Tag: ASIAN AWARD

  • ایشین ایوارڈ 2015 کنگ خان کے نام

    ایشین ایوارڈ 2015 کنگ خان کے نام

    لندن: ایشین ایوارڈ 2015 بالی ووڈ کے کنگ خان کے نام رہا، بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو بھارتی سینما کی ترقی کیلئے ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پانچویں ایشین ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ لندن میں سجا، جس میں بالی کی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں شاہ رخ خان کو بھارتی سینما کی ترقی کے لئے ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے باعث اس مقام پر پہنچے، جس پر وہ ان کے بہت شکر گزار ہیں

    اس سے قبل پانچویں پانچویں ایشین ایوارڈ کے لئے نامزد بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان سینٹرل لندن کے گروسوینر ہاوس ہوٹل پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد نے دونوں سپر اسٹار کا بھرپور استقبال کیا اور ان کے ساتھ سیلفی بنائیں۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ایشین ایوارڈ میں ان کی نامزدگی خوش آئند ہے۔

  • ہانگ کانگ: گلوکار جان لیجنڈ کو ایم نیٹ ایشیا ایوارڈ سے نوازا گیا

    ہانگ کانگ: گلوکار جان لیجنڈ کو ایم نیٹ ایشیا ایوارڈ سے نوازا گیا

    ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں امریکی گلوکار جان لیجنڈ کو ایم نیٹ ایشیا میوزک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    معروف امریکی گلوکار جان لیجنڈ کو ہانگ کانگ میں فیورٹ انٹر نیشنل آرٹسٹ کے ایم نیٹ ایشیا میوزک ایوارڈ سے نوازا گیا،نو بار گریمی میوزک ایوارڈ لینے کا اعزاز رکھنے والے پینتیس سالہ گلو کار جان لیجنڈ کو یہ ایوارڈ ہانگ کانگ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا۔

    ایوارڈ ملنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان لیجنڈ نے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایشیا میں بھی ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔