Tag: asian infrastructure investment bank

  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، ایک اور مالیاتی ادارے سے 50 کروڑ ڈالرموصول

    پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، ایک اور مالیاتی ادارے سے 50 کروڑ ڈالرموصول

    اسلام آباد : پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ایشین  انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے بھی 50کروڑ ڈالرموصول ہوگئے، رقم سے لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کو  ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پچاس کروڑڈالرموصول ہوگئے، پچاس کروڑ ڈالرکووڈنائنٹین ایکٹو رسپانس  پروگرام کے تحت دیے گئے ہیں۔

    اس سے پہلے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی پچاس ، پچاس کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں ،اس رقم سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    ایک ہفتے کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ایک ارب باہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

    مزید پڑھیں : عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول

    معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والی رقم اگلے ہفتے زرمبادلہ کے زخائر میں شامل ہوگی، 1 ارب 72 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے زخائر 18 ارب ڈالر ہوجائیں گے اور زخائر میں اضافے پر روپے پر بڑھتے دباو میں کمی ہوگی

    خیال رہے اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، رقم قسط ریپڈفنانس انسٹرومنٹ کےتحت موصول ہوئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکےمعاشی اثرات سامنےآئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافےکیلئےبجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔

  • ایشیائی سرمایہ کاری بینک کا پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان

    ایشیائی سرمایہ کاری بینک کا پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان

    بیجنگ:‌ وزیر اعظم عمران خان کی ایشیائی سرمایہ کاری بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں احتساب کے ذریعے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے پراتفاق ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے موقع پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں سرمایہ کاری بینک نے پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بطور بانی رکن پاکستان بینک کے مشن کی حمایت کرتا ہے، بینک نے پاکستان میں منصوبوں کے لئے مالی تعاون کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایشیائی سرمایہ کاری بینک سے مالی تعاون کے لئے پرامید ہیں، حکومت پاکستان اقتصادی بحالی کے لئےاصلاحات کررہی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی،ٹرانسپورٹ،پانی میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں، ایشیائی سرمایہ کاری بینک پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کرے.

    ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بینک نے پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاک چین منصوبوں میں شمولیت کا گرین سگنل دیا ہے.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

    ملاقات میں احتساب کے ذریعےمنصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے انتخابات جیتنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارک باد دی۔ ملاقات میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

  • یورپین یونین کا چینی ساختہ بینک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

    یورپین یونین کا چینی ساختہ بینک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

    برلن: برطانیہ کے بعد جرمنی، فرانس اوراٹلی نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے چین کی سرپرستی میں قائم شدہ’ایشین انوسٹمنٹ بینک‘میں بنیادی ارکان کی حیثیت سے شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکہ کا خیال ہے کہ نیا بینک ورلڈ بینک کا حریف ثابت ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دوسری سب سے بڑی معیشت کے طورپرابھرکرسامنے آیا ہے اوریورپی ممالک اس کے ساتھ تجارتی رشتے استوار کرنے کے لئے بیتاب نظرآرہے ہیں جو کہ امریکہ کے لئے ایک بڑا سفارتی اور معاشی دھچکہ ہے۔

    یہ فیصلہ برسلزاورواشنگٹن کے درمیان ہونے والے تناؤ بھرے تجارتی مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپین یونین اور ایشیائی حکومتیں آئی ایم ایف میں امریکی اجارہ داری سے خائف تھیں اورامریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف میں حقِ رائے دہی کے قوانین میں بہتری نہ لانے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فیصلے کا اعلان جرمنی کے وزیرِمالیات وولف گینگ نے چینی نائب صدر ماکائی سے ملاقات کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت اوربیجنگ کا بڑا تجارت حلیف اب ایشین انفرا اسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کا بنیادی رکن ہوگا۔

    جرمنی ، فرانس اوراٹلی کے وزرأ مالیات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے تینوں ممالک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نیا ادارہ بہترین معیارات کو اپنائے اور عمدہ طریقے سے عالمی معیشت کی نمو میں اپنا کردا ر ادا کرے۔

    ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک گزشتہ سال بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا اوراس کے قیام کا مقصد ایشیاء میں مواصلات، توانائی، ذرائع نقل وحمل اور دیگر انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اورتجارت دنیا اسے عالمی بینک کے انتہائی مضبوط حریف کے طور پر دیکھ رہی ہے۔