Tag: asia cup

  • ایشیا کپ 2018: ویرات کوہلی کی عدم شمولیت پر براڈ کاسٹر ناراض

    ایشیا کپ 2018: ویرات کوہلی کی عدم شمولیت پر براڈ کاسٹر ناراض

    ممبئی: ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی عدم شمولیت پر براڈ کاسٹر ناراض ہوگئے، براڈ کاسٹرز نے بی سی سی آئی کو کھری کھری سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے، ویرات کوہلی کو آرام دینے پر براڈ کاسٹرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    براڈ کاسٹرز کا موقف ہے کہ بی سی سی آئی نشریاتی حقوق کی پاسداری کرے، براڈ کاسٹرز نے ایشین کرکٹ کونسل کے ذریعے بی سی سی آئی کو ای میلز میں تحفظات سے آگاہ کردیا۔

    براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے انعقاد سے چند روز پہلے اس اقدام سے انہیں نقصان پہنچا ہے جبکہ بی سی سی آئی نے جواب دیا ہے کہ سلیکشن کے طریقے کار پر وہ کسی کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔

    سوشل میڈیا پر بی سی سی آئی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، فینز کا کہنا ہے کہ تمیم اقبال ٹوٹے ہاتھ سے کھیل سکتے ہیں تو پھر ویرات کوہلی کو کھیلنے میں کیا مسئلہ تھا۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے، یہ خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے بریک کی تھی جس پر بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کوہلی نے 593 رنز بنائے تھے لیکن ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی سیریز کے لیے وہ آرام کررہے ہیں اور اس وقت بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان کی عدم موجودگی میں روہت شرما بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  • ایشیا کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

    ایشیا کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

    لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھاؤں، دبئی ہمارے لیے ہوم گراؤنڈ ہے۔

    فخر زمان نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے فٹنس بہتر بنانے کے لیے ایک جیسا پلان بنایا ہے، کیمپ میں بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کی بھی پریکٹس کررہا ہوں، بولنگ میں موقع ملا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبی اننگز کھیلوں، بھارت کے خلاف میچ میں دباؤ ہوگا تاہم اس دن بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

    فخر زمان نے کہا کہ اوپنر امام الحق کے ساتھ میری بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے جو بھارت کے خلاف میچ میں بھی کام آئے گی جبکہ ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیم میں نہ ہونا زیادہ نقصان دہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی، 19 ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

    سولہ رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

  • ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

    ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

    لاہور: ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا، فٹنس ٹیسٹ میں ناکام عماد وسیم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

    سولہ رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

    اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولرز رکھے گئے ہیں، محمد عامر، حسن علی، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہیں۔ شاداب خان اور محمد نواز اسپن کا شعبہ سنبھالیں گے۔

    فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ اضافی اوپنر شان مسعود ہوں گے، مڈل آرڈر میں بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی اور حارث سہیل کو رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی، 19 ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

  • ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گی

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گی

    مبئی: رواں ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں‌ بھارتی ٹیم کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گی.

    تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے.

    کوہلی کی جگہ  بھارتی ٹیم کی کپتانی اوپننگ بلے باز روہت شرما کریں گے. بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے.

    شیکھر دھون ٹیم کے نائب کپتان ہوں‌ گے، جب کہ وکٹ کیپنگ کی ذمے داری لیجنڈری کھلاڑی ایم ایس دھونی نبھائیں گے.

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

    ایشیا کپ: میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا 16 ستمبر کو ہوگا

    مقابلے کا پہلا میچ بنگلادیش اور سابق ورلڈ چیمپین سری لنکا کے مابین ہوگا، پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ کوالیفائنگ ٹیم سے 16 ستمبر کو کھیلے گا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ایشیا کپ کے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کیا گیا تھا، ایونٹ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوں گے.

    گرین شرٹ کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار وں کی جانب سے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

  • ایشیا کپ: میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا 16 ستمبر کو ہوگا

    ایشیا کپ: میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا 16 ستمبر کو ہوگا

    دبئی: ایشین کرکٹ‌ کونسل نے طویل انتظار کے بعد ایشیا کپ کی میچ ٹائمنگ کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے ایشیا کپ کے شیڈول کے بعد اب میچز کی ٹائمنگ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، ایونٹ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوں گے.

    ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا،پہلا میچ بنگلادیش اور سابق ورلڈ چیمپین سری لنکا کے مابین ہوگا۔

    پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ کوالیفائنگ ٹیم سے 16 ستمبر کو کھیلے گا.

    پاکستان اور بھارت کا درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، یہ چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد پہلا موقع ہے، جب دونوں‌ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی.

    واضح رہے کہ اب تک ایشین کپ کے چودہ ٹورنامینٹ‌ہوچکے ہیں، جن میں‌ سے دو میں پاکستان نے فتح اپنے نام کی.

    سب سے زیادہ ٹورنامینٹ بھارت نے اپنے نام کیے.

     مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے‘ سرفراز احمد

    یاد رہے کہ ٹورنامینٹ کی ٹائمنگ کا خاصی تاخیر سے اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے ایشین کونسل کو تنقید کا  سامنا کرنا پڑا.

    بھارت کی جانب سے بھی میچز کی ترتیب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا.

    ٹورنامینٹ میں چھے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔  پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، جب کہ ایک ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر آئے گی۔

  • عمران خان کے وزیراعظم بننے سے کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں‌ بہتری آئے گی: سرفراز احمد

    عمران خان کے وزیراعظم بننے سے کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں‌ بہتری آئے گی: سرفراز احمد

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کےوزیراعظم بننے سے کرکٹ سمیت تمام کھیل بہترہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کلب کرکٹ بحال ہورہی ہے، جوخوش آیند ہے.

    سرفراز احمد نے کہا کہ پی سی بی نے کلب کرکٹ کی بحالی میں اہم کردارادا کیا، عمران خان سےدرخواست ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بند نہ کریں.

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اس وقت اچھا کھیل رہی ہے، ایشیا کپ میں ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں اوراچھا مقابلہ ہوگا.

    انھوں نے واضح کیا کہ ایشیا کپ میں کوئی ٹیم آسان نہیں، بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے فٹنس پر کام کرنا ہوگا، پاکستان کرکٹ کے لئے آئندہ چار سے پانچ ماہ بہت اہم ہیں.


    سرفراز کی قیادت میں‌ کھلاڑیوں‌ کی بنی گالہ آمد، مبارکباد

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشنزمیں تمام ایشین ٹیموں کومشکل ہوتی ہے، البتہ ہماری کارکردگی اطمینان بخش رہی.

    واضح رہے کہ چیمپیئنزٹرافی کے بعد ایشیا کپ میں‌ پاک بھارت ٹیم مدمقابل ہوں گی، شائقین بھرپور مقابلے کی توقع کر رہے ہیں.

    سرفراز احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستای ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرے گی.

  • پاکستان سے نہ کھیلنے کی ضد، بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

    پاکستان سے نہ کھیلنے کی ضد، بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

    کولاالمپور: بھارت کو ہٹ دھرمی مہنگی پڑ گئی، پاکستان سے نہ کھیلنے کی ضد پر ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی۔ اب ٹورنارمنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پی سی بی کو بھارت میں کھیلنے پر تحفظات تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی، تو پاکستانی ٹیم بھی پڑوسی ملک نہیں جائے گی۔ 

    ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا، جس میں پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

    کونسل نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی، ایشین کرکٹ کونسل نے منظوری کے بعد اب ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا، ایونٹ کے مقابلے 13 سے 28 ستمبر تک ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، جس کا میزبان بھارت تھا، مگر بھارت کے منفی رویے کی وجہ سے پاکستان کے بھارت جا کر کھیلنے پر شدید تحفظات تھے۔ 

    اجلاس میں ایمرجنگ ایشیا کپ دسمبر میں پاکستان اورسری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ سالانہ میٹنگ ستمبر میں پاکستان میں ہوگی۔


    دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے لئے ٹھنڈا دھرم شاملہ بہترین انتخاب ہے۔

    ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں ماحول گرم ہی ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کے جذبات میچ کو اور بھی سنسنی خیز بنادیتے ہیں، دو روایتی حریفوں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے لئے جگہ ٹھنڈی ہونی چاہیے، دھرم شالہ کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانٹے دار میچ کے لئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال بھارت میں ہوگا، پاکستان کی ٹیم انیس مارچ کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

  • پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نےہری جھنڈی دکھادی،سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا ہے پاک بھارت سیریزکے لیے ماحول سازگار نہیں۔

    شہریارخان نے توتین چار دن میں جواب مانگا تھالیکن بھارت نے اگلے دن ہی جواب دے دیا اور وہ بھی صاف جواب بھارتی بورڈ کےسیکرٹری نےپاک بھارت سیریز کاامکان ختم کردیا۔

    انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں پاک بھارت سیریز کے لئے حالات اور ماحول سازگار نہیں، اس وقت پاکستان سے کھیلنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ سیریز کے معاملے پرپاکستانی حکومت کو بھارتی حکومت سے بات کرنی چاہیے، بات چیت سے ماحول بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھارت یاترا کے بعد کہا تھا کہ دورازے بند نہیں ہوئے سیریز کا امکان ہے۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف نئی سازش شروع کردی۔ پاکستان سپرلیگ کو ناکام بنانے کے لئے فروری میں ایشیاء کپ کرانے کا اعلان کردیا۔

    حالانکہ فروری میں پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند بھارت کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    بگ تھری کے بدنام بادشاہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو تباہ کرنے کیلئے ایک نئی چال چل ڈالی۔

    سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے ایشیا کپ آئندہ سال فروری میں منعقد کرانے کا اعلان کردیا،وینیوز کیلئے بھارت یا بنگلہ دیش آپشنز ہونگے۔

    جبکہ اسی ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی پی ایس ایل کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کی مخالفت کیلئے انوراگ ٹھاکر پہلے ہی بدنام ہیں، اب ان کا یہ اقدام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

    سچ بات تو یہ ہے کہ سازش پر سازشیں رچائی جارہی ہیں تاکہ پاکستان سپر لیگ آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوجائے۔