Tag: asif zardari

  • آصف زرداری کی تین بلٹ پروف گاڑیاں، ڈیوٹی اور ٹیکس کی جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی

    آصف زرداری کی تین بلٹ پروف گاڑیاں، ڈیوٹی اور ٹیکس کی جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی

    کراچی : آصف زرداری کو تحفے میں ملنے والی تین بلٹ پروف گاڑیوں کا ٹیکس جعلی اکاؤنٹس سے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے پی پی شریک چیئرمین کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آصف زرداری کو تحفے میں ملنے والی تین بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے نوٹس لے لیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جے آئی ٹی رپورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کے انکشاف پر ایکشن کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری کو تحفے میں ملنے والی تین گاڑیاں2009میں دبئی سے پاکستان لائی گئیں۔

    سال2014میں گاڑیوں کا ٹیکس اور ڈیوٹی جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی، مذکورہ گاڑیوں کے چالان بھی آصف زرداری کے نام سے جمع ہوئے، ان گاڑیوں پر3کروڑ71لاکھ روپے سے زائد کی رقم کسٹمز کو ادا کی گئی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بےنامی اکاؤنٹس پر آصف زرداری کو25مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے مبینہ طور پر  بحیثیت صدر مملکت پانچ بیش قیمت گاڑیوں کی درآمد کے ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی جعلی اکاؤنٹس سے کی جبکہ دو بلٹ پروف گاڑیوں کو اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور کاغذات نامزدگی میں پوشیدہ رکھا۔

    مزید پڑھیں: نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو طلب کرلیا

    یہ تین گاڑیاں جن میں دو یو اے ای سفارت خانے اور ایک لیبیا کے سفارت خانے کی جانب سے سابق صدر کو بطور تحفہ دی گئی تھیں جو بعد ازاں ان ہی کے نام پر رجسٹرڈ ہوئیں جن کا تذکرہ انہوں نے اپنے ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں بھی کیا۔

  • منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی: مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کی آصف زرداری کے وکیل کی درخواست مسترد

    منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی: مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کی آصف زرداری کے وکیل کی درخواست مسترد

    کراچی :منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آبادمنتقلی کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نےمقدمےکاریکارڈطلب کرنے کی آصف زرداری کے وکیل کی درخواست مسترد کردی، فاضل جج نے فاروقع نائیک سے کہاسپریم کورٹ کے حکم پر آپ کیا کہیں گے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے، مزید کیا بچتا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقلی کے خلاف آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی، درخواست گزاروں میں فریال تالپور،انورمجید،عبدالغنی مجید اورمحمدہارون بھی شامل ہیں۔

    آصف زرداری کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے دلائل میں‌کہا سپریم کورٹ نے کیس اسلام آباد منتقلی کے احکامات نہیں دیے، یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ کیس بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت رہا اور بعد میں اسلام آباد نیب کورٹ منتقل کردیا گیا، ایف آئی آرمیں بھی کئی ظاہر نہیں ہوتا کہ نیب اس معاملے کو دیکھے، یہ کیس کرپشن کا نہیں ہے،جیسے نیب کورٹ منتقل کیا گیا۔

    عدالت نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیاسپریم کورٹ کے حکم پر آپ کیا کہے گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے، مزید کیا بچتا ہے، عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے سے متعلق فاروق نائیک کی درخواست مسترد کردی۔

    عدالت نےدلائل کے بعد پراسیکیوٹر نیب اور ڈی جی نیب کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور مزید سماعت چھبیس مارچ تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر مزمان نے  منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی  کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ کیس اسلام آباد منتقل نہیں کیا جاسکتا، نہ ہی یہ نیب کے دائرہ اختیارمیں آتاہے، یہ کیس کرپشن کانہیں ہے جیسے نیب منتقل کیاگیا۔

    درخواست میں کہا گیا کیس سندھ سے کسی اور صوبے میں منتقل کرنا غیر قانونی ہے سندھ ہائی کورٹ سے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    مزیدپڑھیں : منی لانڈرنگ کیس :آصف زرداری اور فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

    یاد رہے چئیرمین نیب کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راول پنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزموں کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت بھی خارج کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    آصف زرداری نے پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ کیس منتقلی سے فرق نہیں پڑتا جبکہ وکلاصفائی کاکہناتھا کیس منتقلی کافیصلہ چیلنج کریں گے۔

    بعد ازاں نیب نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 مارچ کو طلب کرلیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی میں نامزد ملزم گرفتار

    منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی میں نامزد ملزم گرفتار

    کراچی: قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی میں نامزد حسن علی میمن کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر صادق علی میمن کے قریبی رشتے دار منی لانڈرنگ کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ میں نامزد ہیں جنہیں نیب نے گرفتار کیا۔

    ذرائع کے مطابق حسن علی میمن انجینئر سندھ کو اتھارٹی اور اسپیشل انیشیٹو کے پی ڈی تھے جبکہ ملزم ٹھٹھہ کی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ممتاز علی میمن کے بھائی ہیں۔

    یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ مقدمے کی مزید سماعت راولپنڈی میں ہوگی جبکہ نامزد و زیر حراست ملزمان کو اب راولپنڈی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: بینکنگ کورٹ کا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل میں قید ملزمان کو راولپنڈی عدالت میں پیش کیا جائے، احتساب عدالت کی طلبی پر انور مجید سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی پیشی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد 5 ملزمان حسین لوائی، انور مجید، عبد الغنی مجید اور طحہٰ رضا زیر حراست ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کو روالپنڈی منتقل کیا گیا۔

    معزز جج نے آصف علی زرداری اورفریال تالپور، نمر مجید، ذوالفقار مجید، علی مجید، نورین سلطان، کرن امان، عدیل راشدی سمیت 19 ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لے لی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلے کرتے ہوئے پیر کے روز اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ 18ویں ترمیم سے متصادم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیب کی رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش، پیپلزپارٹی نے تصدیق کردی

    کراچی کی بینکنگ کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مقدمہ راولپنڈی منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی، اب منی لانڈرنگ کیس میں نامزد تمام ملزمان کا ٹرائل روالپنڈی میں ہی ہوگا۔

    آصف زرداری نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد عدالت جائیں گے، مجھے کیس منتقلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، عدالتی فیصلے پر ماہر وکلا ہی اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

  • پاکستان کو او آئی سی کےاجلاس کابائیکاٹ نہیں کرناچاہیے، آصف زرداری

    پاکستان کو او آئی سی کےاجلاس کابائیکاٹ نہیں کرناچاہیے، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سپر پاور بننا چاہتا ہے پاکستان کو او آئی سی کےاجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، حکومت  اوآئی سی کابائیکاٹ کرناچاہتی ہے تو ہم ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی طیارےگرانے والے پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کل مشورہ دیا تھا ہمیں او آئی سی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، بھارت خطے کا سپرپاور بننے کی کوشش کررہا ہے، بھارت ان ممالک سے تعلقات چاہتاہےجن سے پاکستان کےدیرینہ تعلقات ہیں۔

    سابق صدر نے کہا اوآئی سی ممالک سے ہمارے مذہبی اورتاریخی تعلقا ت ہیں، ہمیں ان ممالک سےبھارت کومدعوکرنےکامعاملہ اٹھاناچاہیے، پاکستان بھارت کو اوآئی سی میں مدعوکرنے پر بائیکاٹ کرنا چاہتا ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم چاہتے تھے اوآئی سی کابائیکاٹ نہ کیا جائے لیکن حکومت کرنا چاہتی ہے تو ہم ساتھ ہیں۔

    پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا پاکستانی قوم جنگ کے لئے تیار ہے،مسلمان ہمیشہ جہاد کے لئے تیار رہتا ہے، مودی نے ایڈونچرازم الیکشن کے لئے کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان پر انھوں نے کہا بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کے حکومتی فیصلےکی تائیداورحمایت کرتے ہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں دہشت گردریاست کےطورپرپیش کرنےکی کوشش کررہاہے، دوسری جانب ہمارےفیصلوں سے پاکستان امن پسند ملک کےطورپرسامنےآ رہاہے، ہمیں اپنےہمسایوں کیساتھ تعلقات بڑھانےہیں تاکہ وہ ہمارےساتھ کھڑے ہوں۔

    بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کے حکومتی فیصلےکی تائیداورحمایت کرتے ہیں

    سابق صدر نے کہا ممبئی حملوں کےبعدبھی بھارت عالمی سطح پرہم پردباؤڈالتارہا، اس وقت ہم نےعالمی سطح پربہترین طریقےسےبھارت کوجواب دیا، پلواماحملےمیں کشمیری شہری نےظلم سےتنگ آکرانتہائی قدم اٹھایا اور بھارت کی ہٹ دھرمی اورمودی کےجنگی جنون کی وجہ سےحالات بگڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کےواقعات پاکستان کیلئےنئی بات نہیں بھارت ہمیشہ دھمکیاں دیتارہتاہے، بھارت ہمیشہ دھمکیاں دیتا ہے دباؤ بڑھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے، پاکستان کو موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کو اقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا جنگیں صرف افواج نہیں قومیں لڑتی ہیں، یہ مختلف دنیاہےحالا ت تبدیل ہوچکےہیں،چھوٹےملک بھی بڑی جنگیں لڑتےہیں۔

    عرب ممالک ہمارےدوست ہیں بھارت کےنہیں

    آصف زرداری کا کہنا تھا عرب ممالک ہمارےدوست ہیں بھارت کےنہیں، روس سےہمارےنئےتعلقات ہیں ہمسایوں پرتوجہ دینی چاہیے، مودی کا ایڈو نچر الیکشن کیلئے تھا جو ناکام ہوا اور اللہ نے ہمیں سرخروکیا۔

  • دشمن کی ہماری سرحدوں میں داخل ہونے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ آصف زرداری

    دشمن کی ہماری سرحدوں میں داخل ہونے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دشمن نے ہمت کیسے کی کہ وہ ہماری سرحدوں میں داخل ہو، قومی پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، آصف زرداری نے کہا کہ قوم کو ساتھ ملا کر پہاڑ کی چوٹی کی طرح کھڑے رہیں گے،دشمن کو بتا دیں گے کہ وہ اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمت کیسے کی کہ ہماری سرحدوں میں داخل ہو، بھارت کو جو جواب دیا گیا وہ ٹھیک ہے مگر ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر حکومت تمام سیاسی جماعتیں اور پاک افواج ایک پیج پر ہیں، تمام سیاسی رہنماؤں نے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور بھارت کو سخت پیغام دیا ہے۔

    بھارت جارحیت کی جرات کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے، آصف زرداری 

    اس سے قبل گزشتہ دنوں سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب میں صدر تھا تو اس وقت بھی اسی قسم کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر جارحیت کی جرات کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے، اور ’ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

  • آصف زرداری کرپشن کےجن ہیں اور ان کی جان مختلف طوطوں میں ہے، فیاض الحسن چوہان

    آصف زرداری کرپشن کےجن ہیں اور ان کی جان مختلف طوطوں میں ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا آصف زرداری کرپشن کےجن ہیں ان کی جان مختلف طوطوں میں ہے ، طوطوں ایک طوطی ایان علی بھی ہے، وہ کہتےہیں پاکستان دنیامیں تنہاہوگیا ، پاکستان عالمی سطح پرتنہانہیں عمران خان ہیرو ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پرحکومت کی جتنی پذیرائی ہے وہ زرداری صاحب کو نظر نہیں آتی، آصف زرداری خود کو تنہاتنہا محسوس کررہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں عمران خان ہیرو ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کرپشن کاجن ہے، جس کی جان طوطوں میں ہے، سراج درانی، شرجیل ، ڈاکٹرعاصم، مظفرٹبی ان کے طوطے ہیں، طوطوں میں ایک طوطی ایان علی بھی شامل ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کرپشن کےجن آصف زرداری کوپاکستان تنہانظرآرہاہے، برطانوی فضائی کمپنی نے پاکستان میں سروس کاآغازکردیاہے، طالبان کے امریکا سے مذاکرات موجودہ پاکستانی قیادت کی وجہ سےہوئے، امریکی صدرنےعمران خان سےملاقات کی خواہش کااظہار جبکہ یورپ اور امریکا میں پاکستانی پالیسیوں کوتسلیم کیاجارہاہے۔

    عمران خان کوسراہناچاہیےکہ انہوں نےعالمی سطح پر پاکستان کوعزت وقاردلایا

    فیاض الحسن چوہان  نے کہا  آصف زرداری کہتے ہیں پاکستان دنیا میں تنہاہوگیا، بڑے اہم دورے ہورہے ہیں اورآگےاور بھی رہنما آئیں گے، پاکستان دنیا میں تنہا نہیں دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے، چین، ترکی، قطر، عرب امارات اور سعودی عرب ہمارے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کامسئلہ پاکستان کی تنہائی نہیں،کرپشن ہے ، کرپشن کیخلاف احتساب کے بادل پر کرپشن کے پرندے تنہامحسوس کرتے ہیں ، آغاسراج درانی نے11 سال سے لوٹ مارکا بازارگرم کر رکھا تھا۔

    صوبائی وزیراطلاعات نے کہا عمران خان کی موجودگی میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، عمران خان کوسراہناچاہیے کہ انہوں نےعالمی سطح پر پاکستان کو عزت وقار دلایا۔

    نوازشریف  وہ کریکٹر ہیں جوپاکستان کےخلاف پوائزنگ کیساتھ کام کررہےتھے

    عالمی عدالت میں بھارت نے پاکستان کیخلاف نوازشریف کابیان پیش کیا، یہ ہیں وہ کریکٹر جو پاکستان کے خلاف پوائزنگ کیساتھ کام کررہےتھے۔

    نیب کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسپیکرہویاکوئی اورکرپشن کاملزم ہےگرفتاری سےفرق نہیں پڑتا ، موجودہ نیب کی تشکیل میں ہمارا کوئی  کردار نہیں، ن لیگ او رپیپلزپارٹی نے مل کر موجودہ نیب کوتشکیل دیاتھا۔

  • ہم نے پہلے بھی اس قسم کے رویوں کا سامنا کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے: آصف زرداری

    ہم نے پہلے بھی اس قسم کے رویوں کا سامنا کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج ہمارے اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم نے پہلے بھی اس قسم کے رویوں کا سامنا کیا ہے آئندہ بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے پریس کانفرنس کی۔ اپنی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں بھارت نے جارحیت کی تو سب متحد ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے: آصف زرداری” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ جب میں صدر تھا اس وقت بھی اسی قسم کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ اس وقت نابالغ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی، بیک سیٹ ڈرائیور سیاست نہیں سمجھتا۔ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے انہیں شک ہے تو مشترکہ تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    سابق صدر نے کہا کہ بھارت جارحیت کی جرات کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے، ’ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا تھا، آج بھی کشمیر کے حوالے سے قرارداد آئی تو ساتھ دیں گے۔ ’ہم صوبوں کے حقوق کے ضرور جنگ لڑیں گے‘۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سعودی بھائیوں کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی بھائیوں کے دورے میں اپوزیشن کو دعوت نہیں دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم نے پہلے بھی اس قسم کے رویوں کا سامنا کیا ہے آئندہ بھی کریں گے، نیب کا سامنا کریں گے۔ ’جیل میرا دوسرا گھر ہے‘۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں طاقت کی پیاس نہیں صرف مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف کو ضمانت ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ آغا سراج درانی کوئی چھپ کر تو نہیں بیٹھے تھے، کراچی سے ہی گرفتار کرلیتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے جج تھے، میں انہیں نوابشاہ سے نہیں لایا تھا۔ ’ان کی تعیناتی پر پشیمانی ہے‘۔

    خیال رہے کہ آج نیب کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کیا ہے، آغاسراج درانی پر سندھ سیکریٹریٹ کے فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔

    گرفتاری کے بعد آغا سراج کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کا 3روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر کے نیب کے حوالے کردیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے: آصف زرداری

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔ ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر کی بات ہوئی، بھٹو صاحب اور بی بی نے ہمیشہ کشمیر کی بات کی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان ڈکٹیٹر دور میں پہنچا، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر میں شہیدوں کی فہرست ہوگی۔ کشمیری پوری دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے مطالبے کو دبایا نہیں جا سکتا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔ ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ چیک پوسٹیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ہمارا حصہ ہے اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو بھی کشمیر کے حالات سمجھتے ہیں اور بات کرتے ہیں۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ مودی کو سمجھنا چاہیئے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا نہیں، مقبوضہ کشمیر ایک قوم کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر ہے جو ہمارا ڈی این اے ہے، انشا اللہ اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھیں گے۔ کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ہم کشمیر پر ایک ساتھ ہیں۔