Tag: Asian Development Bank

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیش گوئی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیش گوئی

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو 6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9 فیصد رہے گی یوں پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی واقع ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اپنی رپورٹ میں اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو 6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9 فیصد رہے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانی کی قلت پر زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکے گا، خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہے، گیس قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

    ایشیائی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے، آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے سے بجٹ خسارے کا ہدف مشکل ہوگا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کو قرضے کی دستیابی میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی متوقع ہے تاہم یہ بلند شرح پر رہے گا۔ بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث بھاری غیر ملکی قرضے لینا پڑیں گے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان پر رپورٹ ’پاکستان 100 سال میں کیسا ہوگا‘ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو انسانی وسائل کی ترقی پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا ہوگا اور تجارت کے فروغ کے لیے ٹیرف سمیت دیگر رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹیکس وصولی میں اضافے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا اور زرعی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے، پاکستان کے ٹیکس نظام میں ایسی خرابیاں ہیں جو ٹیکس چوری کی وجہ بنتی ہیں۔

    عالمی بینک کے مطابق علاقائی روابط کے فروغ سے سنہ 2047 تک معیشت میں 30 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

  • زرمبادلہ ذخائر میں کمی پاکستان کے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے، رپورٹ

    زرمبادلہ ذخائر میں کمی پاکستان کے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے، رپورٹ

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی پاکستان کے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے، زر مبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اکنامک ڈیویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی پاکستان کے بیرونی کھاتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    جولائی سے اکتوبر کے دوران ملکی کرنسی کی قدر میں چودہ فیصد کی کمی ہوئی ہے، جس کے باعث مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

    گزشتہ چار ماہ میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ملک میں افراط زر کی شرح چھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہی اے ڈی بی نے جنوبی ایشیا کے لئے معاشی ترقی کی شرح رواں سال سات فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ چین اور بھارت کی معاشی شرح نمو گزشتہ سال سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے یہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کر سکتے، آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستان کے لیے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا۔

    اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم مجموعی قرضوں کا پینتیس فیصد ہے، گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 2 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کی دوسری سہماہی میں بیرونی قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا69.9 فیصد ہوگئی ہے۔

  • وزیر ریلوے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیر ریلوے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح ہے، پاکستان ریلویز ایشیائی ترقیاتی بینک کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح ہے، پاکستان ریلویز ایشیائی ترقیاتی بینک کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جامع منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، حکومتی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کا مفادات اولین ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر ریلوے نے محکمے کی حالت سدھارنے کے لیے مختلف کمپنیوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رکھی ہے۔

    اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ ای سی سی نے 70 ہزار پری پیڈ میٹر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 100 دن میں 10 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ این ایل سی کے 10 انجن ہیں جن کا 5 کروڑ روپے ماہوار خرچہ ہے۔ ریلوے کی حالت ایسی ہے کہ اب فیصلے نہ کیے تو کبھی نہیں کر پائے گی۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی مالی امداد کے لیے آگے آ گیا، پاکستان کو 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا، امداد پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو امداد کی مد میں 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا، یہ رقم 3 سال کی مدت کے لیے دی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”پاکستان میں پرائیویٹ شعبے کی ترقی اور تجارتی فروغ کی ضرورت ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رقم پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے دی جائے گی، پاکستانی معیشت کو کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔

    ایشین ڈولپمنٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں پرائیویٹ شعبے کی ترقی اور تجارتی فروغ کی ضرورت ہے، خسارہ کم کرنے کے لیے اداروں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالی امداد کو توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اداروں کی اصلاحات میں استعمال کیا جائے گا۔ اپنے اعلامیے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا کہ بینک پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک بی آئی ایس پی کو 30 کروڑڈالرفراہم کرے گا


    یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر عہدے دار نے گزشتہ دنوں وفاقی وزرا سے ملاقات کی تھی، انھوں نے حکومت کے 100 روزہ پلان کو بھی سراہا۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تیس کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا، یہ رقم 2019 سے 2021 کے دوران جاری کی جائے گی۔

    ایک اور معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دی ہے، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

    منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے دس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، اس رقم سے بلوچستان میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے دو منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

    بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے، منصوبے پر مکمل لاگت بارہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر آئے گی جبکہ بقیہ رقم بلوچستان حکومت فراہم کرے گی۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پانی کی دستیابی بہتر بنانے سے بلوچستان میں زرعی آمدنی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ دس سال کے دوران جنوبی ایشیاء کے خطے میں موسمیاتی تغیرات کے نقصان کے خاتمے کے لئے 80ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

    اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ” کلائمیٹ چینج اینڈ مٹیگیشن اسٹریٹیجی 30-2019 کے تحت قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی تھی۔

    اے ڈی بی کے صدر تاکی ہیکو ناکاﺅ کا کہنا تھا کہ ایشیا اور بحرالکاہل نے گزشتہ 50 سال کے دوران تیزی سے ترقی کی اور غربت کے خاتمہ اور ترقی و خوشحالی کے نمایاں اہداف حاصل کئے تاہم خطے میں ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مزید مالی معاونت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

    خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سفارش کرتے ہوئے  نجکاری کیلئے تکنیکی مشاورت دینے کی پیشکش کی تھی۔

  • پاکستان میں مہنگائی میں اضافے اور اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا امکان

    پاکستان میں مہنگائی میں اضافے اور اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے اور اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار بڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے اور اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر اور تیل مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار بڑھے گی۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ درآمدی دباؤ کم کرنے میں ناکام رہا۔ درآمدات بڑھنے سے پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ادائیگیوں کا بوجھ روپے کی قدر کا تعین کرے گا۔ پاکستان کے تجارتی شعبے کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کے لیے بجٹ اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑا چیلنج ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مالی اور تکنیکی تعاون جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    اس موقع پر ڈائریکٹراے ڈی بی کا کہنا تھا کہ وافر بجلی پیدا کر کے پاکستان نے توانائی بحران پر قابو پایا۔ پاکستان کی شرح نمو بڑھنے سے آمدن میں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے معیشت پر مثبت اثرات پڑے جبکہ توانائی کے شعبے میں بہتری سے صنعت کو فائدہ ہوا۔

    کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کی واپسی اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان کو مالی اور تکنیکی تعاون جاری رکھیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اے ڈی بی کا بزنس پلان، پاکستان کو دو سال میں 4ارب 70کروڑ ڈالر ملیں گے

    اے ڈی بی کا بزنس پلان، پاکستان کو دو سال میں 4ارب 70کروڑ ڈالر ملیں گے

    منیلا : ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب کی آئندہ دو برسوں کیلئے بزنس پلان جاری کر دیا، بزنس پلان کے مطابق پاکستان کو دو سال میں چار ارب ستر کروڑ ڈالر ملیں گے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے بزنس پلان میں پاکستاب کو خطیر رقم ملے گی، یہ رقم توانائی ، ٹرانسپورٹ، زراعت ، پبلک سیکٹر مینجمنٹ، سماجی اور مالیاتی منصوبوں کیلئے دی جائے گی۔

    اس رقم میں تین ارب انتالیس کروڑ روپے ریگیولر قرضے جبکہ ایک ارب اٹھائیس کروڑ کے راعئتی قرضے شامل ہیں۔

    اے ڈی بی کی جانب سےتوانائی سیکٹر کیلئے ایک ارب ڈالر تک دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال بھی پاکستان اے ڈی بی کے مختص کردہ پانچ ارب اسی کروڑ ڈالر بجٹ میں سے صرف ایک ارب نوے کروڑ روپے استعمال کرسکا تھا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خراب حکومتی کار کردگی کے باعث ان غیر ملکی سستے قرضوں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔


    مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر قرض کی منظوری


    یاد رواں سال ستمبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری دی تھی، یہ قرضہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں رابطہ بڑھانے ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیرکیلئے استعمال کیا جائےگا۔

    بینک کے مطابق قرضہ تین اقساط میں دیا جائے گا، قرض کے پہلی قسط رواں سال جاری کر دی جائے گی، جس کا حجم اٹھارہ کروڑ ڈالر ہوگا۔ دوسری اور تیسری قسط دوہزار انیس میں 26 کروڑ ڈالرز اور دو ہزار اکیس میں 36 کروڑڈالرز جاری کی جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری 18 منصوبے تاخیر کا شکار

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری 18 منصوبے تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری 18 مشترکہ منصوبے مسائل کا شکار ہیں جس کے بعد اے بی ڈی نے مذکورہ منصوبوں کو واچ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری 18 منصوبے، جو نواز حکومت میں شروع کیے گئے مسائل اور تاخیر کا شکار ہیں۔

    بینک نے مذکورہ 18 منصوبوں کو واچ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔ منصوبوں میں مسائل کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے۔ زیادہ تر منصوبے توانائی سے متعلق ہیں جو کہ نواز لیگ کی ترجیح رہا ہے۔

    مجموعی طور پر 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مختلف منصوبے مسائل کا شکار ہیں۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ صرف منصوبوں کی منظوری اور کاغذی کارروائی میں 6 ماہ سے 1 سال کا عرصہ ضائع کردیا جاتا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پاکستان کی کارکردگی مسلسل گر رہی ہے۔ منصوبوں میں تاخیر حکومتی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔


  • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ 3سال میں 6ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ 3سال میں 6ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ تین سال میں چھ ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر  وینکائی ژہینگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چھ ارب ڈالر کے قرضے آئندہ تین سال میں دیئے جائیں گے، بینک آئندہ تین سال تک پاکستان کو دو ارب ڈالر سالانہ فراہم کرے گا، تاہم منصوبوں کے تکمیل سے اس قرض کومشروط کیا گیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر سالانہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس بات کا انحصار منصوبوں کی تیاری اور ان کی تکمیل پر ہے، مالی سال 2016-17کے اختتام تک اے ڈی جی نے پاکستان کو 1.8 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی تھی۔

    وینکائی ژہینگ نے مزید کہا کہ اصلاحات جاری رکھنے کیلئے مستحکم سیاسی واقتصادی صورتحال لازمی ہے۔

    اے ڈی بی کے نائب صدر نے مزید کہا منصوبوں پرعمل درآمد میں تاخیر رقم کے اجراء میں تاخیر کا باعث بنتا ہے، پاکستانی معیشت کو لاحق خدشات میں کمی ہوئی ہے اور معیشت کا آوٹ لک مثبت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔