Tag: Asif Ali Zardari

  • وزیراعظم نوازشریف کا سابق صدرآصف زرداری کو ٹیلی فون

    وزیراعظم نوازشریف کا سابق صدرآصف زرداری کو ٹیلی فون

    کراچی وزیراعظم نوازشریف نےسابق صدرآصف علی زرداری سےٹیلی فون پررابطہ کیا ہے،دونوں رہنمائوں میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ ملک میں جمہوریت کونقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بن گیاحکومت کیلئےامتحان،وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدرآصف زرداری کو فون کردیا،ذرائع کےمطابق ٹیلی فونک رابطے میں تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورہ دیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کےتناظراور جمہوری ماحول کو سازگاربنانے کیلئے اپنے موقف میں لچک لائیں، وزیراعظم کا کہنا تھا ان کی حکومت جمہوریت کےاستحکام اورحالات کومعمول پرلانےکیلئےاقدامات پریقین رکھتی ہے۔

    دونوں رہنماؤں نےاتفاق کیا کہ جمہوریت کو نقصان نہیں پہچنے دیا جائے گا،وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر زرداری میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر عمران خان،امیرجماعت اسلامی سراج الحق سمیت مختلف سیاسی رہنمائوں سے رابطوں اور ان کی جانب سے مطالبات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے صدر زرداری نےعمران خان کی جانب سے چارحلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے متعلق چارمطالبات پرعمل درآمد کیلئے حکومت پرزور دیا،سابق صدرزرداری کا کہناتھااس حوالےسےحکومت مثبت اقدامات کرے توموجودہ سیاسی کشیدگی میں کیلئےخاطرخواہ مدد ملے گی۔

    صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت اسلام آباد کو آرٹیکل دوسوپینتالس کے تحت فوج کے حوالے کرنےکےمعاملے پرنظرثانی کرے، اس حوالے سےجمہوری طریقہ کارکوترجیح دی جائے۔

  • آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے شفاف انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی کوششوں کی حمایت کی۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان 10 منٹ گفتگو ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے عام انتخابات میں دھاندلی پراختیار کئے گئے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے شفاف انتخابی عمل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کوبھی ٹیلی فون کیا اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، آزادی مارچ کے بارے میں تبادلہ خیال کے دوران سراج الحق نے سابق صدرکوبتایا کہ جماعت اسلامی نے آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ نہیں کیا اس پرپارٹی میں مشاورت جاری ہے، تاہم حکومت اورتحریک انصاف افہام وتفہیم سے معاملات طے کریں دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی طرف سے جماعت اسلامی سے آزادی مارچ کے حوالے سے کردارادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق کی طرف سے بھی جماعت اسلامی کے امیر سے رابطہ کیاگیا ہے اورانھیں آزادی مارچ رکوانے میں کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

    پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

     کراچی: پیپلزپارٹی نے موجودہ صورتحال پرتمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا،  سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ فوج اور عوام کوآمنےسامنےنہ لائیں تو بہترہے۔

    عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہدا ٔ کی تاریخیں قریب آنے پرسیاسی ہل چل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    پیپلزپارٹی نے بھی موجودہ صورتحال پرتمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلےمیں سابق صدرآصف زرداری تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا چودہ اگست کے بعد جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا، مڈٹرم الیکشن ہونگے یا کچھ اور اسکا انحصار وزیر اعظم نواز شریف پر ہے۔ سابق وزیرِداخلہ نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوج اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے نہ لائیں توبہترہے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    کراچی:سابق صدرآصف زرداری کو واشنگٹن  پہنچنے پر پاکستانی ایمبسی کےعملے نے پروٹوکول دیا،استقبال کرنے والوں میں امریکا میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی شامل تھے۔

    پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی امریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے سابق صدر کی ملاقاتیں کرانے کیلئے سرگرم ہیں۔

    ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے کن افسران سےملاقات ہوسکے گی۔

    آصف علی زرداری ایسے وقت واشنگٹن پہنچے ہیں، جب وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پرامریکا میں ہیں، اور شمالی وزیرستان سمیت اہم ترین معاملات پرامریکی اعلیٰ حکام سے بات چیت میں مصروف ہیں۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیزدہشتگردی کیخلاف ہمارے قومی ہیروز ہیں،آئی ڈی پیز کو نظرانداز کرنا مجرمانہ اقدام ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

    آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ ہم نے سوات آپریشن کے آئی ڈی پیز کو نہایت احسن طریقے سے سنبھالا ،جلد ان کوان کے گھر بھیجا، انھوں نے کا کہ ہم نے سیلاب میں بھی بے گھر افرادکوسنبھالا اوریواین سیکرٹری بان کی مون کوبھی آن بورڈ لیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے اورعالمی برداری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کوآئے،ان کاکہناتھا کہ حکومت اپنی انا پرستی سے نکلے اور سول سوسائٹی این جی اوز اورپوری قوم کو متحرک کرے ۔