Tag: Asif Ali Zardari

  • فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا پیپلز پارٹی کا مشن ہے، اور وہ وقت دور نہیں کہ جب فاٹا صوبے کا حصہ ہوگا اور اسے خطے میں مکمل نمائندگی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے ملک عمائدین سے ملاقات کی جس کے بعد 18 ملک عمائدین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    ملاقات کے دروان آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ ملکی سرحدوں کے نگہبان تھے، فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے زخم کھائے اور مزاحمت کی، انہیں اس وقت روزگار اور جدید اسپتال کی ضرورت ہے۔

    فاٹا انضمام: اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو پی پی شامل ہوگی، آصف زرداری

    اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے، وزیرستان میں وانا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، سازش کے تحت یہاں آگ بھڑکائی گئی اور امن تباہ کیا گیا۔

    آصف زرداری نے  کہا کہ فاٹا کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے، فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ اُن کے علاقے کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر اٹھنے والی آواز کا ساتھ دیا ہے۔

    فاٹا اور اسلام آباد سے سینیٹ کا انتخابی شیڈول روک لیا گیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام ترقی چاہتے ہیں، انہیں جدید اسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

    خیال رہے گذشتہ دنوں آصف علی زرداری نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ آئندہ حکومت مخلوط بنے گی کسی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں ملے گی۔

    نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد میاں صاحب نے گریٹر پنجاب کی سیاست کی، حکومت نے میرے رکن قومی یا سندھ اسمبلی کو کوئی فنڈ نہیں دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے چار سال صرف دھرنے دیے، آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف

    عمران خان نے چار سال صرف دھرنے دیے، آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف

    ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان میں‌ ایک منصوبے کے افتتاح‌کے موقع پر مخالفین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ لوٹی ہوئی دولت لے آئیں، ورنہ ہم لائیں‌ گے.

    انھوں‌ نے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر دروغ گوئی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ساڑھے چار سال دھرنے دے کر انھوں نے لاک آؤٹ کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کے پی کے میں نہ اسپتال بنایا، نہ اسکول بنائے، میٹرو پر تنقید کرتے تھے اور اب خود میٹرو بنا رہے ہیں، اگر ہمیں موقع ملا تو ہم پشاور کی میٹرو بنائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے حلقے میں واقع سرکاری اسکول کھنڈر میں تبدیل

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دعوے کرتے تھے کہ کے پی سمیت پورے ملک کو بجلی دوں گا، مگر وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکے۔ انھوں نے صرف دھرنے دیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے، بجلی کے مزید منصوبوں پر دن رات تیزی سے کام ہورہاہے، تمام منصوبے کرپشن فری ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میاں صاحب! آپ دھرتی پر بوجھ تھے اس لیے نکالا، آصف زرداری

    میاں صاحب! آپ دھرتی پر بوجھ تھے اس لیے نکالا، آصف زرداری

    لاہور : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواز شریف کو "مجھے کیوں نکالا” کا کرارا جواب دے دیا، سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب! آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے، یہ دھرتی آپ کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ملک کو قرضوں تلے دبانے کا گناہ بھی قابل معافی نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ اور شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے۔

    عوام کو پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کے بجائے سڑکیں بنائی گئیں، سڑکیں بھی مخصوص علاقوں میں بنائی جارہی ہیں، ان کی یہ سوچ ہے کہ سڑکوں پرلگا پیسہ عوام کو نظر آتا ہے۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ شریفوں کوڈر ہے ان کی مصنوعی ترقی کا بم پھٹ کر کہیں تباہی نہ پھیلا دے۔ نواز شریف صرف جی ٹی روڈ کے وزیر اعظم رہے اور شہباز شریف صرف لاہور کے وزیراعلیٰ ہیں۔

    نوازشریف نے اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا انہیں کشمیر نہیں بھارت سے تجارت عزیز ہے، میں بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اب نواز شریف گریٹر پنجاب کا نعرہ لگائے گا۔

     آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، سابق صدر نے قاف لیگ کے چوہدری برادران کو بلاول ہاؤس میں دعوت پر بلایا اور مشاورت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے‘ آصف علی زرداری

    پٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے‘ آصف علی زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ نااہل حکومت مہنگائی کے طوفان کو دعوت دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔


    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو


    سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پر پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کیا جائے۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں بارباراضافے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اپنی خراب کارکردگی کا بدلہ عوام سے نہ لے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔

    اپوزیشن لیڈر نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔


    حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آصف علی زرداری کا بلوچستان میں کردار جمہوریت کی خدمت نہیں، مشاہد اللہ خان

    آصف علی زرداری کا بلوچستان میں کردار جمہوریت کی خدمت نہیں، مشاہد اللہ خان

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان میں جو کردار ادا کیا اس سے مایوسی ہوئی،  اسے جمہوریت کی خدمت نہیں کہا جاسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ 2 سال کام کیے، گزشتہ دور میں ہم نے پیپلز پارٹی کے 5 سال مکمل کرائے، آصف علی زرداری کا بلوچستان میں رول جمہوریت کی خدمت نہیں کہہ سکتے۔

    پانامہ سازش تھی، نوازشریف کوسی پیک کی سزا دی گئی، مشاہد اللہ خان

    انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب بلوچستان کے لوگوں کو بکاؤ مال سمجھ رہے ہیں، آصف علی زرداری پیسے چلا کر پارلیمانی نظام کمزور کرنا چاہتے ہیں، وہ کھلے عام ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، ہم اس ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنا دیں گے۔

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی اسٹریٹیجی پر غور کر رہے ہیں، سینیٹ کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، سینیٹ الیکشن کا شیڈول 2 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے سزائیں یا کیسز حیرت  کی بات نہیں، ماضی میں شریف خاندان مختلف سزائیں کاٹ چکا ہے، ہم نے اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ پی پی کی حمایت کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میں آصف زرداری کے ساتھ اتحاد نہیں کرسکتا، عمران خان

    میں آصف زرداری کے ساتھ اتحاد نہیں کرسکتا، عمران خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف میں فرق نہیں، دونوں نے ملک کو لوٹا، میرا زرداری کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ میری21سالہ جدوجہد ہی نوازشریف اور زرداری جیسے لوگوں کے خلاف ہے، ان دونوں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، دونوں نے مل کر باری باری ملک کو لوٹا۔

    میں آصف زرداری کے ساتھ کبھی بھی اتحاد نہیں کرسکتا، وہ بھی اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنا نواز شریف، بس اس کا طریقہ کار مختلف ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو300ارب کاجواب دینا ہے لیکن وہ ابھی تک صرف قطری خط لیے گھوم رہے ہیں اور سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

    نوازشریف چاہتے ہیں کہ سسٹم ڈی ریل ہو تاکہ وہ سزا سے بچ پائیں، وہ یہ بھی جانتےہیں کہ منی لانڈرنگ میں مجرم ثابت ہونگے، ان کے وزراء اور خاندان والوں کو پتہ ہے کہ نوازشریف چوری چھپا رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے14بے گناہ افراد کو قتل کیا،80کواسپتال پہنچایا، انہیں چار سال سے انصاف نہیں ملا، مظلوم لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس گئے۔

    کراچی پولیس کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پولیس ہے، پولیس کو سیاسی نہ کیا جاتا تو شہر میں رینجرز کی ضرورت نہ پڑتی۔

    انکاؤنٹرکروائے جائیں تو پھر پولیس دیگر افراد کو بھی ماردیتی ہے، جن لوگوں کو پولیس نے قتل کیا،ان کے اہلخانہ سے ملنے جاؤں گا، سندھ اور پنجاب میں پولیس کو سیاسی طور پراستعمال کیا جاتا ہے، ن لیگ، پی پی19سال اقتدار میں رہے لیکن انہوں نے کبھی پولیس اصلاحات نہیں کیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زینب کے قاتل پکڑ نے سے پہلے پولیس نے دو لوگ مار دیئے،2500پولیس والے رائیونڈ میں تعینات ہیں، پنجاب میں ڈولفن پولیس فورس ایک ڈرامہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قصورمیں2015میں بھی بہت بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا، یہ اسکینڈل اس لئے دب گیا کیونکہ پیچھے اس کے پیچھے طاقتور لوگ ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ کے پی کے پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں، ہم نے کےپی میں پولیس ایکٹ پاس کیا، ہمارے صوبے میں پولیس ریفارمز کا ہی نتیجہ ہے کہ متاثرین نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مدد کی اپیل نہیں کی کیونکہ لوگوں کو اپنی پولیس پر پورا اعتماد ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

    لاہور: مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے اور پی ٹی آئی ارکان کے ممکنہ استعفوں پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردارنہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی قبول کی جائے اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیئے۔

    رہنماؤں کا اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے، سینیٹ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کے ممکنہ استعفوں پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں بھی مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، اس حوالے سے تمام معاملات پارلیمنٹ اور سول بالادستی کی شکل میں چلائےجانےچاہئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرہ ہوا تو بلوچستان حکومت جیسی تبدیلی کے پی کےمیں بھی لائی جاسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں ملاقات کے بعد آصف زرداری کی جانب سے مولانافضل الرحمان کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے پہنچے اور شہباز شریف سے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • حکومت کے جانے کا وقت آگیا، سب ایک ہی کنٹینرپر ہوں‌ گے: قادری، زرداری مشترکہ پریس کانفرنس

    حکومت کے جانے کا وقت آگیا، سب ایک ہی کنٹینرپر ہوں‌ گے: قادری، زرداری مشترکہ پریس کانفرنس

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کل ہم جو مشن شروع کر رہے ہیں، اسے انجام تک پہنچائیں گے، اس مشن کے ذریعے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنی ہے، حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو آج شیخ مجیب الرحمان یاد آرہے ہیں، نوازشریف آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، حالاں‌ کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کے باوجود ہم نے پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، بلکہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف شیخ مجیب بننا چاہتے ہیں، مگر ہم انھیں شیخ مجیب نہیں‌ بننے دیں‌ گے، جو پاکستان کا دشمن ہے، وہ ہمارا  مشترکہ دشمن ہے۔

    سب ایک ہی کنٹینرسے خطاب کریں گے: طاہر القادری

    اس موقع علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو آرگنائز اور کامیاب بنانے میں زرداری صاحب کا بڑا کردار ہے، انھوں نے شہدا کو انصاف دلانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل سب ایک ہی کنٹینرسے خطاب کریں گے، ایک ہی اسٹیج سے پیغام جائے گا، اب دیکھیں گے کہ سلطنت شریفیہ کس طرح کا ردعمل دیتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ احتجاج کے ہم میزبان ہیں، ابھی احتجاج ایک دن کا رکھا گیا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ بدھ کو کریں گے، احتجاج سےعمران خان اور آصف زرداری دونوں خطاب کریں گے۔

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    اس موقع پر علامہ طاہر القادری نے آصف زرداری کو عشائیے پر مدعو کرنے کا شکریہ ادا کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • نوازشریف اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے خلاف لڑنے چلے ہیں: آصف زرداری

    نوازشریف اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے خلاف لڑنے چلے ہیں: آصف زرداری

    میرپور خاص: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں یہ دعویٰ تو نہیں کرتا کہ میں بھٹو ہوں، لیکن مجھ میں‌ بھٹو کی روح ضرور موجود ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ذوالفقار علی بھٹو کے90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر میرپورخاص میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، موجودہ حکومت نااہل حکومت ہے، میاں‌ صاحب خود ایک راز ہیں، میاں صاحب آئے نہیں‌ تھے، آپ کو اپنا مقصد پورا کرنےکے لیےلایا گیا تھا، نوازشریف بتائیں، ضیا دور میں انھوں نے کیا، ورنہ ہم بتائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    انھوں‌ نے خواجہ آصف پر طنز کرتے کہا کہ ایسا وزیر خارجہ لگایا ہے، جو انگریزی بھی پنجابی میں بولتا ہے، ایسا وزیرخارجہ لگاتےجس کی بولی سب سمجھتے۔

    نوازشریف اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے خلاف لڑنے چلے ہیں، ہمیں دھمکانےوالےپیغامات نہ بھیجیں، نوازشریف اپنے وزیراعظم سے کہیں کہ اگرحکومت نہیں چلتی تومستعفی ہوں۔

    انھوں‌نے سابق نااہل وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈرنے اور بھاگنے والوں میں سےنہیں، میاں صاحب آپ تو ڈرکرمعاہدےکرکےبھاگ جاتےہیں، پیپلزپارٹی کےہزاروں کارکنان جیلوں میں گئے۔

    شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہاریوں اورغریب عوام کی پارٹی ہے، شہید بے نظیر بھٹو ہاریوں کی لیڈر تھیں، ملک کوآج تک جوکچھ دیا، وہ پیپلز پارٹی نے دیا، بھٹو شہید نےعوام کو زبان اورشعوردیا. انھوں‌ نے کہا کہ تھر میں بجلی کاکارخانہ لگ رہاہے،مرادعلی شاہ جووعدہ کرتےہیں وہ پورا کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    کراچی: آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں برادران سعودی عرب کیوں گئے، یہ وقت ہی بتائے گا، البتہ یاد رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کیا کھچڑی پک رہی ہے، ہمیں نہیں معلوم، البتہ وہاں بھی کرپشن پر شہزادوں کو گرفتار کیا گیا ۔ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج پھر این آر او سمیت مختلف قسم کی افواہیں ہیں، جس وقت این آراو ہوا، اس وقت ہم جیلوں میں تھے۔

    مارکیٹ میں نوازشریف کے دورے سے متعلق افواہیں ہیں. مگر میری حکومت پرسعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، ماضی میں شریف برادران طیارے میں چڑھے، تو ہمیں بھی دعوت ملی، اللہ کا شکر ہے ماضی میں ہم ثابت قدم رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری

    انھوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی شکل میں ہمیں نواب زادہ نصراللہ مل گئے ہیں، پرویز مشرف میں دم ہے تو وطن واپس آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں‌ نے کہا کہ فروری میں حکومت جانے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

    انھوں نے شکوہ کیا کہ نیب نے ہمیشہ سندھ پر ظلم کیا ہے، نیب کے پاس کون سی صلاحیت ہے، جونہروں کی لائننگ ناپتی ہے، یہ  سراسر ناانصافی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں