Tag: asif zardari meeting

  • پیپلز پارٹی کا جلسہ : آصف زرداری نے اہم اجلاس بُلالیا

    پیپلز پارٹی کا جلسہ : آصف زرداری نے اہم اجلاس بُلالیا

    لاہور : پیپلزپارٹی نے لاہور میں جلسے کی تیاریاں شروع کردیں، اس سلسلے میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب کر لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس کل شام ساڑھے5بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں جلسے کی تیاریوں اور پیپلز پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پیپلزپارٹی 21جون کو لاہور میں”جشن بینظیر” کے عنوان سے جلسہ کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جلسہ شہید بینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر 21جون کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جلسے کے لئے لبرٹی چوک یا موچی گیٹ سمیت دیگر مقامات بھی زیرغور ہیں، جلسے سے مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی، آصف زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

  • سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور وزراء کی تعداد میں اضافہ

    سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور وزراء کی تعداد میں اضافہ

    دبئی : آصف علی زرداری کی زیرِصدارت دبئی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور وزراء کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    آصف علی زرداری کی زیرِصدارت دبئی میں اجلاس میں سندھ کابینہ کے ارکان میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ ہوا، ناصر شاہ کو محکمہ خوراک کا قلمدان،جام خان شورو کو محکمہ بلدیات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایاز بُٹ کو محکمہ دیہی ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ دیا جائے گا جبکہ سندھ کابینہ میں ایک مشیر کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولابخش چانڈیو کو مشیراطلاعات بنانے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ سینئر وزیر نثار کھوڑو سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لیا جائیگا اور وہ صرف ایجوکیشن فارلٹریسی کے وزیر ہونگے۔

    منظور وسان سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لیا جارہا ہے، وہ صرف وزیرمعدنیات و معدنی ترقی ہونگے، مکیش کمار چاولہ کو اقلیتی امور کا اضافی قلمدان دیا جائے گا۔