Tag: asif zardari

  • اس بارانتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    اس بارانتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اس بارعام انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹوخود انتخابی مہم چلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں فری ایند فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    فافن کے وفد نے سابق صدر کو انتخابی عمل اور ووٹر رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی، آصف زرداری نے کہا کہ2013کے عام انتخابات میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئےتھے، مجھےایوان صدر سے نکلنےنہیں دیا گیا، بلاول تعلیم حاصل کر رہے تھے، یوسف رضاگیلانی کابیٹا انتخابات سے پہلے ہی اغواکر لیا گیاتھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری قیادت کو دہشت گردوں کے ذریعےانتخابی مہم سے روکا گیا، اب حالات مختلف ہیں ہم سب انتخابی میدان میں ہوں گے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو اس بار انتخابی مہم چلائیں گے۔

    اپنی گفتگو میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔

    نوازشریف نے ہمیشہ دھاندلی کےذریعے مینڈیٹ چوری کیا، یہ کیسےممکن ہے کہ نوازشریف ہر انتخاب میں دوتہائی اکثریت لیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے، اس بارمینڈیٹ چوری نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فافن کی رپورٹس تشویشناک ہیں، ادارےتوجہ دیں، ایک کروڑ20لاکھ خواتین ووٹرز کاا ندراج نہ ہونا ناقابل قبول ہے، بلوچستان کی کل آبادی کاصرف 30فیصد ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

    بلوچستان کا70 فیصد ووٹرز کااندراج نہ ہونا بھی تشویشناک عمل ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ ادارے ووٹوں کا اندراج یقینی بنائیں۔

  • نواز شریف اپنی ذات کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں، آصف زرداری

    نواز شریف اپنی ذات کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں، آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ذات اور خاندان کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں۔

    لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور پاکستان کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں ملک کسی سے بھی سنبھل نہیں پائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ریاستی ادارے تباہ ہوجائیں وہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کا حال عراق، افغانستان اور لیبیا جیسا ہوجاتا ہے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اپنی ذات اور خاندان کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگارہے ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف ملک تباہ کرکے ماضی کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے لیکن ہم نے پاکستان میں ہی رہنا ہے، ہم میاں نواز شریف کو ملک کے ساتھ یہ کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔

    یہ پڑھیں: اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، آصف زرداری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، تحریک انصاف بھی کے پی کے تک محدود ہے، لاہور میں شریف برادران کے پاؤں سکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف اپنے اعمال کی وجہ سے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، میاں صاحب ہم سے سیکھنے کے بجائے مغرور ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری احتساب پربھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے، شہبازشریف

    آصف زرداری احتساب پربھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جو ہماری ترقی نہیں دیکھ سکتے، آصف زرداری احتساب پر بھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا۔ نیازی صاحب کرپشن کا الزام لگانے کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے بھاگ رہے ہیں۔

    شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے چھ ارب روپے ہڑپ کرنے والے آج انصاف کا بھاشن دے رہے ہیں، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ احتساب صرف شریف خاندان کا ہی ہورہا ہے۔


    مزید پڑھیں: صوبے کے عوام اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں، شہباز شریف


    شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ سموگ بین الاقوامی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ 114 بیڈز پر مشتمل پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیوٹ کے پہلے فیز کا افتتاح 25 دسمبر کو کیا جائے گا۔

  • آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہےہیں ،سعد رفیق

    آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہےہیں ،سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جمہوریت کو پاؤں جمانے نہیں دیئے جاتے ، ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ کسی کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتے، آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہےہیں، آصف زرداری پارٹی کو ہدایت کررہے ہیں، کسی قانون سازی میں حصہ نہ لیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پوری پارٹی کو قابو میں کررکھا ہے، یہ لیکس سچ ہے یا نہیں ،زیادہ تر جھوٹ ہی ہوتا ہے ، جمہوریت کو پاؤں جمانے نہیں دیئے جاتے ، ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر پیپلزپارٹی اپنے مؤقف کی بھی وضاحت پیش نہیں کرپارہی، ہم پوری کوشش کریں گے حلقہ بندیوں سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے بعد سب سے بڑا مرحلہ حلقہ بندیوں کا ہوتا ہے لیکن ایک جماعت وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے، مردم شماری ہونے کے بعد الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوتا ہے، مردم شماری کے تقاضے پورے کیے بغیر کیسے انتخابات ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : مخالفین ووٹ کےبجائےسازش سےاقتدارمیں آنا چاہتے ہیں‘ سعد رفیق


    گذشتہ روز وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے ترمیم نہ کی توانتخابات کا بروقت انعقاد نہیں ہوپائے گا، نئی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان ہوچکا، انتخابات پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کرانا آئین سے متصادم ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، سعد رفیق

    پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کوعزت سےجانے دیا گیا ہو، عمران خان کے ایجنڈے کا علم ہے،آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف تحفظات اوراعتراضات کےباوجودپیش ہورہے ہیں، عدالتوں کےسامنے نہ پیش ہونے کا کوئی تاثردرست نہیں ہے، بیگم کلثوم نوازکی طبیعت ناساز ہےاسی لیےنوازشریف وہاں جاتےہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ناجائز طور پر ہماری قیادت کو ایک شکنجے میں جکڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، سازشیوں کی سازش کی وجہ سےبھی مخالفیں ہمارے حامی بنتے جارہے ہیں، جلسے بعد میں کرلینا ہمارے ساتھ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرلیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کارویہ جمہوری نہیں مشتبہ دیکھاجاتاہے، مردم شماری کےبعدحلقہ بندیاں نہیں کی گئیں تو انتخابات تاخیر کا شکارہوسکتےہیں، وقت پرآئینی ترمیم نہیں کی گئی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتے ہیں، عمران خان کےایجنڈےکاعلم ہے،آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نےمردم شماری کے نتائج کوقبول کرلیا ہے، پنجاب میں نشستیں کم ہورہی ہیں پھربھی مردم شماری نتائج کوقبول کیا، مردم شماری نتائج پر جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں، وہ دل بڑا کریں آگے بڑھیں۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف صابر و شاکر شخصیت ہیں،خواجہ سعدرفیق کا ٹوئٹ


    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ جو آدمی جلسے کر رہا ہے، اسے جلدی بہت ہے، پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں، جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، آمروں اور مارشل لا کو دوام دینے والے ججز کو عزت سے جانے دیا گیا، ہم نے قوم کی رہنمائی کرنی ہے، جو دیکھیں گے محسوس کرکے وہ بولیں گے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ صف زرداری جو لڈو تقسیم کرتے ہیں وہ ہمیں نہیں چاہئیں، آصف زرداری کے لڈو وہ لوگ لیتے ہیں جن کا ہاضمہ ٹھیک ہے،سیاستدان ملاقاتوں کیلئے دروازے بند نہیں کرتے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ سیاستدان نہیں ہوتا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوآصف زرداری سےملاقات نہ کرنےکامشورہ درست نہیں تھا، اس وقت جس نے بھی نوازشریف کو مشوردہ دیا تھا وہ درست نہیں تھا، ہم کسی کیخلاف سازش نہیں کررہے اور نہ کسی کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،سعدرفیق

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت ہےآئین کی حکمرانی چاہتی ہے، کسی سےمحاذآرائی کاکوئی معاملہ نہیں، مردم شماری نتائج پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا رویہ ناقابل فہم ہے، قوم کی ترجمانی کرتے ہیں منہ پرپٹیاں نہیں باندھ سکتے، ، آئین اور قانون کی حکمرانی کے مؤقف سے پیچے نہیں ہٹیں گے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری نتائج کے بعد پنجاب کی9نشستیں کم ہورہی ہیں، ملک پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہاتھ ملا کر چھرا گھونپنے میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں، چودھری منظور احمد

    ہاتھ ملا کر چھرا گھونپنے میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں، چودھری منظور احمد

    کراچی : پیپلز پارٹی ترجمان چودھری منظور احمد نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف تصادم کر کے معافی مانگنے کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں، ہاتھ ملا کر چھرا گھونپنے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے ترجمان چودھری منظور احمد نے نواز شریف کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے نواز شریف کا ہاتھ پکڑا اور اس نے سودے بازی کی۔ ہم کسی کو خوش کرنے کی نہیں نواز شریف کے دھوکے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ وہ سابق صدر آصف زرداری پر بات کرنے سے پہلے اپنے کردار کا جائزہ لیں، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے ماضی کے جرائم معاف کر کے سابق وزیر اعظم سے ہاتھ ملایا تھا، مگر وہ مشرف سے معافی مانگ کر معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے۔

    ترجمان پی پی پی نے کہا کہ نواز شریف نے ایک اور بڑا دھوکہ میمو گیٹ میں آصف زرداری کے خلاف کالا کوٹ پہن کر دیا۔جب وہ وکیل بن کر پی پی اور آصف زرداری کو غدار قرار دلوانے کا ضیاءالحق کا خواب پورا کرنے چلے تھے۔ تیسرا بڑا دھوکہ مشرف کے مقدمے کی صورت میں دیا گیا، جب پیپلز پارٹی کو آگے کر کے نواز شریف نے پرو یز مشرف کو باہر بھیج دیا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ جسٹس افتخار چودھری سے گٹھ جوڑ کرکے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گھر بھجوانے والا نواز شریف خود اب سڑکوں پر پاگلوں کی طرح پوچھتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ تصادم کر کے معافی مانگنے اور ہاتھ ملا کر چھرا گھونپنے میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں۔


    مزید پڑھیں : آصف زرداری کسی اورکو خوش کرنے کے لیے مجھےگالیاں دے رہےہیں ، نواز شریف


    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آصف زرداری کسی اورکو خوش کرنے کے لیے مجھےگالیاں دے رہےہیں ، جو اس ملک میں ہورہا ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا۔

    انکا کہنا تھا کہ مجھے یہ تو بتائیں کیسز کون سے ہیں، کیا کوئی ٹھیکے لیے ہیں یا کوئی رشوت کا کیس ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری

    حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھےگی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، حکومت کی معاشی پالیسی غریب دشمن پالیسی ہے۔

    سابق صدر نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

    عوام نے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سےصرف پیڑول ہی نہیں سب کچھ مہنگا ہوجائے گا، عوام نے مطالبہ کیاکہ ٹیکسوں میں کمی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پہلے ہمارے ہاتھ بندھے تھے، انتخابی عمل کی نگرانی خود کروں گا، زرداری

    پہلے ہمارے ہاتھ بندھے تھے، انتخابی عمل کی نگرانی خود کروں گا، زرداری

    لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپا ہے، گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، اب انتخابی عمل کی نگرانی خود کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں فیصل آباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے لیکن اب بلاول بھٹو انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا سوچنے والے یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ وہ مینڈیٹ چوری کر سکیں گے، اب وہ خود انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری ہر حلقے میں خود جائیں گے، گزشتہ انتخابات میں مجھےایوان صدر سےنہیں نکلنےدیا گیا تھا،بلاول بھٹو بھی تعلیم کی وجہ سےانتخابی مہم کی قیادت نہیں کرسکےتھے، یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کو اغواء کیا گیا تھا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں منشور کےساتھ میدان میں اتریں گے، اس بارمینڈیٹ چوری نہیں ہوگا، سابق صدر نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔


    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، زرداری


    نوازشریف نے ملکی معیشت تباہ کردی، فیصل آباد کی ٹیکسٹائل کی صنعت کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی، اقتدارمیں آکر ٹیکسٹائل کی صنعت بحال کریں گے۔

  • پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، آصف زرداری

    پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، آصف زرداری

    لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، ملک کی بڑی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں جلد بڑے اعلانات ہوں گے، وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بڑا تہلکہ مچانے والے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک کی اہم اور بڑی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں اور عنقریب بڑے اعلانات ہوں گے، انتخابات سے پہلے پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ امیدوارانتخابات کی تیاری کریں، پنجاب میں بھرپور مقابلہ کرینگے، وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت ہوگی اورآئندہ الیکشن میں ہم چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

    آصف زرداری نے پنجاب میں رہنماؤں کو سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دے دیا، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کے سیاسی گھرانوں سے جلد ملاقاتیں کریں گے۔


    مزید پڑھیں: شریف خاندان کو گرفتارکیا جائے، آصف زرداری کا مطالبہ


    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آر او الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کانہیں دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں، جس کے پاس جیالے ہوں اسےشفاف الیکشن میں کوئی نہیں ہراسکتا۔


    مزید پڑھیں: گزشتہ الیکشن آراوز کا تھا اب ہونے نہیں دیں گے، آصف زرداری


    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسے بہادر کارکنان کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپوراندازمیں حصہ لینے کیلئے تیارہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • سندھ میں کسی قسم کی آزادی نہیں لوگوں کوغلام بنایاگیاہے، عمران خان

    سندھ میں کسی قسم کی آزادی نہیں لوگوں کوغلام بنایاگیاہے، عمران خان

    سیہون شریف : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار پیپلزپارٹی کوشکست ہوگی، مجھے بہانہ بناکرلعل شہبازقلندرکےمزارپرحاضری دینےسےروکا گیا، سندھ میں کسی قسم کی آزادی نہیں لوگوں کوغلام بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سیہون میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جلسےمیں لوگ چل کر آتے ہیں ، ہمارےجلسوں میں لوگوں کوبھرکرنہیں لایاجاتا، مجھےلعل شہبازقلندرکےمزارپرحاضری دینی تھی، کسی مزارپرحاضری دینےکےلیےکیااجازت چاہیےہوتی ہے، یہاں کسی قسم کی آزادی نہیں لوگوں کوغٖلام بنایا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف کے دو طریقے ہیں،تھانےمیں بلانا یا کسان کا پانی بند کرنا، سندھ میں جوکچھ کل ہوا وہ کبھی نہیں ہوا، اس سےایک چیزثابت ہوتی ہےکہ ان کوخوف ہے، ان کوخوف ہے سندھ میں تبدیلی آگئی ہے، ثابت کروں گااس مرتبہ پہلی بار پیپلزپارٹی کوشکست ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نےاپنی مرضی سےاداروں کےسربراہ رکھےہیں، عدلیہ آزاد ہے، جس سے عوام کو امید ہے، سندھ کی پولیس زرداری اور فریال تالپور کے غلط کام بچانےکےلیےاستعمال ہوتی ہے، وفاق میں ادارے سندھ میں پولیس کی طرح استعمال ہوتےہیں، پرامن احتجاج پرمیرےخلاف دہشت گردی کاالزام لگا دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : درگاہ لعل شہبازپرحاضری سے روکنا زرداری کی بوکھلاہٹ کو ظاہرکرتی ہے، عمران خان


    سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں احتجاج کرنامیراحق ہے، 300ارب باہر لے جانے والے نااہل شخص کا احتساب ہورہاہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کا کام ہے ، حکومت ایک مجرم کےساتھ کھڑی ہوگئی ہے،یہ اس کاکام نہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ نااہل شخص کوبچانےکےبجائےجلدی انتخابات بہترہیں، شریف برادران اورآصف زرداری میں نوراکشتی ہورہی ہے، قوم کسی طرح کےاین آراوکونہیں مانےگی، پاکستان کا پیسہ چوری ہوا،مشرف کو انہیں معاف کرنے کا حق نہیں تھا، مشرف نےدوارب وکیلوں پر خر چ کیاپھراین آراودےدیا، این آر او دیا گیا تو پورے پاکستان میں عوام کو باہر نکالوں گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی طرح کی سودےبازی ،این آراوقبول نہیں کریں گے، اگرمیں جلدی انتخابات کاکہہ رہاتواس میں اسٹیبلشمنٹ کاکیاہاتھ ہے، ملک کاوزیراعظم ایک کرپٹ آدمی سے ملاہوا ہے، صاف شفاف الیکشن کراناایک جمہوری طریقہ ہے، ایم کیوایم کےبچاؤکاطریقہ بانی ایم کیوایم سےمکمل علیحدگی ہے، ملک کی تقسیم کرنےکی بات کرنےوالےکوالیکشن کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔