Tag: Asia Cup 2023

  • سرفراز احمد کی رائے، پاک بھارت میچ میں کون سی ٹیم بہتر؟

    سرفراز احمد کی رائے، پاک بھارت میچ میں کون سی ٹیم بہتر؟

    کراچی: سابق کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آج کے پاک بھارت میچ میں بہتر ٹیم کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کی ہے۔

    قومی ٹیم کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے آج کے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے، انھوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں ہم بھارت سے ہارے تھے، اور بھارت کے ساتھ ہم ایک میچ جیتے اور ایک ہارتے ہیں، لیکن ابھی قومی ٹیم بہت بہتر ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا ایشیا کپ میں آج ہائی وولٹیج میچ ہے، دنیا بھر کی پاک بھارت میچ پر نظریں مرکوز ہیں، تاہم پاکستان کے لیے ہر میچ اہمیت رکھتا ہے، اس لیے جس انداز سے بھارت کے خلاف کھیلیں گے ویسے ہی دیگر ٹیموں کے خلاف بھی کھیلنا ہوگا۔

    پاک بھارت ٹاکرا: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انھوں نے کہا ورلڈ نمبر ون ٹیم بننے سے پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے، ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں گے، اور ہم افغانستان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کرکٹ ہی پر تبصرہ نہیں کیا بلکہ دیگر شہریوں کی مانند بجلی بل پر وہ بھی زبان کھولنے پر مجبور ہو گئے، سرفراز نے کہا بجلی کا بل بہت زیادہ آ رہا ہے، گزارش ہے ہم پر کچھ رحم کریں۔

  • ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کب ہوں گے؟ تاریخیں سامنے آگئیں

    ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کب ہوں گے؟ تاریخیں سامنے آگئیں

    ایشیا کپ میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت میچز دیکھنے کیلئے بےتاب ہیں، ان دونوں ٹیموں کے درمیان گھمسان کی جنگ کب اور کہاں لڑی جائے گی اس کا فیصلہ ہوگیا۔

    شائقین کرکٹ ایشیا کب جہاں دیگر ٹیموں کی بہترین کارکردگی سے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں انہیں اس ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچز کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

    اس حوالے سے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز5 اور10ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں مقابلہ 10ستمبر کو ہوسکتا ہے جبکہ بھارت کے ایشیا کپ کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

    ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے سری لنکا میں ہونے والے میچز دو شہر پالے کیلے اور دمبولا میں ہوں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حتمی شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا تاہم اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

  • نیپال نے ایشیاکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا

    نیپال نے ایشیاکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا

    اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر ایشیاکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اے سی سی مینز پریمیئر کپ فائنل میں متحدہ عرب امارات کو7  وکٹ سے شکست دی، نیپال نے 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

    نیپال کے کھلاڑی گلشن کمار جھا کے 84 گیندوں پر 67 رنز کی بدولت 7 وکٹوں کی جیت نے نیپالی ٹیم کو ایشیا کپ 2023 میں پہنچا دیا ہے۔

    ایشیاکپ میں نیپال گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے مدمقابل آئیں گے۔