Tag: asif zardari production order

  • آصف زرداری، خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

    آصف زرداری، خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین اسمبلی آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں، تینوں رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے تینوں اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں لانے کی ہدایت کردی۔

    واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب حراست میں ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ہیں۔

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کے علاج کے لیے نجی میڈیکل بورڈ کا مطالبہ

    قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مطالبات کے باوجود آصف زرداری تک طبی ماہرین کو رسائی نہیں دی جارہی ہے، آصف زرداری کی صحت کی تشویشناک حالت کو چھپایا جارہا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زراری کو جان بوجھ کر جیل میں علاج کی سہولت سے دور رکھا گیا ہے، اہلخانہ کو نہیں بتایا جارہا کہ آصف زرداری کس تکلیف سے گزر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے پورا خاندان پریشان ہے ان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

  • آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں

    آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں،  آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا عمران خان کوآئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتےہیں، رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔

    بختاوربھٹو نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے، پی ٹی آئی کے وزیرکھیل جیسے کم فہموں کوتعلیم کی ضرورت ہے، پھرکہوں گی پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔

    گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی نے کہا تھا بغیرکسی جرم کےمیرےوالد7روزسےنیب کی تحویل میں ہیں، بطوررکن اسمبلی اجلاس میں شرکت کوئی مراعات نہیں حق ہے، پی ٹی آئی اسپیکرنےاب تک پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے۔

    اس سے قبل بھی انھوں نے کہا تھا پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، مشرف اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔