Tag: asif zardari

  • معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے، صنعت کار اور  بزنس مین ملکی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین ایپٹما گوہر اعجاز کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈی میں بھی میسر ہوں، عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی عالمی منڈی تک رسائی میں مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا تو صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کریں گے، کوئی بھی ملک اس وقت تک مضبوط نہیں ہوگا جب تک اس کی معیشت مستحکم نہ ہو۔


    مارواڑ میں کوئلے کی کانوں میں گیس دھماکا، اٹھارہ کان کن جاں بحق، آصف زرداری کا اظہار افسوس


    ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے اپنے دور میں قابل قدر خدمات انجام دیں، ملک کو پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتصادی راہداری منصوبہ دیا، سی پیک پر نیک نیتی سے کام کرنے سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا۔

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کی، پیپلزپارٹی ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت ہے۔


    میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، اب وہی ان کا نام بتائیں: آصف زرداری


    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری جماعت عام انتخابات کے لیے تیار ہے، پورے ملک سے الیکشن لڑیں گے، مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے، الیکشن 2018 میں سب واضح ہوجائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

    آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری نے کہا کہ نوابشاہ کے لوگ چاہتے ہیں میں ان کی نمائندگی کروں۔

    میرا آبائی علاقہ بھی نوابشاہ ہے، لہٰذا آنے والے الیکشن میں نواب شاہ سے ایم این اے کیلئے الیکشن لڑوں گا، فی الحال کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں ہے، میں قومی اسمبلی جاکر اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    سابق صدر نے پی پی کارکنان کو الیکشن کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔

    انتخابات میں دوتہائی اکثریت ملنا عمران خان کا خواب ہی رہے گا، اس موقع پر آصف زرداری نے ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماﺅں سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست این اے دو سو سات سے الیکشن لڑینگے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اب سب کا حساب ہوگا،ہم سب کو حساب دینا ہو گا، نواز شریف

    اب سب کا حساب ہوگا،ہم سب کو حساب دینا ہو گا، نواز شریف

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب سب کا حساب ہو گا،ہم سب کوحساب دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا میاں صاحب کو3سال کا حساب دینا ہوگا؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ اب سب کا حساب ہوگا،ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔

    سابق وزیراعظم آج صحافیوں سے مختصر گفتگو کے بعد روانہ ہوگئے۔

    اس سے قبل نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر صفدر دو دن ملنے کے باوجود ایک سو ستائیس سوالوں کے جواب نہ دے سکے، وکیل صفائی نے سوال سمجھ میں نہ آنے کا بہانہ بنا لیا۔ احتساب عدالت نے پیرکوملزمان کے بیان قلمبند کرنے کا آخری موقع دےدیا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کےکندھے پر سیاست کرتے رہے: آصف علی زرداری


    یاد رہے گذشتہ روز  پیپلزپارٹی لاہورڈویژن کی افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے۔

    انھوں نے روایتی حریف کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ان کوپاورکااتنا شوق ہے کہ اپنی دھرتی سےبھی وفاکوتیارنہیں ، پہلے آپ اپنی دکان بتائیں کہ یہ کہاں سے بنائی؟ پاکستان میں آپ کے بزرگ کیا لے کر آئے تھے اور اب آپ کیا ہیں، ہمارا مقصد لوگوں کو ان کی غلطیاں یاددلانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانےکے لیے سمجھوتہ چاہتے ہیں: مولا بخش  چانڈیو

    میاں صاحب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانےکے لیے سمجھوتہ چاہتے ہیں: مولا بخش چانڈیو

     

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آصف زرداری سے متعلق بات کرنے سے پہلے اپنا ماضی دیکھنا چاہیے، میاں صاحب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے سمجھوتہ چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جو بیان آصف زرداری نے دیا ہی نہیں نواز شریف اس پر آگ بگولا کیوں ہیں؟ میاں صاحب بتائیں  کیا انہوں نے ماضی میں سازشیں نہیں کیں؟

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے مشرف کے مواخذے پر شرائط عائد نہیں کی تھیں؟ کیا میاں صاحب نے مشرف کو ڈیل کر کے باہر نہیں بھیجا تھا؟ کیا دھرنوں کے بعد نواز شریف نے دوبارہ انتقامی سیاست کا آغاز نہیں کیا تھا؟ میاں صاحب آپ نے ہمیشہ سے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ واردارتیں کی ہیں۔

    بہترہوگازرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں ،نوازشریف

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرداری صاحب نے اصرار کیا تھا کہ مشرف کے تمام اقدامات کی پارلیمانی توثیق کردی جائے لیکن میں نے مشرف کے اقدامات کی پارلیمانی توثیق سے انکار کیا تھا۔

    وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیے، مولا بخش چانڈیو

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زرداری صاحب نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کریں کیونکہ آج آصف زرداری کی جماعت دیہی سندھ تک سکڑ چکی ہے اور میرا مشورہ ہے کہ بہتر ہوگا زرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور اپنی توجہ انتخابات پر مرکوز رکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بہترہوگازرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں  ،نوازشریف

    بہترہوگازرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں ،نوازشریف

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہترہوگازرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں، میں نے اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا اور طے شدہ ملاقات منسوخ کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا بیان قیادت کرنیوالے فرد کے شایان شان نہیں ، آج بڑےاصولی اورنظریاتی مشن کی جدوجہد میں مصروف ہوں، میری جدوجہد کا مقصدعوام کےحق حکمرانی کی بحالی ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں اس طرح کی سیاسی بیان بازی کا حصہ نہیں بننا چاہتا، زرداری وژن کسی اور پلڑے میں ڈالنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کرلیں، زرداری صاحب کیا اتنے بھولے اور معصوم تھے ورغلانے میں آگئے؟

    [bs-quote quote=”میں نے اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر طے شدہ ملاقات منسوخ کی” style=”default” align=”left” author_name=”نواز شریف” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/NawazShareef60x60.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ زرداری کیچڑاچھالنےاورتاریخ کو مسخ کرنےسے گریز کریں، زرداری صاحب کے اینٹ والے بیان پر ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا تھا، اگلے دن زرداری صاحب سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی تھی۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے کیوں نہیں بتایا انہیں یہ پٹی میں نے پڑھائی؟ وعدہ خلافی کس نےکی؟دھوکا کس نے دیا؟ حکومت کا حصہ بننے کیلئے مشرف کے مواخذے کی شرط رکھی تھی، ججزکی بحالی اور17ویں ترمیم کے خاتمےکی شرط رکھی تھی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مشرف سے اختلاف اپنی جگہ ادارے کیخلاف بیان نہیں دیناچاہیے، آج 3سال بعد زرداری صاحب کو سچ بولنے کا خیال کہاں سے آگیا؟ کس نے تحریری معاہدوں سے انحراف کیا کہ یہ قرآن وحدیث نہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری کو یاد ہونا چاہیے وہ سیاستدان کیساتھ رائیونڈ آئے تھے، زرداری صاحب نے یہ بتایا وہ میرے اشاروں پر چل رہے تھے، قوم کو آج یہ بھی بتادیں وہ کس کی کٹھ پتلی ہیں۔

    نا اہل وزیر اعظم نے مشورہ دیتے ہوئے کہا زرداری کل میری زبان بول رہے تھے تو آج کس کی زبان ہے، بہترہوگا زرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور اپنی توجہ انتخابات پر رکھیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی جماعت دیہی سندھ تک سکڑچکی ہے، وہ نوشتہ دیوارپڑھنے کی کوشش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، آصف زرداری

    عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پیڑول کی قمیتوں میں اجافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہوجائے گی اور اضافے سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینےکی بجائے خون نچوڑا جارہاہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اراکین کو پارلیمان میں احتجاج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


    مزید پڑھیں : ن لیگ نے جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


    یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر ساڑھے 21 فیصد، ڈیزل پر ساڑھے 27 فیصد اور مٹی کے تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جائے تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا: آصف زرداری

    نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا: آصف زرداری

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملایا، اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کی چال میں آ کر دیا تھا۔ مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف پیچھے ہٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سینئر قائدین کے سامنے اپنے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان اختلافات کی وجہ بتا دی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملایا۔ مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف پیچھے ہٹ گئے۔ مشرف کو جانے نہ دینے کا کہا تو نواز شریف نے باہر بھجوا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یقین دلایا تھا مشرف کو جانے نہیں دیں گے۔ نواز شریف نے مشرف پر غداری کا مقدمہ بنایا تو ساتھ دیا۔ نواز شریف یقین دلوانے سے پہلے مشرف سے ڈیل کر چکے تھے۔

    زرداری کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کی چال میں آ کر دیا تھا۔ میرے بیان کا فائدہ لے کر نواز شریف نے معاملات سیدھے کیے۔ سندھ میں نیب کی کارروائیاں نواز شریف کے کہنے پر ہوئیں۔ ’نواز شریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے بہکاتے رہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے تھے اس سے زیادہ چالاک ہیں۔ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔ ’ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں ہر موقع پر بیچا اور ہم دھوکے میں آئے۔ سیاست سے ہٹ کر نواز شریف سے تعلقات رکھنا چاہتے تھے، نواز شریف نے میری نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا۔ ’نواز شریف اب بھگتیں، کسی صورت ہاتھ نہیں ملاؤں گا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آپ اڈیالہ کی صفائی کروا رہے ہیں، کیا پتا، لانڈھی جیل جانا پڑ جائے: آصف زرداری

    آپ اڈیالہ کی صفائی کروا رہے ہیں، کیا پتا، لانڈھی جیل جانا پڑ جائے: آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت میں آتے ہی مغل اعظم بن گئے، وہ صرف اپنی طاقت کا سوچتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ دوستی کی آڑ میں کھلواڑ کیا۔

    [bs-quote quote=”اگر چاہتا، تو نوازشریف کو حکومت بنانے ہی نہ دیتا، مگر سوچا تھا کہ جمہوریت چلتی رہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/ZARDARI60.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا کہ میں لاہور میں پانچ بڑے جلسے کروں گا، اگر چاہتا، تو نوازشریف کو حکومت بنانے ہی نہ دیتا، مگر سوچا تھا کہ جمہوریت چلتی رہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف اب بڑے پیغامات بھیجتے ہیں، ہم نے پیغام بھجوا دیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ تو اب جنت میں بھی نہیں جائیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کہا کہنا تھا کہ یہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروا رہے ہیں، انھیں کیا پتا، شاید لانڈھی جیل جانا پڑ جائے، ملک کو یہ لوگ ہمیشہ دیوالیہ کرکے جاتے ہیں، ہم  آکرسنبھالتے ہیں، میاں صاحب کسی بھی ملک نکل جائیں ہم تو ہمیشہ یہیں رہنا ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی جمہوری سوچ ہی نہیں ہے، وہ صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، جب میں نے مشرف کو نکالا تو لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی، ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کر کے اسے باہر نکالا، یہ ہماری سیاسی سوچ ہے، مگر نوازشریف ملک کی طاقت  کا نہیں، صرف اپنی طاقت کا سوچتے ہیں۔


    وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں: آصف علی زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں: آصف علی زرداری

    وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں: آصف علی زرداری

    لاہور/اسلام ٓباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن جیت کر جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کے سوا پورے پنجاب میں ترقی کہیں نظرنہیں آتی.

    [bs-quote quote=” آراو الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، بھوک، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/ZARDARI60.jpg”][/bs-quote]

    آصف علی زرداری نے کہا کہ وسطی پنجاب میں بسنے والوں کو ریاست کے ثمرات دلائیں گے، پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب کی مشکلات اورمحرومیوں کا احساس ہے، عوام کو صوبہ دلا کرمحرومی کا ازالہ کریں گے.

    سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی، صوبوں کے ساتھ انصاف ہوا، پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ دیا.

    انھوں نے کہا کہ آر او الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا، بھوک، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور آخری مراحل میں ہے، الیکشن 2018 جیت کر پیپلزپارٹی بھرپور قوت سے منشور پرعمل کرے گی.

    بعد ازاں اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے حکومتی بجٹ سے متعلق کہا کہ وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں، اس بجٹ کا محرک صرف لالچ اور سیاسی عزائم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آخر وفاقی حکومت سال کا بجٹ کیوں پیش کر رہی ہے، اس حکومت کا دو ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، کیا حکومت اسی کمیشن کیلئے پورے سال کابجٹ پیش کر رہی ہے؟

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فقط تین ماہ کا بجٹ پیش کرے گی، وفاقی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے، کسی وفاقی حکومت نے صوبوں کے خدشات پراتنی بے حسی نہیں دکھائی۔


    مریم نواز نے عمران خان اور آصف زرداری کو بھائی بھائی قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی اپنے تین ارکان اسمبلی سے ہاتھ دھو بیٹھی، پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی اپنے تین ارکان اسمبلی سے ہاتھ دھو بیٹھی، پی پی میں شامل

    لاہور: تحریک انصاف کے تین ناراض رکن صوبائی اسمبلی نے اپنی جماعت چھو‌ڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی.

    تفصیلات کے مطابق تینوں ارکان اسمبلی زاہد درانی، عبید مایار اورنگینہ خان نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، یاد رہے کہ تینوں‌ ارکان کا تعلق اس گروہ سے تھا، جن پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا.

    اس موقع پر آصف زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سب کا گھر ہے، جہاں سب کے لیے عزت و احترام ہے.

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں شامل کرانا ہماری بنیادی ترجیح ہے، خیبرپختونخواہ کےعوام نے دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کی.

    آصف زرداری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے بہت مشکلات جھیلیں، شہادتیں دیں، پی پی قیادت شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سب کو ساتھ لے کر چلے گی.

    [bs-quote quote=” پیپلزپارٹی سب کا گھر ہے، جہاں سب کے لیے عزت و احترام ہے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف زرداری”][/bs-quote]

    بعد ازاں ناراض ارکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے بانی رکن تھے، پارٹی کو ایک مقام تک پہنچایا، ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بہت سے ارکان پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے جو ایکشن لیا ہے، اس کی اب کوئی اہمیت نہیں، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم پی ایز قیادت سے نالاں‌ ہیں.


    ن لیگ کے پاس سب کچھ ہے پی ٹی آئی والا جنون نہیں، شاہ محمود قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔