مندرا سے پورٹ قاسم پہنچے تھے، عطا اللہ میمن نے اہلکار زوہیب کے ہمراہ شپنگ ایجنٹ سے 4 ہزار ڈالر مانگے، تاہم بعد میں معاملہ 2 ہزار ڈالر میں طے ہوا۔

    اے ایس آئی عطا اللہ میمن
    اے ایس آئی عطا اللہ میمن

    امیگریشن قوانین کے تحت دنیا بھر میں ٹیکنیشن بحری جہاز میں سوار ہو کر خدمات انجام دیتے ہیں، لیکن ذرائع کے مطابق اے ایس آئی عطا اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر غیر ملکی بحری جہاز کے کپتان اور ایجنٹ کو بلیک میل کیا۔

    ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکار معطل

    اے ایس آئی عطا اللہ میمن نے 2 ہزار امریکی ڈالر لے کر ریکارڈ میں بھی ٹیمپرنگ کی، ہیڈ کانسٹیبل زوہیب کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی کارروائی جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • قتل کیس میں ملوث اے ایس آئی 2 بیٹوں سمیت گرفتار

    قتل کیس میں ملوث اے ایس آئی 2 بیٹوں سمیت گرفتار

    دادو: پولیس نے قتل کیس میں ملوث اے ایس آئی کو 2 بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر دادو میں پولیس نے اے ایس آئی کو 2 بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان قتل کیس میں ملوث تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز لین دین کے تنازع پر شہری کو قتل کیا تھا، قتل ے بعد مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اےایس آئی  علی حیدر، بیٹے رب نواز اور اسلم ملکانی شامل ہیں۔

  • غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات کی فراہمی کیس میں اے ایس آئی کو عدالت نے سزا سنا دی

    غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات کی فراہمی کیس میں اے ایس آئی کو عدالت نے سزا سنا دی

    اسلام آباد: غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات کی فراہمی کیس میں عدالت نے اے ایس آئی ظہور احمد کو سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار کے خلاف غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے کیس میں اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف الزام ثابت ہونے پر عدالت نے انھیں 3 سال کی سزا سنا دی۔

    کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، فیصلے کے بعد اے ایس آئی ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ان کے خلاف مقدمہ 13 دسمبر 2021 کو درج کیا گیا تھا، جب کہ ان کی ضمانت 22 جنوری 2022 کو منظور ہوئی تھی۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملازم نے غیر ملکی سفارت کار سے ملاقات کی اور وہ پلاننگ کر کے ملکی سلامتی سے متعلق معلومات اور دستاویز غیر ملکیوں کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

  • ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی نے گولی مار کر خود کشی کرلی

    ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی نے گولی مار کر خود کشی کرلی

    لاہور :پولیس افسر نے تھانے میں پراسرار طور پر خود کو گولی مارلی ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں تعینات اے ایس آئی نے مبینہ طور پر کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، نارووال کا رہائشی اے ایس آئی عظیم اشرف انوسٹی گیشن ونگ تھانہ ڈیفنس اے میں تعینات تھا ۔

    دوپہر اچانک اس نے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی فائرنگ کی آوز سن کر دیگر پولیس افسران اس کے کمرے میں گئے تو وہ خون میں لت پت کمرے میں پڑا تھا جسے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن عظیم اشرف جانبر نہ ہوسکا۔

    متوفی کی پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متوفی نے اعلی افسران کے رویے سے دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کی۔

    تاہم پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔آئی جی پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا وسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔