Tag: Asif Ali Zardari

  • ناراض کارکنوں کے گلے دورکئے جائیں گے، زرداری

    ناراض کارکنوں کے گلے دورکئے جائیں گے، زرداری

    لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے اٹھارہ اکتوبرکاجلسہ ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا اعلان کررکھا ہےاوراسی سلسلے میں عید الضحیٰ لاہور میں منارہے ہیں

    بلاول ہاؤس لاہورسے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے یہ وقت گھروں میں بیٹھنے کا نہیں ہے کارکن گھروں سے باہر نکلیں۔

    آصف علی زرداری نےپارٹی کے عہدے داروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناراض کارکنوں کے گلے شکوے دور کئے جائیں گے اورانہیں آگے لایا جائے گا۔

  • زرداری اورسراج الحق کی ملاقات سیاسی بحران کے اسباب پرگفتگو

    زرداری اورسراج الحق کی ملاقات سیاسی بحران کے اسباب پرگفتگو

    لاہور: ساببق صدرِمملکت آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤ ں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے اسباب اوران کے حل بغور جائزہ لیا۔

    ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ صوتحال میں تنہاکچھ نہیں کیا جاسکتا، سب کوساتھ بٹھاکرفیصلے کرنےہوں گے۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگرحکومت کارکردگی دکھاتی اورعوام سے کئے گئے وعدون کوپوراکرتی تویہ صورتحال نہ ہوتی۔

    دونوں رہنماؤں کہ درمیان یہ ملاقات جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز’المنصورہ‘میں ہوئی۔ گزشتہ مہینے بھی موجودہ سیاسی بحران کے سلسلے میں آصف علی زرداری نے المنصورہ کا دورہ کیا تھا جو کہ چالیس سال میں پیپلز پارٹیہ کے کسی چیئرمین کا پہلا دورہ تھا۔

  • آصف زرداری عید منانے لاہورپہنچ گئے

    آصف زرداری عید منانے لاہورپہنچ گئے

    سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہورکے بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

    سابق صدرآصف زرداری کو لاہورائیرپورٹ سے بحریہ ٹاؤن میں واقع بلاول ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا، جہاں یوسف رضا گیلانی، مخدوم امین فہیم، منظوروٹو، تنویراشرف کائرہ اوردیگرنے ان کا استقبال کیا۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں سات روزہ قیام کے دوران آصف زرداری عید بھی منائیں گے اورعید کے تینوں دن کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں مختلف اضلاع سے ہرروزسو کارکن آصف علی زرداری سے ملیں گے۔

  • پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

    پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

    کراچی:پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا،بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کریں گے، بلاول بھٹوزرداری نے اپنے ایک بیان میں ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ اگروہ کسی اورجماعت کاساتھ دینے کاخیال رکھتے ہیں تو عقلمندی سے انتخاب کریں،کارکنان اور ہمدردوں کےدل پیپلزپارٹی کے ساتھ دھڑکتے ہیں مایوس کرنےپرذاتی طورپرہمدرداورکارکن معافی مانگنے کی اجازت دیں۔

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مانتے ہیں ماضی میں غلطیاں ہوئیں لیکن اب پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے،میرے نقص کی سزا پاکستان یا جمہوریت کو نہ دیں، بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی جوائن کریں اور اندرسے جماعت اورملک میں بہتر تبدیلی لائیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے، جو ترقی یافتہ پاکستان دے سکتی ہے۔

  • زرداری اورنوازایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں، شیخ رشید

    زرداری اورنوازایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندرکا دھرنا ختم اور باہرکا دھرنا جاری ہے جو نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے تک جاری رہےگا۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپی پی ایک ہی پارٹی ہے،معیارمختلف ہے، نواز زرداری اور زرداری نواز کی انشورنس پالیسی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ نےکہاکہ سراج الحق قابل ِاحترام ہیں،قوم کو مصرجیسی صورتحال سے بچائیں، حکومتوں کوغیر آئینی کام کرنے سے روکیں۔

  • مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، آصف زرداری

    مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدراورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایات کی ہے کہ وہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے فوری طور پر امدادی رقم جاری کرے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیرِاعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی امداد کے لئے فوری طور پر 10 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کرے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، پیپلزپارٹی اس مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کو کسی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی فوری بحالی اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہمارا اولین ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام عہدیداران اور ذمہ داران کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں ریلیف کے کاموں میں مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور وہ اس ملک کے کسی بھی کونے میں آنے والی آفات کا مقابلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

  • آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

    آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

      کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری سے گزشتہ رات اپوزیشن جرگہ کےارکان امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورپیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔

    سراج الحق نےگلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسئلےحل کرنا شروع کرتے ہیں تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ تینوں فریقین کی انا کا مسئلہ ہے۔ سیاسی جرگہ نے آصف زرداری کو اسلام آبادکی صورتحال پرپیش رفت سےآگاہ کیا اور آصف زرداری کوجرگے کےسیاسی رابطوں کے بارے میں بتایا گیا۔

    ملاقات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کےمطالبات اورحکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ وقت جمہوری قوتوں کے اتحاد کا ہے۔

    بلاول ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کیلئے کام کرناچاہیے ۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے.

    پیپلزپارٹٰی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ تینوں فریقین اپنی انا کے خول سے باہر نہیں نکل رہے۔ اور اگر یہی صورتحال رہی تو پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سامنے مزید دو کنٹینرز رکھنے پڑیں گے۔اس موقع پر سراج الحق اور رحمان ملک نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    اسلام آباد:سابق صدرآصف علی زرداری اورمسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

    آج ملک جس سیاسی بحران سےگزر رہا ہے، اس پر ہرمحب وطن مضطرب، دل گرفتہ نظر آرہا ہے، اسی گتھی کو سلجھا نے کیلئےسابق صدر اور پا کستان پپیلزپارٹی کے قائد آصف علی زرداری سےمسلم لیگ ق کےقائدین چوہدری شجاعت اور پرویزالہی نےاسلام آباد میں انکی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔

    ملا قات کے بعد چوہدری پرویزالہی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے آصف علی زرداری گتھیاں سلجھانے، دوراندیشی اور سیاسی معاملات کوحل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتےاب جبکہ وہ متحرک ہیں تو امید کی جاتی ہے کہ معاملہ خوش اسلو بی اور با عزت طریقے سےحل ہونےکی قوی امید ہے۔

  • آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

    آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، رحمان ملک نے کہا کہ  درمیانی راستے کا ماڈل تیار کرلیا ہے۔

    ملک کا سیاسی بحران تمام سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لئے، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

    آصف علی زرداری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملک شدید سیاسی بحران کا شکار ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فریقین کو انتہا پر نہیں جانا چاہیے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ درمیانی راستے کا ماڈل تیار کرلیا ہے،  رحمان ملک اجلاس میں کا کہا گیا کہ طاقت کا استعمال کبھی قبول نہیں کیا جائے گا تمام فریقین درمیانی راستے پر اتفاق کریں ۔

  • سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

    سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    آصف زرداری اسلام آباد میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، ذرائع کےمطابق آصف زرداری بحران کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

    سابق صدر کی سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،  پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی بحران قومی مسئلہ ہے۔