Tag: Asian Youth Girls Netball Championship

  • ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا

    ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا

    ایشین یوتھ گرکز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا۔

    جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ  میں پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔

    فائنل مقابلے میں پاکستان نے مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہیں لینے دی، پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا، پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان نے  سیمی فائنل  میچ میں جاپان  کو شکست دے  کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان  کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

    ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم چھاگئی، چائنیز تائپے کو شکست

    یاد رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15 سے فاتحانہ آغاز کیا تھا، جب کہ ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی تھی, گزشتہ روز میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی۔

    چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں جاپان کو شکست دیکر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی تھی۔

  • پاکستان کی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں چوتھی کامیابی، جاپان کو شکست

    پاکستان کی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں چوتھی کامیابی، جاپان کو شکست

    ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ٹیم نے جاپان کو بھی شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں جاپان کو شکست دیکر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    پاکستانی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں 39 کے مقابلے میں 79 گول سے کامیابی حاصل کی، قومی ٹیم پول بی میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

    ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم چھاگئی، چائنیز تائپے کو شکست

    یاد رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15 سے فاتحانہ آغاز کیا تھا، جب کہ ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی تھی, گزشتہ روز میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی۔

    پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ کل مالدیپ  کے خلاف کھیلےگی، 27 جون کو شروع ہونے والی ایشین چیمپئن شپ 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی۔

  • ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم چھاگئی، چائنیز تائپے کو شکست

    ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم چھاگئی، چائنیز تائپے کو شکست

    ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم چھاگئی، چائنیز تائپے کو شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے  چائنیز تائپے کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے 32 کے مقابلے 56 گول سے کامیابی حاصل کیے۔

    واضح رہے ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو ہوگا،  پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گی۔

    اس سے قبل ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب کی ٹیم سے ہوا تھا جس میں پاکستان ٹیم نے سعودی عرب کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔

    پاکستان نے مخالف ٹیم کے خلاف 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر، اور حلیمہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔