Tag: #AsiaCup2022

  • ایشیا کپ فائنل : شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ثقلین مشتاق بھی بول پڑے

    ایشیا کپ فائنل : شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ثقلین مشتاق بھی بول پڑے

    دبئی : ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر شعیب ملک کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ پر مختلف کھلاڑیوں کا ردعمل سامنے آرہا ہے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی خیالات کا اظہار کردیا۔

    گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران شعیب ملک کے ٹوئٹ کے حوالے سے کیے گئے سوال پر ثقلین مشتاق نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس پر میں کیا ردعمل دوں؟ آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ کس قسم کی ٹوئٹ ہے اور میں اس کا کیا جواب دوں؟

    فائل فوٹو

    اس سے قبل کامران اکمل نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کیا اور شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ استاد جی، اتنے صاف گو نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ٹیم کا نام لیے بغیر تنقید کی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ ہم کب دوستی، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللّٰہ ہمیشہ ایماندار کی مدد کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میچ میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔

    سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی 147 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی،محمد رضوان اور افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

  • سپر 4 تک رسائی کے لیے پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

    سپر 4 تک رسائی کے لیے پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

    شارجہ: ایشیا کپ 2022 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج مدِ مقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے ٹائٹل کے حصول کی جنگ میں پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا، سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، مقابلہ شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    شاہینوں کا ایشیا کپ میں آغاز شکست سے ہوا ہے تاہم ہانگ کانگ کے خلاف فتح ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں پہنچا دے گی، دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی 20 میں ٹکرائیں گی۔ تاہم ایشیا کپ میں پاکستان ہانگ کانگ کے خلاف ناقابل شکست رہا ہے، 3 میچ کھیلے تینوں میں فتح سمیٹی۔

    آسان حریف کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، حارث رؤف کی جگہ حسنین کھیل سکتے ہیں، نسیم شاہ بھی میچ کے لیے فٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز بھارت کے بعد ہانگ کانگ کے بیٹرز اڑانے کے لیے تیار ہیں، تاہم بڑے مقابلوں سے قبل بیٹرز کو فارم میں آنا ہوگا، اور جیت کے ساتھ ٹیم کا حوصلہ بڑھانا ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کی لنکا ڈھا دی تھی، میزبان سری لنکا نے بنگلا دیش کو ہرا کر ایشیا کپ سے باہر کر دیا ہے۔

  • سرفراز احمد خاتون صحافی پر برس پڑے

    سرفراز احمد خاتون صحافی پر برس پڑے

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے خاتون صحافی کو کھری کھری سنا دیں.

    ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں‌ سے شکست دی ، قومی بولرز نے 148 رنز کا ہدف بھی بھارتی سورماوں‌ کے لیے مشکل بنا دیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے آخری اوور میں‌ چھکا لگا کر بھارت کو کامیابی دلوائی.

    میچ کے اختتامی لمحات میں قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انجرڈ ہونے کے باوجود شاندار بولنگ کی اور اپنے چار اوورز میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    میچ کے اختتام پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

    لیکن ایک خاتون صحافی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی تو سابق کپتان سرفراز احمد خاموش نہ رہ سکے اور انہیں کھری کھری سنادیں۔

    سرفراز احمد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 17ویں اوور میں بطور پنلٹی 5 فیلڈرز سرکل میں کھڑے کیے گئے تھے  لیکن ایک نام نہاد خاتون صحافی فائٹ میچ کے بعد بھی نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہی ہیں کہ نہ رنز  کرتے ہیں نہ کیچ پکڑتے ہیں کمال ہے۔

    سابق کپتان نے ’ہیڈزاپ بوائز’ کا ہیش ٹیگ بنا کر ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔