Tag: asif zardari

  • بلوچستان میں آصف زرداری کی سیاسی چالوں کا آغاز، 5 الیکٹیبلز کو پیغام پہنچا دیا گیا

    بلوچستان میں آصف زرداری کی سیاسی چالوں کا آغاز، 5 الیکٹیبلز کو پیغام پہنچا دیا گیا

    اسلام آباد: آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیاسی چالوں کا آغاز کر دیا، صوبے کے بڑے الیکٹیبلز سے رابطے شروع ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مشن بلوچستان میں سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دی ہے، آصف زرداری اس جوڑ توڑ کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔

    پی پی ذرائع نے بتایا کہ نواب ثنا اللہ زہری نے الیکٹیبلز کو قیادت کا پیغام پہنچا دیا ہے، اس سلسلے میں بلوچستان کے 5 الیکٹیبلز کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، مذکورہ الیکٹیبلز کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی سے ہے۔

    پیپلز پارٹی نے سردار یار محمد رند، عمر خان جمالی، خالد لانگو، سردار صالح بھوتانی، اور جان محمد جمالی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جنھوں نے دعوت پر غور کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کے مزید الیکٹیبلز سے جلد رابطے کرے گی، پی پی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے بھی رابطے میں ہے، تاہم عبدالقدوس بزنجو نے پی پی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

  • آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا

    آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا

    اسلام آباد: آصف علی زرداری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جہاں بر وقت انتخابات کی بات کی جا رہی ہے وہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔

    پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا ’’پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔‘‘ انھوں نے کہا پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    پی پی رہنما نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، انھوں نے کہا کہ ’’ملک کا ماحول انتخابات کے لیے سازگار ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہیئں۔‘‘

  • شاہنواز بھٹو نے آئین اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، آصف زرداری

    شاہنواز بھٹو نے آئین اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید شاہنواز خان بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھٹو خاندان کی قربانیوں جیسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

    شہید شاہنواز بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں آصف زرداری نے ان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں آئین اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی۔

    انہوں نے کہا کہ شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند رہنما تھے، شاہنوازخان بھٹو کا قتل بھٹو خاندان اور عقیدت مندوں کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا، وہ زندگی بھر آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کا قبرستان جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں سے آباد ہوا، جمہوریت کا تابناک سورج شہیدوں کے خون کی لالی لے کر طلوع ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی جدوجہد کی تکمیل ہے،
    ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے، بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں گے، جمہوری، خوشحال، خودمختار ،باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے۔

     بلاول بھٹو کا خراج عقیدت 

    دریں اثناء پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام میں شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کی شہادت کے بعد وہ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں شامل ہوگئے اور جواں مردی سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، ملک و قوم کی خدمت اور سربلندی کے لیے جدوجہد کرنا شہید شاہنواز بھٹو کی تربیت میں شامل تھا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد اور قربانی کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ نامکمل رہے گی۔

  • توشہ خانہ سے سب سے زیادہ مالیت کے تحفے آصف زرداری نے لیے، رپورٹ

    توشہ خانہ سے سب سے زیادہ مالیت کے تحفے آصف زرداری نے لیے، رپورٹ

    اسلام آباد: ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ سے سب سے زیادہ مالیت کے تحفے آصف زرداری نے لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانے سے تحائف لینے والے سربراہان کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، سب سے زیادہ آصف زرداری نے 15 لاکھ 18 ہزار ڈالر کے تحفے لیے۔

    شاہد خاقان عباسی کی سب سے زیادہ ایک لاکھ 96 ہزار ڈالر کی سالانہ اوسط رہی، اگر شاہد خاقان مدت پوری کرتے تو سب سے زیادہ تحفے لینے والے بن جاتے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہے، انھوں نے 7 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے تحفے توشہ خانہ سے لیے، جب کہ نواز شریف توشہ خانہ سے 5 لاکھ 26 ہزار ڈالر کے تحفے گھر لے گئے تھے۔

    شوکت عزیز نے اپنے دور میں 3 لاکھ 8 ہزار ڈالر کے تحفے لیے، اور شہباز شریف کی سالانہ اوسط سے تحائف کی مالیت 7 ہزار 600 ڈالر ہے۔

  • کسانوں کو کپاس کے لیے اعلانیہ نرخ نہ ملنے پر آصف زرداری کا اظہار تشویش

    کسانوں کو کپاس کے لیے اعلانیہ نرخ نہ ملنے پر آصف زرداری کا اظہار تشویش

    کراچی: کسانوں کو کپاس کے لیے اعلانیہ نرخ نہ ملنے پر آصف زرداری نے اظہار تشویش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کسانوں کو کپاس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلانیہ نرخ نہ ملنے پر اظہار تشویش کر دیا ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ کسانوں کو اعلانیہ امدادی قیمت 8500 روپے فی من کے مطابق ادائیگی نہیں کی جا رہی، آبادگاروں اور کسانوں کو ان کا پورا حق ملنا چاہیے۔

    انھوں نے زور دیا کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلانیہ نرخ دلوانے کے لیے اقدامات کرے، اور آبادگاروں اور کسانوں کی مایوسی دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

    سابق صدر نے کہا صوبائی حکومتیں بھی کاشتکاروں کو ان کا پورا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، میں سندھ حکومت کو ہدایت کرتا ہوں کہ کسانوں کو ان کا حق دلوانے کے لیے اقدامات کرے۔

  • آصف زرداری کا نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ

    آصف زرداری کا نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ

    دبئی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان دبئی میں اہم بیٹھک ہوئی ہے، اس اہم ملاقات میں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں بھی ساتھ چلنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو اور مریم نواز بھی شریک تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا، ملاقات میں اگست کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت ہوئی۔

    ن لیگ کا مؤقف تھا کہ انتخابات کے لیے یہی وقت موزوں ہے، سیاسی حالات بھی سازگار ہیں، اس لیے اسمبلی کی مدت میں توسیع نہ کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رائے تھی کہ معاشی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جائے، دریں اثنا آصف زرداری نے نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ بھی دیا۔

  • دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان

    دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی میں ہیں جب کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت کا آج نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی دبئی طلب کر لیا گیا ہے۔

    نواز شریف شاہی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں، دبئی حکومت کی جانب سے نواز شریف اور فیملی کے لیے خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، نواز شریف اور مریم نواز دبئی کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی، اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں: آصف زرداری

    2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں: آصف زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ثمینہ خالد گُھرکی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں، ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام ‏روشن ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں خواتین کے مسائل ترجیحی ‏بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ پیپلز پارٹی خواتین کے وفد میں نرگس خان، عقیلا یوسف، سکینہ چودھری، تسنیم چوہدری، شمشاد انور، اور وزیر ‏النساء شامل تھیں۔

    دریں اثنا، سابق صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی، وفد میں رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ، نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالرؤف رند، فرید رئیسانی شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

  • لاہور میں آصف زرداری کی سیاسی سرگرمیاں، اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

    لاہور میں آصف زرداری کی سیاسی سرگرمیاں، اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

    لاہور: پنجاب میں آصف زرداری کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں سے کئی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور جلالپور بھٹیاں سے اہم سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، آصف زرداری نے انھیں پارٹی پرچم پہنائے۔

    پی پی میں شامل ہونے والوں میں تونسہ سے حافظ طاہر احمد قیصرانی، امام بخش قیصرانی، اور عرفان گردیزی شامل ہیں، حافظ طاہر قیصرانی نے مخدوم احمد محمود کے ہمراہ آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں نیئر بخاری، دوست محمد کھوسہ، عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

    حافظ طاہر احمد قیصرانی تونسہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں رانا فاروق سعید، حسن مرتضٰی ،شہزاد چیمہ اور فیصل میر شریک ہوئے۔ اجلاس میں آصف زرداری نے عہدے داروں سے تنظیمی امور اور انتخابی تیاریوں پر مشاورت کی۔

    این اے 74 گوجرانوالہ سے چوہدری علی اشرف وڑائچ نے آصف زرداری سے ملاقات میں پی پی میں شمولیت اختیار کی، پی پی 58 گوجرانوالہ سے چوہدری حارث میراں نے سابق صدر سے ملاقات کی اور وہ پی پی میں شامل ہو گئے، اس ملاقات میں نیر حسین بخاری، سید حسن مرتضیٰ،امتیاز صفدر وڑائچ، اظہر حسن ڈار، ودود ڈار و دیگر بھی موجود تھے۔

    این اے 79 حافظ آباد جلال پور بھٹیاں سے چوہدری انصر کی بھی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، چوہدری انصر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

  • چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری

    چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری

    کراچی: آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے لیے مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے انتخابات کے لیے مذاکرات کے مشورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چند دن پہلے ہی آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

    سابق صدر پاکستان نے کہا "حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آ جائے تو اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔”

    سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آ جائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے، چیف جسٹس

    آصف زرداری نے کہا "چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے ایک دن الیکشن چاہتے ہیں۔”