Tag: asif zardari

  • فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

    فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

    کراچی: پیپلزپارٹی نے فرحت اللہ بابر کو آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا، نئے ترجمان کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، فرحت اللہ بابر کئی سال سے آصف علی زرداری کے ترجمان تھے، نئے ترجمان کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرحت اللہ بابر نے ترجمان آصف زرداری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ آصف علی زرداری نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فرحت اللہ بابر بطور سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی فرائض انجام دیں گے۔

    مزید پڑھیں: پارلیمان اپنے اختیارات کھو رہا ہے، فرحت اللہ بابر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران کہا تھا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہورہی ہے، دوسرے اداروں نے پارلیمان پر شب خون مارا۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب صرف حکومت کا ہوتا ہے، خطے میں خطرات منڈلا رہے ہیں، پاکستان کا تحفظ پارلیمان کا کام ہے، اٹھارویں ترمیم رول بیک  کرنے کی کوشش کی گئی تو صورتحال خراب ہوگی، ایسا ہوا تو پنڈورا بکس کھلے گا جسے کوئی نہیں سنبھال سکے گا، فیض آباد دھرنا ہوا تو حکومت کو سرنگوں ہونا پڑا احتساب صرف حکومت کا ہوتا ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ، آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

    چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ، آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عددی برتری حاصل کیلئے سرگرم ہیں ، آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے آج ان کے گھرجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی پی میں چیئرمین سینیٹ کیلئے کھینچا تانی جاری ہے، دونوں جماعتوں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے لئے جوڑ توڑ شروع کردی ہے ، اسی سلسلے میں آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، پی پی کا اعلیٰ سطح وفد بھی آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا۔

    ملاقات میں چیئرمن، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پرمشاورت ہوگی اور آصف زرداری فضل الرحمان سے چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت مانگیں گے۔

    دوسری جانب آصف زرداری فاٹا کے آزاد ارکان سینیٹ کے اعزازمیں عشائیہ بھی دینگے، جس میں فاٹا ارکان کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

    گذشتہ روز  قیوم سومرو اور سلیم مانڈوی والانے منگل کو فاٹا ارکان سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے بعد قیوم سومرو نے فاٹا ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ن لیگ کو انیس اور پیپلزپارٹی کو تینتیس ووٹ درکار ہیں، نمبر گیم کا جائزہ لیں تو مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہے۔

    واضح رہے کہ تین مارچ کو سینیٹ کی 52 نشتوں پر نمائندے منتخب کرنے کے لیے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل منعقد کیا گیا جس میں اراکین اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

    سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2 اور خیبرپختونخواہ سے 2 نشتیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی علاوہ ازیں پیپلزپارٹی دوڑ میں 12 نشتیں اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری کی سینیٹ امید واروں کو بھرپور مقابلے کی ہدایت

    آصف زرداری کی سینیٹ امید واروں کو بھرپور مقابلے کی ہدایت

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ 8 نہیں بلکہ 80 ممبران ہیں، سینیٹ کے امید وار بھرپور مقابلہ کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کیا، جس موقع پر دیگر رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات پر بریفنگ دی اور نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینیٹ انتخابات: صوبائی اسمبلیوں میں‌ بچھی بساط پر ایک نظر

    زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر رہنماؤں میں شیری رحمان، حاجی نواز کھوکھر، چودھری منظور شامل تھے۔

    اجلاس میں پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی کی سربراہی میں اراکین اسمبلی سردار شہاب الدین سیہڑ، فائزہ ملک، اور دیگر رہنماوں نے سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے پی پی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، امید ہے پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدوار کامیاب ہوں گے۔

    سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف

    خیال رہے الیکشن کمیشن کی جانب سینیٹ انتخابات کے لیے انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے سینیٹرز کے انتخابات کے لیے پولنگ چاروں متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں جبکہ اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں کے لیے پولنگ قومی اسمبلی میں ہوگی۔

    الیکشن کمیش پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے مقرر کردہ پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوگا جو بلا تعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی پر عدم توجہی کے باعث بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں لیکن نواز شریف کی ترجیح ہمیشہ غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی جہلم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے خارجہ امور پر کوئی توجہ نہیں دیا، عدم توجہی کے نتیجے میں بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے، حالت یہ ہے کہ فی لیٹر پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے، ہمارے دورے حکومت میں ملک کی معیشت مضبوط حالت میں تھی۔

    2013 میں‌ نواز شریف نے آر اوز کی مدد سے اقتدار حاصل کیا، اب ایسا نہیں‌ ہوگا: آصف زرداری

    سابق صدر نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزرائے اعلیٰ ہاؤسز میں بھی بھٹو کے نعرے گونجیں گے، چاروں صوبوں کی گورنر شپ بھی جیالوں کے ہاتھوں میں ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی قیادت کی ہمیشہ کوشش رہی کہ  پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں اور تاکہ دوست ممالک میں اضافہ ہو، جمہوریت اور عوام سے ہمارا روح کا رشتہ ہے۔

    راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    خیال رہے گذشتہ دنوں راولپنڈی میں‌ پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، مگر اب وہ حالات نہیں، اب بلاول بھٹو میدان میں ہے، پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پرعمل پیرا ہے۔ ہم سب بے نظیر بھٹوکے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 2013 میں‌ نواز شریف نے آر اوز کی مدد سے اقتدار حاصل کیا، اب ایسا نہیں‌ ہوگا: آصف زرداری

    2013 میں‌ نواز شریف نے آر اوز کی مدد سے اقتدار حاصل کیا، اب ایسا نہیں‌ ہوگا: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2013 انتخابات آر اوز نے کرائے، جن کی مدد سے نوازشریف نے اقتدار حاصل کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں‌ پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، مگر اب وہ حالات نہیں، اب بلاول بھٹو میدان میں ہے.

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹوکے فلسفے پرعمل پیرا ہے، ہم سب بے نظیر بھٹوکے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں.

    گذشتہ انتخابات میں‌پیپلزپارٹی کے لئے بے شمار رکاوٹیں پیدا کی گئی تھیں، ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، انتخابات آر اوز نے کرائے تھے، مگر اب ہم سب مل کر بے نظیر بھٹو کے خوابوں کو سچ کر دکھائیں گے.

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں ہوتی، تب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، مہنگائی قابو سے باہر ہو جاتی ہے، نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور آج یہی حالات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی محترمہ بے نظیر بھٹو کا فلسفہ تھا، ملک کو غربت، بے روزگاری اور جہالت سے پاک کرنا ہمارے مشن ہے، بلاول بھٹوبہترین اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آتی ہے، ریاست کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہیں۔ ہمارے دورمیں نوجوانوں کوروزگار ملتاہے، مہنگائی کنٹرول میں رہتی ہے۔


    میاں صاحب اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: آصف زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، خواجہ آصف

    آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں پیپلز پارٹی اپنے دورے حکومت میں محترمہ کے قاتلوں تک نہیں پہنچ سکتی تھی، آصف علی زرداری پنجاب حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے ملک کے سرمائے کا غلط استعمال کیا، ہم نے خطے کو پرامن بنانے کے لیے موثر کاروائیاں کی، پاک سرزمین سے طالبان کا صفایا کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ 1999 میں کنگز پارٹی کےلیے مجھ سے رابطے ہوئے تھے جبکہ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں عسکری طریقوں سے افغانستان کے مسئلے کا حل ممکن نہیں سمجھتا۔

    اب امریکا سے ہمارا کوئی اتحاد نہیں، خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی توہین پر استحقاق کمیٹی کام کر رہی ہے، کمیٹی توہینِ پارلیمنٹ پر گرفتاری کا حکم دینےکا بھی اختیار رکھتی ہے۔

    یاد رہے ہفتوں قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور افغانستان کی جانب سے مسلسل الزامات انتہائی ناقابل قبول ہیں، افغان طالبان اور کابل کے درمیان مذاکرات کے لیے کوشاں ہیں، ہماری ان تمام کاوشوں کے باوجود افغانستان پاکستان کے مطلوب دہشت گردوں کو اپنے خطے میں پناہ دے رہا ہے۔

    افغانستان میں پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دی جارہی ہے، خواجہ آصف

    دوسری جانب مہینوں قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا جو سلوک ہمارے ساتھ کررہا ہے ایسا کسی اتحادی کے ساتھ نہیں کرتے اب امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے، امریکی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی: آصف زرداری

    سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی: آصف زرداری

    تونسہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں‌ گے، اس بار پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی حکومت بنائے گے.

    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے تونسہ میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مظلوم کہتے ہیں. یہ کیسی مظلومیت ہے، پیشی کے وقت چھ گاڑیاں آگے ہوتی ہیں، چھ پیچھے ہوتی ہیں. مظلوم توہم تھے، عدالتوں میں‌ بکتربند گاڑی میں پیش ہوتے تھے. وہ خود کو مشہور کرنے کے لیے منفی سیاست کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں، نوازشریف نے خود مظلوم کہتے ہیں، یہ کیسے مظلوم ہیں، حکومت بھی ان کی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان ہی کے ہیں. مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، کبھی اس میں بیٹھ کر دیکھیں۔

    بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

    انھوں‌ نے امید ظاہر کی کہ انتخابات وقت پر ہوں‌ گے اور ان کی پارٹی پنجاب میں‌ بھی حکومت بنانے میں‌ کامیاب رہے گی.

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں. منگولیا کا سی پیک دیکھنا چاہیے، آپ نے چین سے ٹرامیں لگوائیں، یہ سوچ سوچ کی بات ہے۔ پاناما کیس عالمی معاملہ تھا، یہ کسی سیف الرحمان نے شروع نہیں‌ کیا۔ انھوں نے ن لیگ کی صوبائی حکومت پر تنگ نظری کا بھی الزام لگایا۔

    اس موقع پر سابق صدر نے رائوانوار سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

    بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔

    آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جمہوری تسلسل آگے بڑھایا جس کے لیے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    سابق صدر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کے مالی وسائل میں اضافہ کیا، بلوچستان کے عوام باشعور ہیں، آپ اپنے عوام کے شعور کا فائدہ اٹھائیں، میں آپ کے ساتھ ہوں، ہمیشہ چھوٹے صوبوں کے عوام کے حقوق کی بات کی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو جانتے ہیں، ہم آپ کے مسائل نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کا حل بھی جانتے ہیں، ہم نے اپنے دور میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست بلوچستان میں کرتے ہیں اور رہتے سندھ میں ہیں، ہم بھائی ہیں، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مسائل حل کریں گے۔

    یہ پڑھیں: شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، آصف زرداری


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، آصف زرداری

    شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، آصف زرداری

    لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں ہے، ابھی احتساب شروع نہیں ہوا شریفوں کی نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 فروری موچی گیٹ جلسے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قمرزمان کائرہ، چوہدری منطور، نیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، منظور وٹو، فیصل صالح حیات ودیگر شریک تھے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کے کڑے احتساب کا بھی مقابلہ کیا، کئی دہائیوں تک احتساب کے نام پر ہم نے ان کا انتقام برداشت کیا، ان کا تو ابھی ناخن ہی نہیں کھینچا گیا نہ انہیں ہتھکڑی لگی۔

    سابق صدر نے کہا کہ شریف برادران اس لئے چیخ رہے ہیں کہ ان کی کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے، ان کی کرپشن برصغیر سے مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور یورپ تک ہے۔

    آصف علی زرداری نے صوبائی تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔

    یہ پڑھیں: پاکستان کو جاتی امراء کے مجیب الرحمان سے خطرہ ہے، آصف زرداری

    واضح رہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف گریٹر پنجاب کا سوچ رہا ہیں اور نواز شریف نے مجیب الرحمان بننے کا عندیہ دے کر میری بات کو سچ ثابت کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ابھی آپ کے ساتھ ہوا ہی کیا ہے؟ ہمارے قائد کو تو پھانسی پر لٹکایا گیا اور بی بی کو شہید کیا گیا پھر بھی ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہیں: آصف زرداری

    سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہیں: آصف زرداری

    نواب شاہ: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا۔

    آصف زرداری نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو الیکشن مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔ سندھ میں جاری منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا گیا ہے۔ سندھ میں ملازمتیں بھی میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔