Tag: asif zardari

  • عمران خان پر تنقید : شیخ رشید کا آصف زرداری کو جواب

    عمران خان پر تنقید : شیخ رشید کا آصف زرداری کو جواب

    اسلام آباد : پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کو مقبول لیڈر نہ ماننے کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مقبول بیکری بھی نہیں ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر آپ کو خوف کس چیزکا ہے انتخابات کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چاہتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہو جائے تاکہ بلاول زرداری کا راستہ کلیئر ہو، یہ لوگ ایک سال سے کشکول لے کر پھررہے ہیں۔

    وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان حالیہ صورتحال پر شیخ رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ دانش مندی سے کام کررہی ہے وہ جیتے گی، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کروانے پاکستان آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم بھی ابھی ان کے گلے میں اٹکی ہوئی ہے، پوری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے اور انہیں جمہوریت کا ضامن سمجھتی ہے، عدلیہ پرجال پھینکنے کی کوشش کی گئی تو قوم سڑکوں پر ہو گی۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑرہا ہے، اس میں صرف عدلیہ ہی جیتے گی، آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان عوام کا ہے، ہم مقدمات سے ہم گھبرانے والے نہیں۔

  • زرداری نے پارک لین ریفرنس کو بھی نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیلنج کر دیا

    اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارک لین ریفرنس کو بھی نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت مزید ریلیف کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

    آصف زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، اس لیے عدالت پارک لین ریفرنس نیب کو واپس کرے یا بری کر دے۔

    واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں، اور انھیں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس اور 8 ارب کی ٹرانزیکشن کیس میں ریلیف مل چکا ہے۔

    میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کی ریلیف کی درخواست پر بھی عدالت میں فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں امراض قلب کا جدید اسپتال بنانے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں امراض قلب کا جدید اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی گلگت بلتستان کے پارلیمانی و تنظیمی وفد نے اسلام آباد میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، جس میں نیئر بخاری، صدر پی پی گلگت بلتستان، اراکین جی بی اسمبلی و کونسل شریک ہوئے۔

    ملاقات میں جی بی میں صحت کے مسائل زیر بحث آئے، آصف زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امراض قلب کا جدید اسپتال بنایا جائے گا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کے بے پناہ مسائل ہیں، کارڈیک اسپتال پی پی قیادت کا گلگت بلتستان عوام کے لیے تحفہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا گلگت بلتستان میں دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم جی بی کو آئینی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

  • چوہدری شجاعت حسین کی آصف زرداری سے طویل ملاقات

    لاہور : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب کے عام انتخابات اور دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

    دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین اور آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست اور جمہوریت بھی پروان چڑھے گی۔

  • دہشت گردی کا خاتمہ جمہوریت ہی کرسکتی ہے، آصف زرداری

    دہشت گردی کا خاتمہ جمہوریت ہی کرسکتی ہے، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ یقین ہے کہ آنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی عوام نے بڑے دکھ جھیلے ہیں، کورونا وائرس نے نہ صرف ملکی معیشت کو بے تحاشا نقصان پہنچایا بلکہ معیشت کے ساتھ ساتھ خارجہ امور کو بھی تباہ کردیا۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کا صفایا کرکے سوات میں دوبارہ قومی پرچم سربلند کیا تھا، انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد ی ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے بچوں، سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شہید کررہے ہیں، بینظیر بھٹو شہید کا فلسفہ سچ ثابت ہوا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف جمہوریت ہی کر سکتی ہے۔

    یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے اپنی دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، آنے والے نسلوں کو ہرطرح کے خوف سے پاک معاشرہ دینگے۔

    موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سندھ میں کئی ہفتوں تک آسمان پانی برساتا رہا، بارش نے سیلاب کا رخ اختیار کرکے پورے سندھ کو دریامیں تبدیل کر دیا تھا،سیلاب متاثرین کے چہروں پرمسکراہٹ ہمارا مشن ہے۔

    بلاول بھٹو نے مختصر مدت میں دنیا میں پاکستان کی ساکھ قائم کی ہے، پوری دنیا بلاول بھٹو زرداری کی بات بھی سن رہی ہے اور ان کے موقف کی تائید بھی کر رہی جو پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے۔

    اپنی دعاؤں میں سیلاب کے متاثرین اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے، یقین ہے کہ 2023 ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

  • زرداری کی ایم کیو ایم کو ایک اور ’یقین دہانی‘، مسائل کے حل میں پی پی کی جانب سے غیر سنجیدگی

    زرداری کی ایم کیو ایم کو ایک اور ’یقین دہانی‘، مسائل کے حل میں پی پی کی جانب سے غیر سنجیدگی

    کراچی: ایم کیو ایم قیادت کی، معاہدوں کی ضامن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے، گزشتہ روز ایم کیو ایم نے ایک اور کوشش کر کے دیکھ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی سابق صدر آصف زرداری سے گزشتہ روز ایک اور ملاقات ہوئی، جس کا اندرونی احوال یہ سامنے آیا ہے کہ ایم کیو ایم کو پی پی شریک چیئرمین سے پچھلی ملاقاتوں اور مسائل کے حل کے سلسلے میں قائم جمود سے متعلق شکوے ہی کرتے دیکھا گیا۔

    ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا کہ وفد نے سابق صدر سے شکوہ کیا کہ ان سے پچھلی ملاقاتوں میں بھی انھوں نے جو کچھ کہا تھا، اس پر مقامی قیادت کی جانب سے کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

    وفد نے اپنے دیرینہ مطالبے کو پھر دہرایا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ بدستور الجھا ہوا ہے، اور پیپلز پارٹی اس کو سنجیدگی سے بالکل نہیں لے رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے پھر مطالبہ کیا کہ کراچی کی 25 سے 30 یوسیز میں مسئلہ ہے، اس کو جلد ٹھیک کرایا جائے۔

    وفد نے آصف علی زرداری سے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ قیادت ملاقاتوں میں معاملات پر رضا مندی ظاہر کرتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، وفد نے اس طرز عمل پر اپنی تشویش سے بھی انھیں آگاہ کیا، اور کہا کہ ایم کیو ایم پر کارکنان کا دباؤ ہے اس لیے حلقہ بندیوں کے معاملے کو جلد حل کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ’’میں وزیر اعلیٰ سندھ اور باقی قیادت کو بلا کر اس معاملے کو دیکھوں گا، اور اس معاملے میں جہاں کہیں رکاوٹ ہے، اس کو دور کر کے معاملے کو حل کیا جائے گا۔‘‘

    ایم کیو ایم کے وفد نے زرداری سے یہ بھی کہا کہ انھوں نے یہ معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے بھی اٹھایا، اور انھوں نے بھی کہا پیپلز پارٹی ضامن جماعت ہے، اس سے بات کی جائے۔

    واضح رہے کہ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر اور گورنر سندھ بھی شریک تھے۔

  • انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں، آصف زرداری

    انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں، پنجاب اورکے پی اسمبلیاں توڑی گئیں توالیکشن لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکے پی اسمبلیاں توڑی گئیں توالیکشن لڑیں گے، پھر دیکھتاہوں پی ٹی آئی کتنےایم پی ایزبناتی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کے اسمبلیاں نہیں توڑیں گے تو ہم اپوزیشن کا کردار ادا کرتےرہیں گے ، انشااللہ کےپی سمیت ہر جگہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے، پی کے تھوڑے دوست گمراہ ہیں ، انہیں واپس لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں قبل ازوقت انتخابات سےجمہوریت مضبوط نہیں ہوگی ، ایسا طریقہ کریں گے استعفےنہ آئیں اور اسمبلیاں چلتی رہیں۔

  • سابق صدر آصف زرداری اہم مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

    سابق صدر آصف زرداری اہم مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری کراچی سے بذریعہ جہاز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس پہنچ گئے، آصف زرداری اسلام آباد میں جاری سیاسی صورت حال کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔،

    پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر زرداری کی سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، موجودہ سیاسی حالات اہم قومی مسئلہ ہیں۔

    آصف زرداری نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم مشاورت کا حصہ ہوں گے، سابق صدر اتحادی جماعتوں سربراہان سے حتمی مشاورت بھی کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم تعیناتی کے مسئلے پر ان کی رائے طلب کی گئی تھی، واضح رہے کہ آصف زرداری نے طبیعت خرابی کے باعث سیاسی سرگرمیاں کئی ماہ سے ترک کی ہوئی تھیں۔

    مزید پڑھیں : چند دنوں میں آرمی چیف کی تعیناتی ہوجائے گی، رانا ثناء اللہ

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے سپہ سالار کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے، تاہم مشاورت سب سے کرنی چاہئے کیونکہ مشاورت ایک عمل کی نفاست اور مضبوطی کا باعث ہے۔

  • سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے، سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کارکنان کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ اور بے دردی سے لاٹھی چارج کیا گیا، سندھ پولیس نے خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس اسٹیٹ آف زرداری کی درباری بن چکی ہے، کیا آئی جی سندھ اپنی اور اپنے ادارے کی کارکردگی بتائیں گے کہ اب تک کتنے ملزم اور ڈاکو پکڑے؟

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو لوٹا اور جان سے مارا جارہا ہے، کیا سندھ کی غلام پولیس کا بس صرف پُرامن مظاہرین پر چلتا ہے؟

    مزید پڑھیں : عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس اپنا نام تبدیل کرکے سندھ پیپلزپارٹی پولیس رکھ لے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ راجہ اظہر سمیت تمام گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا میں  سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔

     

  • جرمن قونصل جنرل نے آصف زرداری کو جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی

    جرمن قونصل جنرل نے آصف زرداری کو جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی

    کراچی: جرمن قونصلیٹ آمد کے موقع پر جرمن قونصل جنرل نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جرمنی کے پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ان کا استقبال کیا۔

    ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور سابق صدر نے سندھ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی لینے پر جرمن سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ’سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔‘

    جرمن قونصل جنرل نے گفتگو میں صوفیوں کی سرزمین سندھ کے قدیم ثقافتی ورثے اور شہر کراچی کی بھرپور ثقافتی زندگی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ جرمنی سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں نے سندھ میں متبادل توانائی، سولر انرجی اور دیگر منصوبوں میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، یہ ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔