Tag: Asia

  • وزیر اعظم کی بڑی کامیابی، اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا

    وزیر اعظم کی بڑی کامیابی، اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے گرین وژن کی دنیا بھر میں پذیرائی جاری ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 10 بلین ٹرین سونامی اور پروٹیکٹڈ ایریا اینیشی ایٹو کی ایک اور کامیابی سامنے آ گئی ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا ہے۔

    پاکستان کو یو این ادارہ برائے موسمیاتی تبدیلی نے فاریسٹری چیمپئن قرار دیا ہے، پاکستان بطور ریجنل چیمپئن ایشیائی ممالک کی فاریسٹری منجمنٹ میں مدد کرے گا، معاون خصوصی ملک امین اسلم کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔

    پاکستان نےعالمی یوم ماحولیات پر اسلامی ممالک، دنیا بھر میں قائدانہ کردار ادا کیا، اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں صرف 3 ممالک کو فاریسٹری چیمپئن منتخب کیا ہے، براعظم افریقہ اور براعظم امریکا سے بھی ایک ایک ملک فاریسٹری چیمپئن بنایا گیا۔

    اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ فاریسٹری چیمپئن سے متعلق ابتدائی طور پر آگاہ کیا تھا، اب اقوام متحدہ نے باضابطہ اعلان کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی ایشیا بھر میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ملک امین اسلم نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے وژن نے عالمی برادری میں پاکستان کو عزت دلا دی ہے، پاکستان کو ماحول دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کے باعث یہ اعزاز ملا ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • ایشیا پر بڑا ماحولیاتی خطرہ منڈلانے لگا

    ایشیا پر بڑا ماحولیاتی خطرہ منڈلانے لگا

    نیویارک: ایشیا پر بڑا ماحولیاتی خطرہ منڈلانے لگا ہے، اقوام متحدہ کی تازہ کلائمٹ چینج رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں شدید موسم اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایشیا میں نہ صرف ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہوئے۔

    منگل کو سالانہ رپورٹ ’اسٹیٹ آف دی کلائمٹ چینج ان ایشیا‘ میں اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ اس خطے کا ہر حصہ متاثر ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایشیا کو 2020 میں ریکارڈ گرمی کا سامنا رہا، یہ گرم ترین سال تھا، اس برس سیلاب اور طوفان کی وجہ سے تقریباً 5 کروڑ افراد متاثر اور 5 ہزار افراد ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر اور ماحولیاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    چین کو اس سال 238 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، بھارت کو 87 ارب ڈالر، جاپان کو 83 ارب ڈالر اور جنوبی کوریا کو 24 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    قدرتی آفات کا خطرہ، گرین ہاؤس گیسز کی کثافت میں خطرناک اضافہ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا اور اس کے اردگرد سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت اور سمندر کی حدت عالمی اوسط سے زیادہ بڑھ رہی ہے، 2020 میں بحر ہند، بحرالکاہل اور آرکٹک میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچا۔

    ڈبلیو ایم او کے سربراہ پٹیری تالس نے بتایا کہ سیلاب، طوفان اور خشک سالی نے ایشیا کے بہت سے ممالک پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ گلاسگو میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے کانفرنس کاپ 26 سے قبل سامنے آئی ہے۔

  • ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    ٹوکیو / بیجنگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 39 پوائنٹس کی کمی ہوئی، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 28 پوائنٹس گر گیا۔

    ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 73 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے 43 ڈالرز 33 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 45 ڈالر 98 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 27 ڈالر 59 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    رواں ہفتے کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تھا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 144 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 58 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

  • زلفی بخاری ایشیا کے خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل

    زلفی بخاری ایشیا کے خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری جنوبی ایشیا کے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین اسٹائل میگزین نے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست جاری کر دی، فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔

    فہرست میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان بھی موجود ہیں جبکہ بھارت سے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ شامل ہیں۔

    میگزین کے مطابق زلفی بخاری نے مشرقی و مغربی لباس کے پہناووں کو خوبصورتی سے استعمال کیا، انہوں نے اٹالین سوٹس اور روایتی لباس کے کمبی نیشن کو بھی استعمال کیا۔

    میگزین نے کہا کہ زلفی بخاری کی بدولت پاکستانی سیاستدانوں کا نیا رخ دیکھنے کو ملا کہ سب ایک جیسا لباس نہیں پہنتے، زلفی بخاری فیشن اسٹائل سے نوجوانوں کے لیے آئیکون بنتے جا رہے ہیں۔

  • ایشیا میں غربت میں کمی واقع ہورہی ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک

    ایشیا میں غربت میں کمی واقع ہورہی ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک

    ماندالویونگ، فلپائن: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ایشیا میں سنہ 2002 میں اب تک غربت میں کمی واقع ہوئی ہے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے ایشیا کی ترقی متاثر کن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا پیسیفک پر رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سنہ 2002 میں 1 ارب 1 کروڑ افراد غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے، تاہم اب ایشیا میں سنہ 2015 میں ان افراد کی تعداد کم ہو کر 26 کروڑ 40 لاکھ ہوگئی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ دنیا کی مجموعی برآمدات سے حاصل آمدنی میں ایشیا کا حصہ 30 فیصد ہوگیا۔ برآمدات سے حاصل آمدنی میں اضافہ 2000 تا 2018 کی مدت کے دوران ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف (سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز) کے لیے ایشیا کی ترقی متاثر کن ہے۔

  • ہارٹ آف ایشیا اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈے پر مبنی دہشت گردوں کی فہرست ختم

    ہارٹ آف ایشیا اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈے پر مبنی دہشت گردوں کی فہرست ختم

    اسلام آباد: ہارٹ آف ایشیا اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی دہشت گردوں کی فہرست ختم کردی گئی۔ پاکستان نے مثبت سوچ کے ساتھ فہرست کو اعلامیہ کا حصہ بننے دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    دفتر خارجہ کے اعلان کے مطابق ہارٹ آف ایشیا اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی دہشت گردوں کی فہرست ختم کردی گئی۔

    دہشت گرد تنظیموں کی یہ فہرست امرتسر اجلاس میں اعلامیہ کاحصہ بنائی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان نے مثبت سوچ کے ساتھ فہرست کو اعلامیہ کا حصہ بننے دیا تھا تاہم بھارت نے فہرست کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق باکو اجلاس میں پاکستان کے اعتراض پر فہرست کو اعلامیہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اعتراض پر معاملہ انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ کو بھیجا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اعتراض کے بعد ورکنگ گروپ جامع فہرست مرتب کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں شامل

    کراچی: دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں شامل

    کراچی: پاکستان کا معاشی حب کراچی ایک بار پھر دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے، کراچی کا نمبر اس فہرست میں چوتھا ہے جبکہ ممبئی اور نئی دہلی کا شمار شہرقائد کے بعد ہورہا ہے.

    اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس کے مطابق وطن عزیز کا عروس البلاد  کراچی دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے.

    اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی درجہ بندی کے حساب سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہندوستان کے ممبئی اور نئی دہلی سے بھی سستا ترین شہر ہے، کراچی دنیا کے سستے اور معیاری شہروں میں 4 نمبر پرفائز ہے.

    مہنگے ترین شہر


    دوسری جانب میں اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس کے اعداوشمار کے مطابق سنگا پوردنیا کا سب سے مہنگا شہر ہے، دوسرے اورتیسرے نمبرپر ہانگ کانگ اور زیوریخ ہیں.

    دنیا کے6 مہنگے ترین شہروں میں سے 5 ایشیامیں ہیں، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس میں انکشاف ہوا کے یورپ سے علیحدگی کے بعد لندن شہر نسبتاً سستا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے چند روزقبل عالمی یوم مسرت پرقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کے عوام ہندوستانیوں سے زیادہ زندہ دل ہین

    منی پاکستان کراچی


    خیال رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہراورصنعتی، تجارتی، تعلیمی، مواصلاتی و اقتصادی مرکز ہے، جس کی وجہ سے اسے منی پاکستان کا درجہ حاصل ہے.

    بانی پاکستان کا شہر کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے، یہ شہر دریائے سندھ کے مغرب میں بحیرہ عرب کی شمالی ساحل پر واقع ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ اورہوائی اڈہ بھی یہاں قائم ہے۔ علاوہ ازاں کراچی 1947ء سے 1960ء تک پاکستان کا دارالحکومت بھی رہا ہے.

    بدامنی سے قیام امن تک


    پورے پاکستان سے لوگ روزگار کی تلاش میں کراچی آتے ہیں اور اس وجہ سے یہاں مختلف مذہبی، نسلی اور لسانی گروہ آباد ہیں، ان گروہوں کی باہمی کشیدگی کی وجہ سے 80 اور 90 کی دہائیوں میں روشینوں کا شہر لسانی فسادات، تشدد اور دہشت گردی کا شکار رہا،تاہم بگڑتے ہوئے حالات میں‌بہتری لانے کے لئے حکومت میں پاک فوج اور پاکستان رینجرز سے تعاون کی درخواست کی، جس کے شہر میں‌ قیام امن ممکن ہوا.

    اکیسویں صدی میں تیز قومی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ کراچی کے حالات میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ کراچی کی امن عامہ کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے اور شہر میں مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

  • سال 2015 : دنیا بھر میں‌110 صحافیوں‌ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ، رپورٹ

    سال 2015 : دنیا بھر میں‌110 صحافیوں‌ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ، رپورٹ

    نیویارک: آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے منگل کو کہا ہے کہ 2015 میں دنیا بھر میں 110 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا۔

    جاں بحق ہونے والے صحافیوں میں سے کم از کم 67 کو ان کے کام کی وجہ سے ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر کی ہلاکت کے محرکات ابھی واضح نہیں۔

    تنظیم کا کہنا ہے کہ 2005 سے اب تک کل 787 صحافیوں کو ان کے کام کے باعث قتل کیا جا چکا ہے جن میں 2015 میں ہلاک ہونے والے 67 بھی شامل ہیں۔

    تنظیم کا کہنا ہے کہ 2015 میں ہلاک ہونے والے دیگر 43 صحافیوں کے قتل کے محرکات اور حالات کا واضح تعین نہیں کیا جا سکا۔ 2015 میں سات سیٹیزن جرنلسٹ اور صحافتی شعبے سے تعلق رکھنے والے سات دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔

    رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تشویشناک صورتحال میڈیا اہلکاروں کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے۔

    تنظیم کے مطابق 2015 میں فرانس کا شمار صحافیوں کے لیے مہلک ترین ممالک میں ہوا۔ اس فہرست میں شام اور عراق کے بعد فرانس کا تیسرا نمبر تھا جہاں جنوری میں ’شارلی ایبڈو‘ میگزین پر حملے میں متعدد صحافی ہلاک ہوئے۔

    جنوبی ایشیا میں بھارت کو صحافیوں کے لیے مہلک ترین ملک قرار دیا گیا جہاں نو صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے پانچ کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا جبکہ چار کی ہلاکت کی وجوہات واضح نہیں۔

    تنظیم کے مطابق پاکستان میں بھی دو صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں جیو ٹی وی سے تعلق رکھنے والے آفتاب عالمی کو ستمبر میں جبکہ روزنامہ امت اور نئی بات کے لیے کام کرنے والے محمد زمان محسود کو نومبر میں قتل کیا گیا۔

    تنظیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال صحافیوں کی دو تہائی اموات جنگ زدہ علاقوں میں ہوئیں مگر اس سال دو تہائی اموات پر امن ممالک میں ہوئیں۔

    رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ صحافیوں کی حفاظت کے لیے عالمی قانون میں خصوصی طریقہ کار وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر تاخیر کے صحافیوں کی حفاظت کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔

    تنظیم کے مطابق 2015 میں صحافیوں کے لیے ایشیا میں سب سے زیادہ خطرناک ملک بھارت رہا ۔

    فرانس میں اس سال آٹھ صحافیوں کو قتل کیا گیا، رپورٹ کے مطابق رواں سال 54 صحافی یرغمال بنائے گئے جبکہ 22 مصری صحافیوں سمیت 153 صحافی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔

  • سرتاج عزیزکی ایشیا اوریورپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

    سرتاج عزیزکی ایشیا اوریورپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

    اسلام آباد: بارہویں ایشیا یورپ وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ذیلی ملاقاتوں کے سلسلے میں وزیراعظم کے مشیرِخصوصی برائے خارجہ امورسرتاج عزیزنے ایشیا اوریورپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں جاپان، ڈنمارک، جرمنی، نیدرلینڈ، گریس اورسنگاپورکے وزرائے خارجہ شریک تھے۔

    پاکستانی دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک وزراء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانی والی عظیم قربانیوں کو تسلیم کیا۔

    اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں کوسراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ، تجارت اورسرمایہ کاری کے میدان میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن اورطالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستان کے کردار پرزوردیا، اورپاکستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پربھی اظہارِافسوس کیا۔

    عالمی وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے اس ملاقات میں سرتاج عزیز نے دیگر ممالک کے وزیروں سے دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں خصوصی توجہ افغانستان ، پاک بھارت تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر رہی۔

  • انضمام الحق ایشیا کے معتبرترین کرکٹرقرار

    انضمام الحق ایشیا کے معتبرترین کرکٹرقرار

    لندن : کرکٹ کے سب سے بڑے رسالے وزڈن نے انضمام الحق کو ایشیا کا معتبر ترین کرکٹر قرار دے دیا،کرکٹ کے سب سے بڑے رسالے وزڈن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے معتبر ترین کرکٹر قرار دے دیا۔

    وزڈ کے مطابق انضمام نے اننچاس میچز میں فتح گر اننگز کھیلی اور ان کا ایورج ستر رنز رہا وزڈن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انضمام نے اپنی ٹیم کو ایشیا میں سب سے زیادہ میچز میں کامیابی دلائی۔

    انضمام الحق انیس سو اکیانوے سے دو ہزار سات تک قومی بیٹنگ لائن کے اہم ستون تھے۔ وزڈن کے مطابق انضمام کی ٹیم میں جگہ ڈھائی بیٹسمینوں کے برابر تھی۔

    انضمام نے ٹیسٹ کرکٹ میں پچیس سینچریز کی مدد سے آٹھ ہزار آٹھ سو تیس اور ون ڈے کرکٹ میں دس سینچریز کی مدد سے گیارہ ہزار سات سو انتالیس رنز اسکور کیے۔