Tag: Asif Ali Zardari

  • نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی روانہ

    نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی روانہ

    کراچی : نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی ملاقات کے لیے ائیرپورٹ پہنچ گیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے بعد سیہون کے مختصر دورے کے بعد دبئی رونہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ کو شریک چیئرمین آصف علی زردای نے اہم معاملات کے لیے دبئی طلب کیا ہے۔

    مراد علی شاہ دبئی میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دبئی میں موجود پیپلزپارٹی کی قیادت سےاہم ملاقات کرکے پیر کے روز کراچی واپس پہنچ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بینظیر بھٹوکی مزار پر فاتحہ خوانی

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذاولفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور سمیت دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پارٹی لیڈرشپ اور سندھ کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس منصب کے قابل سمجھا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں : پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

    مراد علی شاہ نے گزشتہ روز لاڑکانہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

  • عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے، آصف زرداری

    عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے، آصف زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریننز کے صدر آصف علی زرداری نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل اورمتعدد کشمیری رہنمائوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے۔

    اپنے جاری ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے معصوم شہریوں پربھارتی فورسز کی فائرنگ ایک المیہ ہے، انھیں اس سے شدید دھچکہ لگا۔

    سابق صدرپاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اس بات کاآئینہ دار ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق غصب کررکھے ہیں، بھارت کواس بات کاادراک ہونا چاہے کہ کشمیری ان کیخلاف کیوں برسرپیکارہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیرکے مسئلے کاحل کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق ہونا چاہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کانوٹس لے۔

    واضح رہے کہ حریت رہنما برہان وانی کے قتل کے خلاف مظاہروں پر قابض بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے بعد گزشتہ 30 گھنٹوں کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے 23بے گناہ مظاہرین قتل جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔

  • کچھ لوگ خواتین پرتشدد کی ترغیب دے رہے ہیں، آصف زرداری

    کچھ لوگ خواتین پرتشدد کی ترغیب دے رہے ہیں، آصف زرداری

    کراچی: آصف علی زرداری کا کہنا ہے، مذہب کے نام پر خواتین کو دبایا جا رہا ہے، جاہلوں کی جانب سے مذہب کے نام پر خواتین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

    شہید بے نظیر کی سالگرہ کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خواتین کے خلاف تشدد کی ترغیب دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی اسکی مذمت کر تی ہے، خواتین کے خلاف اس ذہنیت سے لڑنے کیلئے تیار ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا جاہلوں کی جانب سے مذہب کے نام پر خواتین پر تشدد کا قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں، پارٹی عہد کرتی ہےکہ اس قسم کی ذہنیت سے آ خری وقت تک لڑتی رہے گی، شہید محترمہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام شدت پسندوں کے خلاف کھڑے ہو جائیں، عوام طاقت کے بل بوتے پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی اجازت نہ دیں۔

    دوسری جانب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے دوسرے رہنماوٴں کے ساتھ آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے۔

    کیک کاٹنے کی تقریب بھمبر کے نزد برنالا ہائی اسکول گراوٴنڈ میں ہوگی،اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپر، آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجیداور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر ہاوٴسنگ و فزیکل پلاننگ چودھری پرویز اشرف کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

  • پانامہ لیکس پرحکومت سےکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آصف زرداری

    پانامہ لیکس پرحکومت سےکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آصف زرداری

    اسلام آباد: آصف زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیلکس پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی بھی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آصف علی زرداری کا پانامہ لیکس کے معاملے پر مفاہمت کرنے سے انکار کردیا، ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی لندن میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میڈیا کے کچھ حلقوں میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر میری جانب سے کسی قسم کا سمجھوتا ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بیان اور ایسی خبریں قطعی غلط، بے بنیاد اور منگھڑت ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں بتایا گیا کہ میری مفاہمتی پالیسی کے تحت وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کسی سمجھوتے پر پہنچ گیا ہوں۔

    سابق صدر نے نہ صرف ان خبروں کی تردید کی ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاناما لیکس کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا اور اسے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی قائم کر دی گئی ہے جو پاناما لیکس کی تحقیقات اور اس کے ٹرم آف ریفرنسز بنارہی ہے اور اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کو نظرانداز کیا جائے۔

    سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اس مسئلے پر نہایت سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ پارٹی کے اندر اس پر مشاورت ہوئی ہے بلکہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے بھی مشاورت کے عمل کے بعد پارٹی نے پاناما لیکس پر اپنا موقف اختیار کیا ہے۔ اس بارے میں جو میڈیا رپورٹس آئی ہیں ان میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر آصف علی زرداری کا موقف پارٹی سے جدا ہے جبکہ یہ بات انتہائی غلط، بے بنیاد اور منگھڑت ہے اور کنفیوژن پھیلانے کے لئے ہے۔

  • آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے، یوسف رضا گیلانی

    آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے، یوسف رضا گیلانی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے ،پنجاب کا رخ کرنے پرنیب کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے سابق صدرآصف زرداری کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر کہا کہ سابق صدرکا بیان تو رائٹ ٹرن ہے یو ٹرن نہیں۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے بھی کچھ باتیں کیں، تحفظ حقوق نسواں بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی میں بل پر بات ہوگی تو پیپلز پارٹی بھی اپنا مؤقف دے گی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب جب دوسری طرف توجہ کرتی ہے تو دھمکیاں آتی ہیں لیکن جب ہمارے اوپر کیسز بنائے جاتے ہیں تو کوئی دھمکی نہیں آتی ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین بل پر جب اسمبلی میں بات ہوگی تو ہماری جماعت بھی اپنا مؤقف دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ر حیم یار خان سے جنوبی پنجاب کے دورے کا آغاز کریں گے۔

    این اے 153 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے متوسط طبقے کے کارکن کو ٹکٹ دیا ہے۔

    سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں ہی اسمبلی نہیں جاتے۔ اگر حکمرانوں کو غریبوں کا احساس ہوتا تو اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ نہ کرتے۔

     

  • ایف آئی اے کو کسی غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کیا، چوہدری نثارعلی

    ایف آئی اے کو کسی غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کیا، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو کسی ذاتی ،سیاسی یا غیر قانونی کام کے لئے کبھی استعمال نہیں کیا ۔

    ایف آئی اے کوکسی بیرونی دباؤ یامداخلت کو خاطرمیں لانے کی بھی اجازت نہیں ہے، یہ بات انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کے حوالے سے بیان پر اپنے رد عمل میں کہی.

    چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کوخوف خدا،انصاف اورقانون کی پاسداری کی تلقین کی ۔ ایف آئی اے سمیت تمام ادارے حکومت کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔

    زداری صاحب چاہیں توایف آئی اے کے معاملات پرعدالتی کمیشن بنانے کوتیارہیں۔ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ایف آئی اے کو مکمل طور پر ایک غیر سیاسی پیشہ ور قومی تحقیقاتی ادارہ بنانے کی کوشش کی ہے.

    یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں قومی خزانے کو14.6 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے حوالے سے بیان پر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ میا ں صاحب ایف آئی اے بھی نیب کی طرح ہی کارروائیا ں کر رہی ہے۔

  • سیاسی رہنماؤں کی جانب سے آرمی چیف کے فیصلےکا زبردست خیرمقدم

    سیاسی رہنماؤں کی جانب سے آرمی چیف کے فیصلےکا زبردست خیرمقدم

    اسلام آباد / دبئی : سیاسی قائدین نے آرمی چیف کے فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلے کوقابل ستائش قراردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلےکو قابل ستائش قراردیا ہے.

    سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو جڑ نہیں پکڑنا چاہئیے۔ پاک فوج اہم ترین ادارہ ہے۔

    پاکستابن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےکہا کہ سپہ سالارکےفیصلےسےفوج بحیثیت ادارہ مضبوط ہوگا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نےقومی مفاد کواہمیت دی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اب بال نواز شریف کےکورٹ میں ڈال دی، نون لیگ کےطلال چوہدری نےکہا کہ پاکستان اب بدلاہواملک ہے۔

    اے این پی کے زاہد خان کا کہناتھا کہ جنرل راحیل کے فیصلے سے قیاس آرئیاں دم توڑ گئیں، سینیٹر نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے آرمی چیف کے فیصلے کوقابل ستائش قراردیا۔

    علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹ کے بعد ملکی اور غیر ملکی میڈیا چینلز نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونے کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر مسلسل نشر کیا۔

  • آصف زرداری امریکہ میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

    آصف زرداری امریکہ میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

    واشنگٹن : سابق صدر آصف زرداری امریکہ پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری اعلی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جو ان دنوں نیو یارک میں ہیں، وہ آئندہ چند روز میں امریکہ میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس سلسلے میں امریکہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت اسلام آباد میں ہیں جہاں سے وہ بھی امریکہ جا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو کے ساتھ امریکہ میں سابق سفیر شیریں رحمان بھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری بلاول بھٹو اور شیریں رحمان کے ہمراہ واشنگٹن جائیں گے۔

    زرداری اور بلاول کی امریکہ آمد کسی نئی سیاسی محاذ آرائی کا پیش خیمہ ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں حکومتی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کافی ناخوش ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاکستانی اسٹیلشمنٹ اور سندھ میں اپنی حکومت کیخلاف سلوک کے حوالے سے شکایات لے کر پہنچے ہیں۔

  • کسی فرد یا ادارے کوزبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، زرداری

    کسی فرد یا ادارے کوزبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، زرداری

    دبئی : سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام بالخصوص پاکستانی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ کا مطالعہ کریں اور ملک کو درپیش سماجی، اقتصادی اورسیاسی چیلنجوں پر قابو پانے کی راہ ڈھونڈیں۔

    ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے روز اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کسی فرد یا ادارے کوزبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے کیونکہ یہ اقتدار صرف اور صرف عوام کا حق ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر انتہاپسندوں کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، صرف پارلیمنٹ ہی کو اختیار ہے کہ آئین میں ترامیم اور قانون سازی کرسکے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کا اختیار ہے کہ ان قوانین کی آئین ہی کے تناظر میں نظرثانی کر سکے لیکن عدلیہ قانون سازی کرنے کی مجاز نہیں۔

  • آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

    آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

    اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زراری کی بریت کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

    درخواست میں پراسیکیوٹرنیب نے موقف اپنایا کہ آصف علی زرداری کی نیب کورٹ سے بریت پراہم دستاویزات کو مدنظر نہیں رکھا گیا لہذا اسلام آباد ہائی کورٹ اہم دستاویزات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ سنائے۔

    نیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں سابق صدر آصف علی زرداری کوفریق بنایا گیا ہے، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآصف نے وصول کرلی ہے۔

    نیب کے پراسیکیوٹرنے سابق صدرآصف علی زرداری کی نیب عدالت سے بریت کو چیلنج کردیا ہے اوردو مختلف درخواسیں سابق صدرکے خلاف دائرکردی ہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ان درخواستوں کی سماعت کے لیے ایک بنچ مقررکرے گی۔