Tag: asif zardari

  • تین سال بعد آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے  مقرر

    تین سال بعد آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال بعد ارسس ٹریکٹر اور پولو گراونڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے  مقرر کردی، نیب نے 2014 میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ، تین سال بعد نیب کی چار اپیلوں میں سے دو اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

    اسلام آبا ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر مشتمل دو رکنی بینچ کل 18 اپریل کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 28 مئی 2014 کو پولو گراونڈ ریفرنس میں اور اسی سال 12 دسمبر کو ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کردیا تھا، جس کے بعد نیب نے 2014 میں ہی آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔

    خیال رہے آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاو س میں پولو گراونڈ تعمیر کروانے اور ارسس ٹریکٹرز کی خریداری کے ٹھیکے میں کک بیک (رشوت) وصولی کے الزامات تھے۔

    خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری  کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا، پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔

  • اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، آصف  زرداری

    اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، آصف زرداری

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ، صدارتی نظام کےحق میں نہیں، کوشش کروں گااس نظام کو روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، روز پاکستان میں نیا تجربہ کیا جا رہا ہے، پاکستان کے حالات بد سےبدترین کی طرف جا رہے ہیں۔

    آصف زرداری نے صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہم تو صدارتی نظام کے قائل نہیں ہیں، کوشش کرنے دیں انہیں ہم روکیں گے۔

    اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں آصف زرداری اورفریال تالپورکی اسلام آبادکی احتساب عدالت میں دوسری پیشی تھی ، عدالت نے چارملزمان کی عدم حاضری پران کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    فاضل جج نےکراچی کی جیل میں قیدملزم پیش نہ کرنےپرسندھ حکومت کو شوکازکی وارننگ بھی دےدی۔

    مزید پڑھیں : اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، آصف زرداری

    یاد رہے چند روز قبل سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، ان کی نیت پر شک ہے یہ 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا چاہے میں جیل میں ہوں یا باہر ہوں اس سے فرق نہیں پڑتا ہے، عوام میرے ساتھ ہیں، بہت جلد مہم چلائیں گے، اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، سڑکوں پر رہیں گے، کارکنان تیاری کرلیں۔

  • چادر اور چار دیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    چادر اور چار دیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں، اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، چادر اور چار دیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نیب ٹیم کی جانب سے شہبازشریف کی صاحبزادی کو نوٹس دینے کیلئے ان کے گھر جانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں، بہادر لوگ اداروں کے پیچھے چھپ کر وار نہیں کرتے، عمران خان نے سیاست کو تنگ نظری سے آلودہ کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ آج نیب کی ٹیم نوٹس کی وصولی کے لیے شبہاز شریف کی بیٹی کے گھر پہنچی تھی، البتہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے بیان کے بعد صورت حال گمبھیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب ٹیم کی آمد، اہلیہ اور بیٹیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  الزام عائد کیا کہ نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی صاحب زادی کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔

    جواب میں نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراطلاعات نے میڈیا سے غلط بیانی کی، شہباز شریف کی بیٹی کے گھرچھاپہ نہیں مارا گیا نیب ٹیم نوٹس وصول کرانے گئی تھی۔

  • دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    اسلام آباد : شہباز شریف کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے کمپنی بنا کر لاکھوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی، دبئی کی برلاس کمپنی آصف زرداری اور شریف خاندان کیلئے آلہ کار نکلی، سلیمان شہباز، مشتاق چینی میں 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دبئی کی کمپنی سے بہت بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ آصف زرداری اور شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا ایک اور باب کھل گیا۔

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، اےآر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انکشاف ہوا، منی لانڈرنگ میں مشتاق عرف چینی، ٹیلی گرافک ٹرانسفر اور برلاس ٹریڈنگ کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

    زرداری اور شریف خاندان کے منی لانڈرنگ کا گورکھ دھندا بے نقاب ہوگیا، مشتاق عرف چینی نے کمپنی بنا کر لاکھوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی، جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دبئی کی کمپنی سے ٹرانزیکشن کی گئی۔

    برلاس ٹریڈنگ کمپنی سے لاکھوں ڈالر مشتاق کی کمپنی کو بھیجے گئے، برلاس ٹریڈنگ کمپنی کا نام بھی جےآئی ٹی رپورٹ میں موجود ہے، سلیمان شہباز، مشتاق چینی میں 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، مشتاق چینی کےاکاؤنٹ سے50کروڑروپے سلیمان شہباز کو گئے۔

    مشتاق چینی نے سات لاکھ سے زائد درہم کی ٹی ٹی منگوائی تھی، سال 2002میں سلیمان شہباز نےاپنی دولت20ہزار روپے ظاہر کی، سلیمان شہباز کی دولت دیکھتے ہی دیکھتے اربوں روپے ہوگئی، سلیمان شہباز کو اربوں روپے ٹی ٹی کے ذریعےدیے گئے، سلیمان شہباز کو اربوں روپے برلاس ٹریڈنگ ٹی ٹی کیے۔

  • حمزہ شہباز کے ساتھ  ڈرامہ کیا گیا، انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا، آصف زرداری

    حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا، انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا، آصف زرداری

    نوابشاہ : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آج حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا، انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا، میں اکیلا نہیں ہوں، تمام جماعتیں میرے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےخلاف ہمیشہ اور ہردور میں سازشیں کی گئیں، لیکن اب میں اکیلانہیں ہوں، تمام جماعتیں میرے ساتھ ہیں۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چندہ لے سکتےہیں، حکومت نہیں چلاسکتے، چندے کے پیسوں میں بھی چوری کی گئی، اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔

    سابق صدر نے کہا کہ حکمرانوں کو  عقل نہیں ہے،آج ڈالر155روپے پرجارہا ہے، آج بینکوں میں پیسا نہیں ہے، معیشت گرتی جارہی ہے۔

    آصف زرداری کا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق کہنا تھا کہ آج نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا،انہیں صبر سےکام لینا چاہیے تھا۔

    مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، آصف زرداری

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان ہے، اس کا خون گرم اور جوشیلا ہے، انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں بلاول، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھنا۔

  • نااہلی کیس : آصف زرداری کونوٹس جاری  ، دو ہفتے میں جواب طلب

    نااہلی کیس : آصف زرداری کونوٹس جاری ، دو ہفتے میں جواب طلب

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر آصف زرداری کونوٹس کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا ، عدالت نے کہا پہلےبھی ایسےکیس عدالت نے ابتدائی سماعت میں خارج کیے، درخواست گزارکوایف بی جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی نااہلی کیس کی سماعت کی۔

    سماعت میں عثمان ڈار کے وکیل نے کہا آصف زرداری اثاثے چھپانے کے باعث صادق اور امین نہیں رہے، عدالت آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے، آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے تاحیات نااہل کیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے پراپر فورم پارلیمنٹ ہے، اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے کیسز بھی عدالت نے ابتدائی سماعت میں خارج کر دیئے ہیں، ہائی کورٹ میں کئی کیسز التوا کا شکار ہیں، درخواست گزار کو ایف بی آر جانا چاہیے۔

    پہلےبھی ایسےکیس عدالت نے ابتدائی سماعت میں خارج کیے، درخواست گزارکوایف بی جانا چاہیے، عدالت 

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا امریکہ کے ایک جج اسٹیپن نے کتاب لکھا ہے عدالتوں کو سیاسی معاملہ میں اگر ریمڈی ہو تو دور ہونا چایئے، پاناما میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں تمام فورمز کے بعد عدالت عظمیٰ نے سنا، پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ نے جو طریقہ طے کیا اس کے مطابق مطمئن کریں۔

    عدالت نے آصف علی زرداری کو نااہلی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔

    آصف زرداری کی نااہلی کے لیےدرخواستیں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اورخرم شیرزمان کی جانب سےدائرکی گئی ، جس میں اثاثےچھپانےاورغیرقانونی طریقےسےبلٹ پروف گاڑی رکھنے پر آصف زرداری کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔

  • منی لانڈرنگ کیس : آصف زرداری اور فریال تالپور8اپریل کو احتساب عدالت میں طلب

    منی لانڈرنگ کیس : آصف زرداری اور فریال تالپور8اپریل کو احتساب عدالت میں طلب

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکو8اپریل کو طلب کرلیا، طلبی کا نوٹس احتساب عدالت نمبر دو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر 24ملزمان کو 8اپریل کو طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے خالد شاہ کے مطابق طلبی کے نوٹس میں آصف زرداری اور دیگر کو8 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، آصف زرداری کی طلبی کا نوٹس خصوصی طور پر ارسال کیا گیا۔

    آصف زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقلی پر طلب کیا گیا، آصف زرداری کے علاوہ 24دیگر ملزمان کو بھی عدالت نے طلب کر رکھا ہے، مذکورہ سمن بلاؤل ہاؤس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پرارسال کیا گیا۔

    منی لانڈرنگ کیس میں نامزد فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، نمر مجید، کمال مجید کو بھی عدالت نے 8 اپریل کو ہی طلب کیا ہے۔

    یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا جس کی سماعت اب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔

  • بلاول والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، مراد سعید

    بلاول والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، انہوں نے بھی آج وہی کیا جو نوازشریف کیا کرتے تھے۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گفتگو پر اپنے رد عمل میں کہی، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ہیں، نواز شریف بھی نیب کی پیشی سے واپس آتے تھے تو اداروں کو للکارتے تھے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو سابق وزیر اعظم کیا کرتے تھے۔

    مراد سعید نے کہا کہ لندن جائیداد کے سوال پرنوازشریف نے ووٹ کو عزت دو نعرہ لگایا جبکہ بلاول سے کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کا سوال کیا گیا جواب آیا کہ تین وزیر نکالو، بلاول نے بتایا نہیں وفاقی کابینہ کا ان کے والد کی چوری سے کیا تعلق ہے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کو اپنی چوری بچانے کیلئے سیاست کے استعمال کا مشورہ جس نے بھی دیا وہ ان کا خیرخواہ نہیں ہے، بلاول سمجھ لیں کہ سیاست کی آڑ میں سنگین جرائم کے تحفظ کا نسخہ اب کارگر نہیں رہا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی اگر احتساب سے نجات چاہتے ہیں تو خود پر لگے الزامات کا سنجیدگی سے جواب دیں، ان کو والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، کچھ بھی ہوجائے کرپشن اور لوٹ مار سے کمائی گئی دولت کا حساب تو بہرحال انہیں دینا ہی ہو گا۔