Tag: Asif zardari active

  • آصفہ اور بختاور کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    آصفہ اور بختاور کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلز پارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں آصفہ اور بختاور بھٹو سندھ میں متحرک کردار ادا کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے نواز لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے اور پارٹی کو متحرک کرنے اور اگلے انتخابات میں کامیابی کے لئے پلان بھی بنالیا ہے۔

    جس کے مطابق آصفہ اور بختاور کو بھی سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور آئندہ انتخابی مہم میں پارٹی کے گڑھ سندھ میں بی بی کی صاحبزادیاں پارٹی کمانڈ سنبھالیں گی ۔

    آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین کا بڑا احترام کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے آصفہ اور بختاور سندھ میں پارٹی کو متحرک کریں گی۔

    سابق صدر نے پنجاب کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا اعلان کر دیا، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اور بلاول آئندہ انتخابات تک چاروں صوبوں میں عوام کو متحرک کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان واپس لوٹتے ہی رہنماؤں کو نئی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : سیاسی اداکاروں کے ذہن میں فتور ہے کہ میں بھاگ گیا ہوں، ہم نے یہیں دفن ہونا ہے، آصف علی زرداری


    یاد رہے گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد دبئی سے کراچی پہنچے تھے، آصف علی زرداری نے آتے ہی جئے بھٹو اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کچھ ہورہا ہے، ہم کشمیر لے کر رہیں گے، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا ، پاکستان میں آج جمہورہت چل رہی ہے ، اللہ کی طاقت اور مسلح افواج کی طاقت سے پاکستان مضبوط ہے ، سرحدوں پر مسئلے ضرور ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ میں جب بھی بیرون ملک گیا تو سیاسی اداکاروں کے ذہن میں فتور ہے کہ میں بھاگ گیا ہوں، ہم نے یہیں دفن ہونا ہے۔

  • آصف زرداری کراچی آتے ہی سرگرم

    آصف زرداری کراچی آتے ہی سرگرم

    کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کراچی آتے ہی سرگرم ہوگئے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ساتھ ہی پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے فیصلوں اعتماد کا اظہار کیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ یہ وطن ان کا ہے اس کی ترقی ٹھیکے دار ی سسٹم کے رحم و کرم پر چلنے نہیں دیں گے۔

    دریں اثنا آصف زرداری سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی ملاقات کی جس میں رینجرز کی حالیہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلی سندھ نے سندھ کے سیاسی اور انتظامی صورتحال اور سابق صدر کو عدالتوں میں چلنے والے مقدمات پر بھی بریفنگ دی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئین اور قانون پر عمل کرکے عمل داری قائم کرے۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت دی ہمارا منشور ہی عوام کی تقدیر بدلنا ہے اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے۔