Tag: Asif Ali Zardari

  • آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا

    آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا

    نواب شاہ: سابق صدر آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا ہے۔

    سابق صدر اور پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا،دستار بندی کی تقریب نوابشاہ میں ہوئی جہاں قبیلے کے سرداروں نےآصف زرداری کی دستار بندی کی، اس موقع پرسابق صدر کاکہنا تھا اختلافات بھلا کر زرداری قوم متحد ہوجائے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے زرداری قبیلے کا سردار منتخب ہونے کے بعد اپنے آبائی قبرستان میں والدین کی قبور پر حاضری دی ہے اورپھولوں کی چادر چڑھائی ہے۔

  • مشرف سندھ حکومت کوغیرمستحکم کرنےکیلیےسازباز کررہے ہیں، آصف زرداری

    مشرف سندھ حکومت کوغیرمستحکم کرنےکیلیےسازباز کررہے ہیں، آصف زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کےکوچیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی متحدسیاسی قوت ہے،ہارس ٹریڈنگ سےسندھ حکومت گرانے کی سازش کرنےوالےناکام ہوں گے۔

    سابق صدرآصف زرداری جمہوری سیاسی پارٹیوں سےکہا کہ کچھ عناصرکی جانب سے سندھ حکومت کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کانوٹس لیں۔

     ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف صوبائی حکومت کوغیرمستحکم کرنےکےلیےبعض عناصرسےسازباز کررہے ہیں۔

    ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین ایسی کسی کوشش کی اجازت نہیں دیں گے۔

    آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی متحدسیاسی قوت ہے،جولوگ صوبائی حکومت کوہارس ٹریڈنگ سےگرانے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

  • بے نظیر کی برسی: زرداری کراچی پہنچ گئے، بلاول نہیں شریک ہونگے

    بے نظیر کی برسی: زرداری کراچی پہنچ گئے، بلاول نہیں شریک ہونگے

    کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے بیٹے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا والدہ کی برسی میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کراچی آمد کے بعد گڑھی خدا بخش روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ محترمہ بے نظیربھٹو کی ساتویں برسی میں شرکت اور جلسہ عام سےخطاب کریں گے۔

    لاڑکانہ میں جلسہ گاہ کے معائنے پر وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، امین فہیم پیپلزپارٹی کے صدر ہیں، میڈیا ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لے۔

    گزشتہ روز سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلال بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کیا ہے، سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگومیں قمر الزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ دھڑے بندیاں سیاسی جماعتوں کی طاقت ہوتی ہے، بلاول بھٹو ہوسکتا ہے ،برسی میں آئیں ہو سکتا ہے نہ آئیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑٹا ۔

    سکھر ایئرپورٹ پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سانحۂ پشاورحکومت کیلئے بہت بڑا چلینج ہے۔

    گزشتہ روز اجلاس میں کیے گئے تمام فیصلے اتفاق رائے سے منظور کیے گئے، تمام اقدام آئین سے بڑھ کر نہیں ہونگے۔

  • جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا، آصف زرداری

    جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا، آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا اور اس پر کاربند بھی ہیں۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر سطح پر متحرک کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ کارکنوں کے گلے شکوے اور تحفظات دور کرنے کیلئے خود چل کر ان کے پاس جائیں گے۔

    انہوں نے پنجاب میں پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں جماعت کو متحرک کریں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ان کا کسی سے مقابلہ نہیں، جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا اور اس پر کاربند بھی ہیں، مفاہمت کا قطعی مقصد فرینڈلی اپوزیشن ہونا نہیں ہے۔ اجلاس سے منظور وٹو، تنویر اشرف کائرہ اور فائزہ ملک نے بھی خطاب کیا۔

  • آصف علی زرداری کا پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ

    آصف علی زرداری کا پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی وفا کی علامت ہے جمہوری جدوجہد میں ہراول دستے کا کام کرتی رہے گی۔

    آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاون لاہورمیں واقع پیپلزپارٹی پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بہتری کےلیے ہدایات دیں ، اس موقع پر بینظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے دیگر شہداء کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے شریک چیئرمین کو پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی، آصف علی زرداری نے زور دیا کہ پیپلزپارٹی کو عوامی جماعت بنانے کےلیے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں اقتدار لانے کےلیے کارکن اپنی سرگرمیاں تیز کردے۔

    انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں کسی صورت انہیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا، پارٹی کی مضبوطی اور اس کا منشور کارکنوں کے دم سے ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کےلیے قربانیاں دینے والے رہنما اور کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔

    آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کی سرگرمیوں کو سراہا ، بعدازاں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود سے بھی اُن سے ملنے کےلیے اُن کی رہائش گاہ گئے، سابق صدر کل گوجرانوالہ کی پارٹی کنونشن سے کامونکی میں خطاب کرینگے۔

  • اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو اندھا بنادیا ہے، شرجیل میمن

    اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو اندھا بنادیا ہے، شرجیل میمن

    کراچی: وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف اپنی بدبودار گفتگو اور بدکلامی کوفوری بند کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مثال 100 چوہے کھاکر بلی حج کو چلی کی طرح ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کی قیادت کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے حکومت گرانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں اس کاساتھ نہیں دیا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے جلوسوں اور میڈیا پر بازاری زبان استعمال کررہے ہیں، اقتدار کی ہوس نے عمران خان کو اندھا بنادیا ہے

  • ایرانی صدر کی آصف علی زرداری کو دورۂ ایران کی دعوت

    ایرانی صدر کی آصف علی زرداری کو دورۂ ایران کی دعوت

    کراچی:ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔

    بلاول ہاؤس کراچی میں ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انہوں نے دورہ ایران کی دعوت کے حوالے سے ایرانی صدر کا دعوت نامہ دیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں امریکہ میں سابق سفیر شیریں رحمان،اور پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

  • تھر میں نصب آر او پلانٹ سولر انرجی سے چلائے جائیں، آصف زرداری

    تھر میں نصب آر او پلانٹ سولر انرجی سے چلائے جائیں، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں تھر میں نصب پانی صاف کرنے کے پلانٹ شمسی توانائی پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت تھر کی صورتحال پراجلاس میں بتایا گیا کہ تھر میں لگائے گئے چوہتر آر او پلانٹس میں سےتریسٹھ کام کررہے ہیں، جنہیں بجلی سے چلانے پر اضافی اخراجات آرہے ہیں، سابق صدر نے تمام آر او پلانٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاحکم دیا ۔

    سابق صدر نے ہدایت کی کہ تھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی کے منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی شریک تھے ۔

  • لندن میں ہوٹل میں دھماکہ، آصف زرداری بھی ہوٹل میں مقیم تھے

    لندن میں ہوٹل میں دھماکہ، آصف زرداری بھی ہوٹل میں مقیم تھے

    لندن:لندن کے حیات ریجنسی چرچل ہوٹل میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے،دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا سابق صدرآصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم بھی ہوٹل میں موجود تھے۔

    لندن میں حیات ریجنسی چرچل ہوٹل میں گیس لیکج کےباعث دھماکہ ہوا جس سے ہوٹل کے مختلف حصوں میں آگ بھڑک اٹھی،امدادی ٹیمیں اورفائربریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا جبکہ عمارت کو مکمل طور پر خالی کراتے ہوئے امدادی کام شروع کردیا گیا۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کرتے ہوئے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    دھماکے کے وقت ہوٹل میں سابق صدرآصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے جنہیں بحفاظت دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا گیا۔

  • مسئلہ کشمیر بڑی اہمیت کاحامل ہے، آصف زرداری

    مسئلہ کشمیر بڑی اہمیت کاحامل ہے، آصف زرداری

    لندن: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے آئندہ ہونے والے انتخابات پر ہمیں نہایت تشویش ہے،کشمیر کا مسئلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جسے ہم دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکومت مذاکرات کے سلسلے میں آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے بات کی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

    ان کا کہنا ہے کہ اپنا مستقبل بچانے کیلئے منفی سوچ سے لڑنا ہوگا، یورپ سے جو لوگ دہشتگردی میں حصہ لینے جارہے ہیں وہ تعلیم یافتہ ہیں، دنیا کو باور کرایا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے، ہم دہشت گردی کی سوچ سے لڑ رہے ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کی طرح کشمیر کا مسلہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکام مذاکرات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ،شہیدبینظیر بھٹو نے دہشت گردوں کے خلاف آوازا ٹھائی ،ہم شہید بینظیر بھٹو کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں,ہم بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔