Tag: asif zardari

  • آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ مزید بڑھ گئی

    آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ مزید بڑھ گئی

    اسلام آباد: پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بہتری آ رہی ہے تاہم ہاتھوں میں رعشے کے باعث کپکپاہٹ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کرنے کے بعد تشخیصی رپورٹ وزارتِ قومی صحت کو ارسال کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

    اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار ہو گئی ہے، لیکن ہاتھ اور پیر سن ہونے کی شکایت برقرار ہے، ہاتھوں میں رعشے کے باعث کپکپاہٹ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔

    تازہ ترین:  حکومت سے آصف زرداری کو بھی طبی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری کے دل کے بائیں حصے میں کلاٹ بدستور موجود ہے، میڈیکل بورڈ نے تھیلیم اسکین کرنے پر غور کیا ہے، تھیلیم اسکین کے ذریعے کلاٹ کے مقام اور موجودہ حجم چیک کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں، آصف زرداری کا شوگر اور بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے، شوگر لیول نارمل رکھنے کے لیے انسولین دی جا رہی ہے، تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک آصف زرداری کو اسپتال ہی میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کی طبی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر کے الٹراساؤنڈ میں یورینری ٹریکٹ انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر انھیں اینٹی بائیوٹک ادویات شروع کرا دی گئی ہیں۔

  • حکومت سے آصف زرداری کو بھی طبی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ

    حکومت سے آصف زرداری کو بھی طبی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ

    لاہور : پیپلزپارٹی نے حکومت سے آصف زرداری کو بھی طبی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کیا آصف زرداری ملک چھوڑ کر جارہےہیں جو گرفتارکیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری شدید علیل ہیں پھر بھی جوڈیشل کسٹڈی میں رکھا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو رہا کیا جائے،کیا آصف زرداری ملک چھوڑ کر جارہےہیں جو گرفتارکیاگیا۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پورامقبوضہ کشمیرآج جیل بنا ہوا ہے ، پاکستان کےعوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ ہیں، ایل او سی پر روز بھارت کی جانب سے مزاحمت کا سامناہے، بھارت دھمکیاں دے رہا ہے کہ پانی بند کردوں گا۔

    پی پی رہنما نے کہا حکومت نے پاکستان کا تشخص برباد کردیا ہے ، وزیرامور کشمیرنےکہاجوساتھ نہیں دےگااس پرمیزائل ماریں گے ، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتے ہیں آپ دھمیکیاں کس بنیادپر دے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کو مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ایک سال سے مارچ کی تیاری کررہے تھے ، مارچ کا سیاسی نتیجہ حکومت جائے گی اور یہی ملک کے لئے بہتر ہے، کشمیریوں کے ساتھ مضبوط پاکستان ہی مقدمہ لڑسکتاہے۔

    قمر زمان قائرہ نے کہا ملک کے آئین میں جو طریقہ کار ہے اس کو پاکستان کا نہیں چلایا گیا، عمران خان سے کون این آراو مانگ رہاہے نہ ضرورت ہے، سب باتوں پر تو وہ یوٹرن لے چکے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور پہنچے پیپلزپارٹی کارکن پہلے ہی موجود رہی، پیپلزپارٹی قائدین اور کارکنوں  نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا، مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد کےلئے روانہ کریں گے ،پیپلزپارٹی استقبال کرے گی، قافلہ جس طرح آگے بڑھ رہا ہے جذبہ عروج پر پہنچ چکے ہیں۔

  • آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری، مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

    آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری، مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، بیشتر میڈیکل رپورٹس معمول کے مطابق ہیں، سابق صدر کو مکمل صحت یابی تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، اوران کی میڈیکل رپورٹس معمول کے مطابق ہیں۔

    اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نےآصف زرداری کا طبی معائنہ کرلیا، ان کو مکمل صحت یابی تک اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    میڈیکل رپورٹس کے مطابق سابق صدر کے الٹراساؤنڈ میں یورین ٹریکٹ انفکشن کی تشخیص ہوئی ہے، آصف زرداری کو انفیکشن کے شبے پراینٹی بائیوٹک ادویات شروع کرادی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ آصف زرداری کا بلڈپریشر اور شوگر لیول بھی کنٹرول ہوگیا ہے، اسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شوگر نارمل رکھنے کیلئے انسولین دی جا رہی ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی رفتہ رفتہ معمول پر آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت کافی ناساز تھی جس کی وجہ سے ان کا شوگر لیول بھی بڑھ گیا تھا، اس صورتحال پیش نظر ان کا علاج کرنے والے طبی بورڈ میں توسیع کر کے ڈاکٹرز کی تعداد6 کردی گئی تھی۔

  • زرداری بیمار ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ ان کا علاج قوم کا نقصان ہے، فردوس عاشق

    زرداری بیمار ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ ان کا علاج قوم کا نقصان ہے، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اگر بیمار ہیں تو اس میں حکومت کا کیا قصور ہے؟ حکومت ٹیکس پیئر کے پیسے سے زرداری کا علاج کرا رہی ہے جو قوم کا نقصان ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہونے والے افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم کا نقصان کرنے والے تاریخ کے بھی مجرم رہیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الزامات پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی تک لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کی ہار کے صدمے سے باہر نہیں آئے، ان کی بہکی بہکی باتیں شدید  صدمے میں مبتلا ہونےکا ثبوت ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کو پتہ چل گیا ہے کہ سندھ سے بھی پی پی کا بوریا بسترگول ہورہا ہے کیونکہ اب عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں۔

  • نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

    اسلام آباد: نواز شریف کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پلیٹس لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی ہے، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی تاہم میڈیکل بورڈ ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باوجود پر امید ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونا تشویش ناک ہوتا ہے۔

    پمز اسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کے لیے ادویات تجویز کردیں۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر طاہر شمسی کا نواز شریف کی صحت سے متعلق بڑا انکشاف

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس میں کمی زیر استعمال بعض ادویات کا ردعمل ہوسکتی ہیں، آصف زرداری کے عارضہ قلب کی ادویات میں ردوبدل پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشر نارمل ہے لیکن شوگر لیول معمول پر نہیں آسکا ہے، ان کا نہارمنہ، کھانے کے بعد شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شوگر نارمل کرنے کے لیے انسولین کی مقدار میں ردوبدل کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا کولیسٹرول، پروٹین لیول معمول سے کم ہے، نیورولوجسٹ کی ہدایت پر سابق صدر کا این سی ایس ٹیسٹ کرلیا گیا ہے، ٹیسٹ کا مقصد ان کی اعصابی کمزوری کا اندازہ لگانا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو جسمانی کمزوری اور ڈپریشن کی شکایت کے بعد فزیو تھراپی شروع کرادی گئی ہے، ایک ہفتے تک ان کی فزیو تھراپی باقاعدگی سے کرائی جائے گی، وہ پرہیز کے بارے میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو آج اڈیالہ جیل میں آصف  زرداری سے اہم ملاقات کریں گے

    بلاول بھٹو آج اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے

    اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوآج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ، جس میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جےیوآئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

    دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کومزید نہیں چلنےدیں گے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت کرنا کوئی کرکٹ کا میچ نہیں، لگتا نہیں کہ یہ حکومت زیادہ دن چل پائے۔

    مزید پڑھیں : مجھے نہیں لگتا حکومت مدت پوری کر پائے گی: بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ سیاسی جماعتیں عوام کےمسائل پارلیمان سےحل کرناچاہتی ہیں، وزیراعظم پرفرض ہے۔ عوام میں اتحاد پیدا کریں، ہم منتخب لوگ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں،سیاسی جماعتیں اور ہر طبقہ احتجاج پر مجبورہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں اس وقت اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف آزادی کے سلسلے میں سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، حکومت نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی ہے، تاہم فضل الرحمان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں۔

    گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت بلاول بھٹو کی شمولیت سے مشروط کر دی تھی، شہباز شریف نے واضح کر دیا کہ بلاول بھٹو کے نہ ہونے پر احسن اقبال قیادت کریں گے، پیپلز پارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا۔

  • آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کردیا

    آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے ، نومبراور آگے آنے والے مہینے سیاست میں اہم ہوں گے، سندھ حکومت کے سامنے رکاوٹ ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے، دیکھو اور انتظار کرو، نومبر اور اس سے آگے آنے والے مہینے سیاست میں اہم ہوں گے۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے سامنے رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے ۔

    گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی پر آزادی مارچ پر بلاول بھٹو سے طویل مشاورت کے بعد کہا کہ ہم مولانا کے مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں، انشاءاللّٰہ، ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد واضح ہے، حکومت کو مزید وقت دینا ملک کے مفاد میں نہیں ، عوامی مسائل پر اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ تمام جمہوری پارٹیوں کو اب ملکر عملی جدوجہد کرنا ہوگی، کور کمیٹی اجلاس میں ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کئے جائیں گے، کاروباری طبقہ آرمی چیف سے ملاقات میں رو رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا میرے دوست ہیں لیکن سیاست بلاول نے کرنی ہے، مولانا کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، ہماری دوستی رہے گی۔

  • پیپلزپارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہر دور میں غیر مناسب رویہ اپنایا گیا، سعید غنی

    پیپلزپارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہر دور میں غیر مناسب رویہ اپنایا گیا، سعید غنی

    کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات اور پی پی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہر دور میں غیر مناسب رویہ اپنایا گیا، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کےخلاف تاحال ٹرائل کا آغاز نہیں ہوا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ نوے سالہ قائم علی شاہ بھی نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔

    رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا کہ فریال تالپور کو جیل میں جلد کی الرجی ہو گئی ہے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا پیپلزپارٹی کی قیادت سے رویہ انتہائی غیر مناسب ہے۔

     پی ٹی آئی قیادت کے کیسز سندھ منتقل کیے جائیں، اس دور میں ہی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہر دور میں غیر مناسب رویہ اپنایا گیا حالانکہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو مستحکم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ2018میں سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دیا، سیاسی یتیم ہر دور میں سندھ میں حکومت بنانے کےخواہشمند بنتے ہیں، سیاسی یتیموں کو پیپلزپارٹی کے خلاف ہر دور میں کھڑا کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی کے لوگ نہ پہلے ٹوٹے نہ اب ٹوٹیں گے،سعیدغنی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ پیپلزپارٹی کےنہیں کسی اورکے ٹوٹے تھے، پیپلزپارٹی کے لوگوں پر پارٹی چھوڑنے کے لیے اب بھی دباؤ ہے۔

  • آج کشمیر کا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے ، آصف زرداری

    آج کشمیر کا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے ، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے کہا آج کشمیر کا آدھاانگ ٹوٹ چکا ہے، ہم نےغلطی کی بھارت کاساتھ دیااوراس کی پالیسی کومانا، سلام پیش کرتا ہوں، کشمیریوں کوجنہوں نےاپنی تحریک کوتقویت دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کشمیرکامسئلہ بڑاہےاگرہم اسےسمجھیں، آج کشمیرکاآدھاانگ ٹوٹ چکاہے، قائداعظم نےکہاتھا2قومی نظریہ ہی چلےگا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا ہم نےغلطی کی بھارت کاساتھ دیااوراس کی پالیسی کومانا، بھارت کونہیں پتہ کہ ہماری معاشی صورتحال کیاہے، بھارت سب جانتاہے آج کل توہرکوئی جانتا ہے۔

    آج کشمیرکاآدھاانگ ٹوٹ چکاہے

    سابق صدر نے کہا ہمیں تاریخ پرایک نظراورسوچ رکھنی چاہیے، ہم نےتوبھارتی اداکاراؤں کونہیں بلایاآپ نےبلایا، ہم توروز بمبئی گھومنے نہیں جاتے تھے آپ جاتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ اوربنگلادیش نےپاکستان بنایاہے، آپ نےتونہیں بنایاآپ توہجرت کرکےآئےہیں، ہم نے پاکستان اس لئے بنایا تاکہ سب مسلمان یہاں رہ سکیں۔

    آصف زرداری نے کہا آپ کی پوزیشن پوری دنیا کو پتہ ہے، دنیاآپ کاچہرہ دیکھ کرکسی اورسےڈائیلاگ کررہی ہے، یہ کہناورلڈکپ لےلیا،میں زیادہ مخالفت نہیں کرناچاہتا۔

    میرے دور میں یہ ہوتا تواس وقت عرب ممالک، چین، روس، ایران اوردوسرے ممالک کے فوری دورے کرتا

    پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے کشمیریوں سےملاقاتیں کی ہیں، میرے دور میں یہ ہوتا تواس وقت عرب ممالک، چین، روس، ایران اوردوسرے ممالک کے فوری دورے کرتا،اور ممالک کو اپنے ساتھ کھڑا کرکے بھارت کوحالیہ اقدام پر جواب دیتا۔

    انھوں نے کہا کہ میں مشرف کی طرح چین ڈانس کرنےنہیں گیا، میں سمجھتاہوں چین اورہمیں ساتھ رہنےکی ضرورت ہے، آپ جو دوسروں کیساتھ کررہےہیں اسی لئےکوئی ساتھ نہیں کھڑا ، عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد لائے، کشمیری شہداکی پاکستان کےجھنڈےمیں تدفین ہوتی ہے، سلام پیش کرتاہوں کشمیریوں کوجنہوں نےاپنی تحریک کوتقویت دی۔

    فخر ہے پاکستانی جھنڈے میں کشمیری شہیدوں کودفن کیاجاتا ہے

    سابق صدر نے کہا مقوضہ کشمیرمیں کوئی ایساکشمیری نہیں جس پر تشدد نہ ہوا ہو، کشمیری بھائیوں پر فخر ہے، برٹش اسمبلی میں قرارداد پیش کی ہے، فخر ہے پاکستانی جھنڈے میں کشمیری شہیدوں کودفن کیاجاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے کشمیری پاکستان کاجھنڈہ باندھ کرنکلتےہیں، کشمیرمیں کوئی گھرایسا نہیں جہاں کوئی شہادت نہ ہوئی ہو۔

  • بلاول اور آصفہ بھٹو کی والد سے ملاقات کےلیے نیب راولپنڈی کو درخواست

    بلاول اور آصفہ بھٹو کی والد سے ملاقات کےلیے نیب راولپنڈی کو درخواست

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول اور آصفہ بھٹو نے والد سے ملاقات کے لیے نیب راولپنڈی کو درخوست دے دی،جس میں کہاگیا والد کی صحت اور قانونی امور پر مشاورت کرنی ہے ، آج شام والد سےملاقات کاانتظام کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول اور ان کی بہن آصفہ بھٹو نے والد سے ملاقات کے لیے نیب راولپنڈی کو درخوست دے دی
    ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری سےملاقات کے لیے آج شام 6 بجے کا وقت دیا جائے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ والد کی صحت اور قانونی امور پر مشاورت کرنی ہے، احتساب عدالت نےوالد سے ملاقات کی اجازت دے رکھی ہے، نیب آج شام والد سےملاقات کاانتظام کردے۔

    خیال رہے آصف علی زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب روالپنڈی کی حراست میں ہیں، ان پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، اس موقع پر بلاول بھٹو بھی عدالت پہنچے تھے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس اور پارک لین ریفرنس: آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع

    بعد ازاں احتساب عدالت نے نیب کی مزید 10 روز کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کےجسمانی ریمانڈمیں 8 اگست تک توسیع کردی تھی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی،  جج محمد بشیر نے کہا تھا ٹھیک ہے 10دن بعد آپ کی نیب سے جان چھوٹ جائے گی، جس پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نیب سے ہم جان چھڑانانہیں چاہ رہے۔

    دوسری جانب نیب نے آصف زرداری، فریال تالپور کے خلاف مزید شواہد حاصل کرلیے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پلاٹوں کی خریداری کے لیے ادائیگی جعلی اکاونٹ سے کی گئی۔