Tag: Asif Ali Zardari

  • کراچی:22 پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی ایک سازش ہے، آصف علی زرداری

    کراچی:22 پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی ایک سازش ہے، آصف علی زرداری

    کراچی : سابق صدر اور پیپلز پا رٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی باگ دوڑ کسی اور کے ہاتھ میں ہے، 22 پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی ایک سازش ہے.

    گذشتہ شب الیکشن کمیشن کیجانب سے سندھ کے بعض حلقوں میں الیکشن ملتوی اور کئی پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی پر سابق صدر اور پیپلز پا رٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے تحفظات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل سیاسی یتیموں کو شکست سے بچا نے کی کوشش ہے.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے بعض حلقوں میں ووٹنگ ملتوی اور پولنگ اسٹیشنز کی تبدیلی پر سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کے بعد، پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین و سابق صدر مملکت آصف زرداری نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی ایک سازش ہے، منتقلی کا فیصلہ پیپلزپارٹی کو عوامی سپورٹ سے محروم کرنے کی سازش کے مترادف ہے.

    انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی باگ دوڑ کسی اور کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں الیکشن کمیشن مکمل خودمختار و آزاد تھا، انہوں نے پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی کو سیاسی یتیموں کو شکست سے بچانے کی کوشش قرار دیا.

  • پارٹی رہنما آئی ایس پی آرسے متعلق بیانات نہ دیں،زرداری

    پارٹی رہنما آئی ایس پی آرسے متعلق بیانات نہ دیں،زرداری

    دبئی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو پاک فوج کے بیان پر ردعمل دینے سے روک دیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کے آئی ایس پی آر سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر پارٹی رہنماؤں کو اس سلسلے میں بیان دینے دے روک دیا گیا ہے.

    سابق صدرکی پولیٹکل سیکریٹری رخسانہ بنگش کا کہنا ہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر بیان سے متعلق پارٹی رہنماؤں کے بیانات پارٹی پالیسی کاحصہ نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صرف پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ہی کرے گی.

    واضح رہے آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز جاری کیا تھا، جس میں‌ کہا گیا تھا کہ حکومت کو امن کے لیے گورننس بھی بہتر کرنا ہوگی، جس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی۔

  • نوازشریف نے 1990 والی انتقامی سیاست شروع کردی ہے: زرداری

    نوازشریف نے 1990 والی انتقامی سیاست شروع کردی ہے: زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے 1990 کی دہائی والی انتقامی سیاست شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے لندن سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو وزیراعظم ہاؤس کے احکامات پر مفلوج کیا جارہاہے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ کیا سانحہ ماڈل ٹاؤں کے مجرمان دہشت گرد نہیں تھے، پیسے لینے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے باوجود مسلم لیگ ن کے وزیر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ اصغر خان کیس کو بھی دوبارہ کھولاجائے اورتمام کرداروں پر ہاتھ ڈالا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہاکہ سب سے پہلے میاں برادران کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے وفاقی وزیر کو گرفتار کیا جائے۔

    انہوں نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ 2013 کے انتخابات کے کو جمہوریت کی بقا کے لئے قبول کیا تھا، آج الیکشن ٹریبیونل کے فیصلے ہمارے موقف کی حمایت کررہے ہیں 2013کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔

    سابق صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اپنے روایتی حلیف طالبان کو بچانے کے لئے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سرحد پر ہمارا ازلی دشمن گولہ باری کرکے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا اور نواز شریف بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتقام کی سیاست جاری رکھی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا یہ بیان اس موقع پر سامنے آیا ہے جب بحیثیت سابق صدر ان پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی بھی چند دنوں میں ختم ہونے والی ہے۔ ساب صدر ستمبر 2013 تک صدرِ پاکستان رہے تھے۔

    اس سے قبل پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے اعلان کیا تھا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کچھ دیر میں اہم بیان جاری کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کو گرفتارکرکے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا، ان کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی کئی اہم شخصیات اپنے ردعمل کا اظہار کرچکی ہیں۔

    سابق صدر لگ بھگ دو ماہ قبل پاکستان سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئے ہیں۔

    سابق صدر آصف زرداری کےمکمل بیان کا اردو عکس


    سابق صدر آصف زرداری کےمکمل بیان کا انگریزی عکس


  • پارٹی رہنماء حالات کا ڈٹ کے مقابلہ کریں ، آصف علی زرداری

    پارٹی رہنماء حالات کا ڈٹ کے مقابلہ کریں ، آصف علی زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی سندھ کے چئیرمین ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور ان کی کرپشن کے حوالے سے انکشافات کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

    سابق صد ر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، کسی کو پارٹی کو دیوار سے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاق دشمن قوتیں پارٹی کے خلاف سرگرم عمل ہیں، ترجمان نے متنبہ کیا کہ پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل نہ کیا جائے۔

    اس سے قبل قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہوگی، ڈاکٹر عاصم حسین سے پہلے تفتیش کی جانی چاہیے اوران سے مہذبانہ سلوک کیا جائے۔

  • بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

    بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں جاری بجلی کے بدترین بحران اور طویل لوڈ شیڈنگ پر  سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں سندھ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام نہیں کررہی۔

    سابق صدر زرداری کا خط میں کہنا ہے کہ سندھ گرم ترین موسم میں بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے اور اس سخت گرمی میں سندھ کے لوگوں کو بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

  • لاہور: فوج مخالف بیان پرآصف زرداری کے خلاف دائر درخواست مسترد

    لاہور: فوج مخالف بیان پرآصف زرداری کے خلاف دائر درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے فوج کیخلاف بیان دینے پر آصف علی زرداری کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جا سکتا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر زرداری کے خلاف فوج ہر الزامات اور دھمکیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات کی بنیاد پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جاسکتا۔

    اس لیے عدالت اس درخواست کو خارج کرتی ہے، درخواست آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما الیاس گجر کی جانب سے جمعہ کو دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں الیاس گجر کا کہنا تھا کہ زرداری نے فوج کیخلاف غلط زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی ساکھ اور فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔۔۔ جس پر ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

    پٹیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ کسی کو قومی سلامتی کے ادارے پر ایسے الزامات لگانے کی اجازت نہیں۔

  • آصف زرداری کے بیا ن کی پرزور مذمت کرتا ہوں، جنرل (ر)حمید گل

    آصف زرداری کے بیا ن کی پرزور مذمت کرتا ہوں، جنرل (ر)حمید گل

    راولپنڈی : جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیا ن کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کاغصہ ان حالات میں ٹھیک نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے راولپنڈی میں  پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے جمہوریت کو تباہ کیا، انہوں نے کہا کہ آئین کی آڑ لے کر کرپشن کی جاتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا نام حمید گل ہے ، اور میری ذاتی حیثیت  ہے میں نے اس سے پہلے نہ کوئی بیان واپس لیا اور نہ اب لوں گا۔

    میں اس ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتا ہوں، حمید گل کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

    بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے ممبئی حملہ، کشتی واقعہ مونا باؤ جیسے سانحات  میں بھارت براہ راست ملوث رہا ہے۔

  • وزیراعظم کی سابق صدرسے ملاقات منسوخ

    وزیراعظم کی سابق صدرسے ملاقات منسوخ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کےدرمیان آج ہونےوالی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےآج بروزبدھ سابق صدر سےملاقات کے لئے معذرت کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرائے وزیراعظم اورآصف زرداری کی ملاقات کی مخالفت کی ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں تھی۔

    فرحت اللہ بابرکا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق صدر کا بیان واپس لینے سے متعلق ہم سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

  • ذوالفقار مرزا کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں، آصف زرداری

    ذوالفقار مرزا کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے گورنر راج لگے گا اور نہ ہی وزیراعلی سندھ کو تبدیل کیا جائیگا۔

    آصف علی زرداری نے زرداری ہاوٴس اسلام آباد میں صحافیوں سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما وں سے ملاقات کی،  اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ میں گورنر راج لگانا آسان نہیں ہے، وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی کے سوال پر بھی انہوں نے انکارکیا۔

     سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیوٹرل امپائر نہ ہونے کے سبب انتخابات میں کامیاب نہ ہوسکی۔

     سابق وزیر داخلہ کی دبنگ انٹری کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں اضافے سے کوئی پریشانی نہیں۔

  • حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدرآباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان ہاتھوں میں بینرز اٹھائے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حق میں جبکہ ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔.

    اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگاکر احسان فراموشی کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت کے خلاف ایسے نازیبا الفاظ برداشت نہیں کریں گے، ذوالفقار مرزا اپنی زبان کو لگام دیں بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان ملک بھر میں ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاج کریں گے۔