Tag: Asif Kirmani

  • حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، ہر چیزمہنگی کردی، ،آصف کرمانی

    حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، ہر چیزمہنگی کردی، ،آصف کرمانی

    لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ حکومت کوپیداہوئےڈیڑھ ماہ ہواہےہرچیزمہنگی کردی، عمران خان اپنے دائیں بائیں موجود نیب زدہ لوگوں کیخلاف پہلے کارروائی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے آئے ہیں، نوازشریف،مریم نوازکوجیل بھیج کرالیکشن چوری کیا گیا۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب میں کوئی فرق نہیں، جوعمران خان کہتےہیں وہ ہوجاتاہے، گرفتاریاں کرکےاپنا شوق پورا کرلیں۔

    رہنما ن لیگ نے کہا عوام سب دیکھ رہے ہیں حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاءمہنگی کردی، نوازحکومت نےغریبوں کے استعمال کی اشیا مہنگی نہیں کیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دائیں بائیں موجودنیب زدہ لوگوں کیخلاف پہلے کارروائی کریں۔

    آصف کرمانی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ضمنی الیکشن میں حکومت کی کارکردگی بھی سامنے ہے اور ن لیگ کی بھی قوم کے سامنے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام سب دیکھ رہے ہیں ضمنی الیکشن میں حکومتی اتحاد کو شکست ہوگی۔

  • عدالت مفرورڈکٹیٹرکوملک واپس بلا کر احتساب کرے‘آصف کرمانی

    عدالت مفرورڈکٹیٹرکوملک واپس بلا کر احتساب کرے‘آصف کرمانی

    اسلام آباد : مسلم لیگ کے رہنما سینیٹرآصف کرمانی کا کہنا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ ڈکٹیٹر ہمشیہ بھاگ جایا کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے احتساب عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈرعوام میں رہتے ہیں اورعدالتوں کا سامنا کرتے ہیں۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آج بھی عدالتوں کا سامنا کیا ہے جبکہ ان کے بچے والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ ڈکٹیٹر ہمیشہ بھاگ جایا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عدالت مفرور ڈکٹیٹر کوملک واپس بلا کر احتساب کرے۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ صحافی پر ہمارےاسٹاف نے تشدد کیا ہےتو میں معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی پر تشدد کا علم نہیں مگر اس حوالےسے تحقیقات کراؤں گا۔


    نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائی گی


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کے لیے آج احتساب عدالت پہنچے جہاں ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیےعدالت نے 2 اکتوبر کی تاریخ دے دی۔

    احتساب عدالت نے نوازشریف کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار کرکے 2 اکتوبرکو پیش کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جہاں کارکنوں کا پیاربڑھےگا وہاں نوازشریف خطاب کریں گے‘ آصف کرمانی

    جہاں کارکنوں کا پیاربڑھےگا وہاں نوازشریف خطاب کریں گے‘ آصف کرمانی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ سدا بہارقائد اور لیڈرنوازشریف کی جھلک دیکھنےلوگ نکل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے پنجاب ہاؤس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا قافلہ پورےعزم کےساتھ جی ٹی روڈ پررواں دواں ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےخطاب کے بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا جہاں کارکنوں کا پیاربڑھےگا وہاں نوازشریف خطاب کریں گے۔

    آصف کرمانی نے کہا کہ ٹائم فریم نہیں دےسکتا،معلوم نہیں دوپہرکہاں اوررات کہاں ہوگی،معلوم نہیں لاہورکب پہنچیں گے،ہماری منزل داتا کی نگری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریلی سےخوفزدہ لوگ افواہیں پھیلارہےہیں، ہماری سیکیورٹی اللہ کی ذات اورپاکستان کےعوام ہیں۔


    سیکیورٹی خدشات کے باوجود نوازشریف لاہور جائیں گے، آصف کرمانی


    یاد رہے کہ گزشتہ شب مسلم لیگ ن کےسینیٹر آصف کرمانی نے کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر عوام اپنے قائد کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، سیکیورٹی خدشات ہیں مگر اللہ کا نام لے کر نوازشریف کا کارواں لاہور کے لیے نکلے گا۔

    واضح رہے کہ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ قافلہ نکلنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کہاں قیام کرنا ہے اور جہاں بھی اتفاق ہوا وہی پر پڑاؤ ڈالا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

    ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ سینیٹ کی یہ نشست ڈاکٹر بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    سینیٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ڈاکٹر بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    اس نشست کے لیے آصف کرمانی کے مقابلے پر پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق سمیت کسی اپوزیشن پارٹی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

    مذکورہ نشست کے لیے آزاد امیدوار خرم قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم وہ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیے گئے تھے جبکہ ن لیگ کے ایک اور امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

    آصف کرمانی کے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن 27 ارکان سینیٹ کے ساتھ ایوان میں پہلے نمبر پر آگئی جبکہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

    آصف کرمانی اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کے طور پر کام کر رہے تھے۔


  • جےآئی ٹی ممبران کا قطرنہ جانا حقائق چھپانےکےمترادف ہے‘ آصف کرمانی

    جےآئی ٹی ممبران کا قطرنہ جانا حقائق چھپانےکےمترادف ہے‘ آصف کرمانی

    اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی کا کہناہےکہ جے آئی جی ہمارے اہم ترین گواہ کا بیان لینےکےلیےاب تک قطر کیوں نہیں گئے؟۔

    تفصیلات کےمطابق جوڈیشل اکیڈمی کےسامنے میڈیا کےنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےمسلم لیگ نواز کےرہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو نہیں پاکستان کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے،نواز شریف قائد اعظم کےاصولوں کےامین ہیں، نوازشریف مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی کا قطر نہ جانا حقائق کو چھپانے کے مترادف ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جے آئی جی ہمارے اہم ترین گواہ کا بیان لینے کے لیے اب تک قطر کیوں نہیں گئے؟

    آصف کرمانی نےکہاکہ میرا خیال ہے کہ جے آئی ٹی دبئی میں سیر سپاٹے کےلیے گئی تھی ۔انہوں نےکہاکہ جے آئی ٹی پر قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے،قوم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے پیسے کا حساب لیا جائے گا،جے آئی ٹی اپنے کھاتےتیاررکھے۔


    ہمیں احسان نہیں انصاف چاہیے‘ آصف کرمانی


    انہوں نےکہا کہ اس وقت ہمیں مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے اور نوازشریف اس کی علامت ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھنا ہے۔

    واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کےرہنما آصف کرمانی نےکہاکہ وزیراعظم چار سال سے دھرنوں کا سامنا کر رہے ہیں اورعمران خان نے آج تک الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • ہمیں احسان نہیں انصاف چاہیے‘ آصف کرمانی

    ہمیں احسان نہیں انصاف چاہیے‘ آصف کرمانی

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہناہےکہ قطری شہزادےکےبیان تک جےآئی ٹی رپورٹ نامکمل ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم نوازشریف کےمعاون خصوصی آصف کرمانی نےکہاکہ عجیب کہانیاں چل رہی ہیں،لوگوں کوالجھایاجارہاہے۔

    آصف کرمانی نےکہاکہ عمران خان کےپاس پہلےکچھ تھااورنہ ہی اب ہے۔انہوں نےکہاکہ انصاف کےتقاضے پورے ہوتے نظر آنےچاہیے۔

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی نےکہاکہ قطرکےشہزادےنےجےآئی ٹی سے کہاسوال نامہ بھجوادیں۔انہوں نےکہاکہ ہمیں احسان نہیں انصاف چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کےرہنما آصف کرمانی نےکہاکہ جمہوریت کےخلاف سازش کرنےوالوں کی خواہش پوری نہ ہونےپرمٹھایاں تقسیم کیں۔


    جے آئی ٹی قطرنہ گئی تون لیگ کےشدید تحفظات ہوں گے‘ آصف کرمانی


    یاد رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی کاکہناتھاکہ قطری شہزادےکی تصدیق جے آئی ٹی رپورٹ کاحصہ بننےتک تفتیش نامکمل ہوگی۔

    آصف کرمانی کا کہناتھاکہ ہمیں انصاف دیاجائے کھیل مت کھیلا جائے، یہ دھمکی نہیں،کروڑوں ورکرزکےجذبات سےآگاہ کررہاہوں۔


    وزیراعظم نوازشریف پربچوں کےذریعےدباؤڈالا جارہاہے‘ حسن نواز


    واضح رہےکہ گزشتہ جے آئی ٹی کےسامنے پیشی کےبعد میڈیا سے بات کرتےہوئےوزوزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہنا تھاکہ مسئلہ ہم نہیں صرف نوازشریف ہیں،ہمارےذریعےٹارگٹ کیاجارہاہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پرقوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا،آصف کرمانی

    حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پرقوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا،آصف کرمانی

    اسلام آباد : آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی کو مضبوط کیا، حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پر قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا لیکن پھر بھی احتساب کی خاطر اسثنی نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ جے آئی ٹی سے متعلق کچھ بے بنیاد باتیں کی گئی ہیں، نوازشریف حکومت نے جے آئی ٹی کومضبوط بنایا ہے، دو ممبران پر تحفظات کے باوجود ہم نے جے آئی ٹی سے تعاون کیا ہے۔

    آصف کرمانی نے کہا کہ حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پر قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا، ہم نے حسین اور حسن کو حاصل استثنیٰ بھی نہیں لیا، مشرف دور ہمارا بے رحمانہ احتساب کیا گیا،کچھ نہیں نکلا، جے آئی ٹی کو جو بھی تعاون درکار ہوگا وہ پیش کریں گے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے جو ن لیگ کرے گی وہ ہم بھی کریں گے، ہم تو چار سال سے کہہ رہے ہیں ن لیگ جو کررہی ہے آپ بھی وہی کریں، ن لیگ چاروں صوبوں کی ترقی چاہتی ہے آپ بھی اپنا حصہ ڈالیں، ن لیگ دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، نواز شریف نے کراچی اور بلوچستان کا امن لوٹایا ہے جبکہ عمران خان دہشت گردوں کاپشاورمیں دفترکھلوانا چاہتے تھے۔


    مزید پڑھیں : ہم پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، آصف کرمانی


    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے خود اپنے خاندان کواحتساب کےلئے پیش کیا، نوازشریف ترقی اورخوشحالی کاکام کررہے ہیں کاش عمران خان بھی کرتے، عدالتوں سے مطالبہ ہے عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، عمران خان ابھی تک اپنی منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام ہوئے ہیں، عمران خان الزامات لگاتے ہیں،عدالتوں کا سامنا نہیں کرتے۔

    آصف کرمانی نے عمران خان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنانے کامطالبہ کردیا اور کہا کہ عمران خان تو عدالتوں کے بھگوڑے ہیں، عمران خان نے عدالتوں پر بھی الزامات لگائے ہیں، مرضی کے فیصلے نہ ملنے پرعمران خان فساد کی دھمکیاں دیتے ہیں، کے پی کے میں احتساب کمیشن کے لئے 65کروڑ کا بجٹ تھا، بجٹ تو استعمال کرلیا گیا مگر کسی کا احتساب نہیں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔