Tag: Asian Development Bank

  • حکو مت کی ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید قرضے کی درخواست

    حکو مت کی ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید قرضے کی درخواست

    اسلام آباد: حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید 50 کروڑ ڈالر سالانہ قرضہ لینے کی درخواست کردی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر مختلف پروگرامز کے تحت ملتے ہیں تاہم حکومت نے اب اس کو بڑھا کر ڈھائی ارب ڈالر کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے مزید قرضے کی درخواست وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اے ڈی بی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کی۔۔

    مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقیاتی بینک کا تعاون

    اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ 7 فیصد معاشی شرح نمو کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی مدد درکار ہے۔

    یاد رہے کہ ان تمام قرضوں کے علاوہ ترقیاتی بینک نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے بھی 1 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی معیشت دباؤ میں ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستانی معیشت دباؤ میں ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

    نیویارک :ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی معاشی ترقی کےحوالے سے اسٹیٹ بینک کے برعکس رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق توانائی بحران اور سیکیورٹی اخراجات کے باعث پاکستانی معیشت دباؤ میں ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2014کی پاکستان کی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا، توانائی کے شعبے میں مطلوبہ اصلاحات نہیں ہوئیں، توانائی بحران بدستور موجود اور بڑا معاشی رسک ہے، پاکستانی معیشت بھاری سیکوریٹی اخراجات کے نیچے دبی ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سرکلر ڈیٹ 300 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے، حکومت نے بینکوں سےایک ہزار ارب روپے کا نیا قرضہ لیا، پاکستان میں نجی شعبےکیلئےقرض کی فراہمی تاحال کم ہے، ضرورت کے مطابق قرض نہ ملنےسےبڑے پیداواری یونٹس کی ترقی کی شرح ہدف سےکم رہی۔

    یاد رہےکہ کچھ روز قبل ہی اسٹیٹ بینک نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے، توانائی کے شعبےمیں اصلاحات جاری ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک نےبتایا ہےکہ جون تک پاکستان کو سترکروڑ ڈالر کےمزید فنڈز فراہم کریں گے۔

    یہ رقم توانائی کےشعبےمیں اصلاحات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئےدی جائےگی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کےمطابق سرکاری بجلی گھر اگر منافع میں ہیں تو انہیں فروخت کرنے کی ضرورت نہیں تاہم جو سرکاری بجلی گھرخسارے میں ہیں ان کی نجکاری ہونی چاہیئے۔