Tag: asif zardari

  • آصف زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا

    آصف زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا کاٹیسٹ منفی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

    سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ آصف زرداری کا کورونا کاٹیسٹ منفی آگیا ہے، انھوں نے 10دن کا قرنطینہ مکمل کرلیا۔

    بختاوربھٹو نے سب کی دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے 28 جولائی کو سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ "آصف زرداری دبئی پہنچے تو ان کا پی سی آرٹیسٹ پازیٹو آیا لیکن علامات ہلکی ہیں ، وہ آرام کر رہے ہیں اور چار دن سے قرنطینہ میں ہیں، صحت یاب ہونے پر جلد واپس آئیں گے۔

  • ‘آصف زرداری دھوکے سے چوہدری شجاعت سے خط لکھوا کر لے گئے’

    ‘آصف زرداری دھوکے سے چوہدری شجاعت سے خط لکھوا کر لے گئے’

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ کہ آصف زرداری دھوکے سے چوہدری شجاعت سے خط لکھوا کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں کل صبح سےآصف زرداری کوڈھونڈرہاہوں ، یہاں رش لگا ہوا تھا، شایدآصف زرداری یہاں ہوں گے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ اہلیان لاہورسے کہتا ہوں آصف زرداری سے سندھ کا پیسہ لے لو ، یہ سندھ کی زمینیں بیچ کر یہاں ضمیرخریدنے آجاتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف زرداری دنیا کا سب سے بڑا ڈاکو ہے، یہ لوگ عوام کامینڈیٹ اورپیسہ چوری کرتےہیں۔

    چوہدری شجاعت کے خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری دھوکہ سےچوہدری شجاعت سےخط لکھوا کرلے گئے، چوہدری شجاعت اب اتنا ایکٹو نہیں رہے بزرگ ہوچکے ہیں۔

    علی زیدی نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو مسٹر10 پرسنٹ کہتے تھے، یوایس سینیٹ میں اس پرانکوائری ہوئی ہے۔

  • آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کے گھر 5 گھنٹے کا ڈیرہ بے سود

    آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کے گھر 5 گھنٹے کا ڈیرہ بے سود

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر پانچ گھنٹے کا ڈیرہ بے سود رہا۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری رات گئے چوہدری شجاعت کے گھر دو بار ملاقات کے لیے گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات کا دوسرا دور ہوا۔

    تاہم چوہدری شجاعت نے زرداری کو صاف صاف کہہ دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ق لیگ کا ووٹ پرویز الہیٰ کو ہی جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران آصف زرداری نے اپنا پرہیزی کھانا بھی بلاول ہاؤس سے وہیں منگوا لیا تھا، چوہدری شجاعت کے گھر سے آصف زرداری کا نواز شریف سے بھی رابطہ ہوا۔

    پرویز الہٰی اور مونس کا آصف زرداری سے ملاقات سے انکار

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے اصرار کے باوجود پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے ان سے ملاقات نہیں کی اور ملے بغیر ہوٹل چلے گئے۔

    یاد رہے کہ اس ملاقات سے چند ہی گھنٹے قبل آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے بعد وہاں سے روانہ ہوتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا تھا، دو روز قبل بھی آصف زرداری حمزہ شہباز کی حمایت کے لیے چوہدری شجاعت سے ملاقات کر چکے ہیں۔

    پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہوگا، تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی گزشتہ روز راتے گئے تک جوڑ توڑ کے لیے کوششیں جاری رہیں۔

  • حمزہ شہباز اور آصف زرداری  کی ملاقات ، بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    حمزہ شہباز اور آصف زرداری کی ملاقات ، بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازاور آصف زرداری نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازاور آصف زرداری کےدرمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،سیاسی صورتحال اورورکنگ ریلیشن شپ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    حمزہ شہبازاور آصف علی زرداری نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور ساتھ ہی عمران نیازی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا ملکر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا ، حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کےسفرمیں ایک ہیں اورایک رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے،ساتھ لیکرچلیں گے، ورکنگ ریلیشن شپ مزیدبہتربنانےکیلئےمشاورت جاری رہے گی۔

    آصف علی زرداری نےوزیراعلی ٰحمزہ شہباز کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا۔

  • "عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا”

    "عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا”

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عزم کا اظہار کیا کہ عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطانق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ ملک میں فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے، عمران خان کا ہرفورم پر مقابلہ کیا جائے گا

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کومزید طوالت دینا چاہتا ہے۔

    رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عمران کےعزائم کوکسی قیمت کامیاب نہیں ہونےدیاجائے گا اور اتحادی حکومت ملکر ملک کومسائل سے نکالے گی۔

  • چاہے جتنا وقت لگے انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں کرائیں گے، زرداری

    چاہے جتنا وقت لگے انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں کرائیں گے، زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا گیم پلان انتخابی اور نیب اصلاحات ہیں، چاہے جتنا وقت لگے انتخابی اصلاحات کے ﷽بغیر الیکشن نہیں کرائیں گے۔

    سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقتوں کےذریعے ملکر ہٹایا، ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں لیکن ہمارا گیم پلان انتخابی اور نیب اصلاحات ہیں اور چاہے جتنا وقت لگے انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں کرائیں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ رات میاں صاحب سے بات ہوئی ان کو سمجھا ان سے مشاورت کے بعد ہی بات کر رہا ہوں، عمران خان کا نعرہ ہے کہ الیکشن کرائیں تو جو حکومت میں ہوتے ہوئے 4 سال میں کچھ نہ کرسکے وہ نئے الیکشن میں کیا کرلیں گے۔

    سابق صدر نے کہا کہ شہبازشریف کے سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، پیٹرول کی قیمتیں ہم نہیں بڑھانا چاہتے، پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو چکن، انڈے بھی مہنگے ہوجاتے ہیں، یہ کہتا ہے کہ میں آلو ٹماٹر کیلئے نہیں آیا مگر میں تو اسی کیلئے آیا ہوں، مجھے تو لوگوں کے بجھے ہوئے چولہے بھی چلانے ہیں۔

    سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقتوں کےذریعے ملکر ہٹایا، ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں لیکن ہمارا گیم پلان انتخابی اور نیب اصلاحات ہیں اور ن لیگ نے میرے ساتھ طے کیا الیکشن ریفارمز کرنے ہیں، اس سے قبل الیکشن نہیں ہونگے، خواجہ آصف کی اپنی سوچ ہے، کوئی ان باتوں کو سنجیدہ لینا ہے تو کوئی نہیں لیتا لیکن ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی قیادت کے پابند رہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ رات میاں صاحب سے بات ہوئی ان کو سمجھا ان سے مشاورت کے بعد ہی بات کر رہا ہوں، عمران خان کا نعرہ ہے کہ الیکشن کرائیں تو جو حکومت میں ہوتے ہوئے 4 سال میں کچھ نہ کرسکے وہ نئے الیکشن میں کیا کرلیں گے۔

    سابق صدر نے کہا کہ شہبازشریف کے سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، پیٹرول کی قیمتیں ہم نہیں بڑھانا چاہتے، پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو چکن، انڈے بھی مہنگے ہوجاتے ہیں، یہ کہتا ہے کہ میں آلو ٹماٹر کیلئے نہیں آیا مگر میں تو اسی کیلئے آیا ہوں، مجھے تو لوگوں کے بجھے ہوئے چولہے بھی چلانے ہیں۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ پہلی بار فوج غیر سیاسی ہوئی ہے، اس پر مجھے جنرل باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے؟ شکر ہے کہ اس عمل میں معلوم ہوا کہ وہ نیوٹرل رہ سکتے ہیں، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ زرداری یا شہباز شریف کو ووٹ دیں سویلینز کے جو بھی مسائل ہیں وہ ہم نے حل کرنے ہیں ہم کس بات کی تنخواہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف باہر گئے ہیں وہ آجائیں پھر مل کر بیٹھیں گے، ہم ہر اقدام سوچ سمجھ کر کریں گے، مسائل ہمیں ہی حل کرنے ہیں اور اس وقت آؤٹ آف باکس سلیوشن کی ضرورت ہے، آج 50 ہزار روپے تنخواہ والے کو بھی مسائل کا سامنا ہے، چاہتا ہوں تاجر برادری ساتھ بیٹھے ان سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی گمراہ ہیں ان کو ملک کے زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہے، میری نظر میں کوئی پاکستان چلاسکتا ہے تو وہ ہم ہیں، یہ نہیں چلا سکتا، ہم اسمبلیوں میں اقلیتوں کی طرح اوورسیز کیلئے بھی سیٹیں رکھ لیں گے، یہ ہر چیز کو سیاسی بناتے ہیں جس کی وجہ سے عدم استحکام آتاہے، اگر ہم صحیح راستہ لیں گے تو صحیح منزل پر پہنچیں گے

    انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سا بنگال کا نواب ہے جس کےساتھ میر جعفر اور میر صادق ہوگیا، یہ کون ہوتا ہے جو لوگوں کو تمغے دے رہا ہے، سکندر مرزا کے بیٹے کی کتاب پڑھیں تو تصویر سامنے آجائیگی، میں نے کہا تھا کہ یہ اپنے وزن سے گریں گے، انکے دوستوں نے ان کو چھوڑا۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ بیوروکریسی کو نیب سے الگ کردیں، سیاستدانوں کو نیب جب بھی بلائے ہم جانے کو تیار ہیں مگر ریفارمز ہونے چاہئیں، پلی بارگین ہوتی ہے 20 فیصد ان کی جیب میں 30 فیصد کسی اور کی جیب میں چلا جاتا ہے،

    انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر سلیکٹڈ کو کہا تھا میثاق معیشت بنالو لیکن سلیکٹڈ کو سمجھ نہیں آیا کہ میں ان سے کہہ کیا رہا ہوں روپے کو اتنا کمزور نہیں کرنا تھا کہ وہ 195 تک پہنچ جائے میرے زمانے میں بھی ڈالر سوئنگ کرتا تھا مگر60 سے اوپر نہیں جانے دیتے تھے۔

  • ‘عمران خان بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے’

    ‘عمران خان بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے’

    سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بھی قومی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر سامنے آگئے اور اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اداروں کیخلاف بیانات کو احتساب سے بچنے کی بھونڈی سازش قرار دیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قومی اداروں کیخلاف بیان بازی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، وہ اپنے بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔
    آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ بلکہ آئین کا تحفظ بھی ذمے داری ہے، عمران خان کے اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس کے چار سال کے دور میں ملک پیچھے کی جانب چلا گیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کو وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

    شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایبٹ آباد جلسہ میں ریاست پاکستان، آئین اور اداروں کو چیلنج کیا گیا، اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میرصادق ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا

    انہوں نے کہا تھا کہ ریاست پاکستان، آئین اور اداروں کو چیلنج کرنے پر قانونی کارروائی کریں گے، عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، عمران خان کی یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے، پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی، اب ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔

  • وہ دن دور نہیں جب۔۔۔۔۔۔۔ آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

    وہ دن دور نہیں جب۔۔۔۔۔۔۔ آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

    نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ابھی نصف کامیابی ملی ہے، پچاس فیصد کام باقی رہتا ہے، بلوچستان اور کےپی میں کامیابی حاصل کرکے پھر جشن منائینگے۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد آصف زرداری نے کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکبادی، انہوں نے کہا کہ کارکنوں سےملاقات بہت عرصہ بعد ہوئی ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

    کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ عید کا دن ہے میں کچھ نہیں بولنا چاہتا مگر پچھلےحکمرانوں نے ہر شعبےکو تباہ کیا،اب ملک میں عوام کا راج ہوگا، ہم سب نے مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں

    اس موقع پر آصف زرداری نے معنی خیز انداز میں کہا کہ ابھی نصف کامیابی حاصل ہوئی ہے، باقی پچاس فیصد کام رہتاہے، بلوچستان اور کےپی میں کامیابی حاصل کرکے پھر جشن منائینگے، پنجاب اور کے پی میں جلد پی پی کی حکومت ہوگی اور وہ دن دور نہیں کہ جب ملک میں پی پی کی حکومت ہوگی، اب ملک میں عوام کا راج ہوگا،اگلی فتح ہماری ہوگی۔

  • پابندی ہٹتے ہی آصف زرداری دبئی پہنچ گئے

    پابندی ہٹتے ہی آصف زرداری دبئی پہنچ گئے

    اسلام آباد: ملک سے باہر جانے پر پابندی ہٹتے ہی آصف زرداری دبئی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ شب دبئی پہنچ گئے، آصف زرداری ای سی ایل سے نام ہٹائے جانے کے بعد اسلام آباد سے نجی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے دبئی میں بیٹی بختاور بھٹو سے ملاقات کی، اور نواسے میر حاکم چوہدری کو دیکھا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے دسمبر 2018 میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے۔

    ادھر سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں شامل 2 سو سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    شہباز شریف سمیت 200 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جن کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ان پر سنگین مقدمات میں ہیں، وہ قومی خزانہ لوٹ کر پیسہ ملک سے باہر لے گئے، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، مفتاح اسماعیل سمیت بیشتر کے نام عدالتی حکم پر ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا، عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا۔

    خیال رہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

  • صدر عارف علوی کے مواخذے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے آصف زرداری کی دو اہم ملاقاتیں

    صدر عارف علوی کے مواخذے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے آصف زرداری کی دو اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدر مملکت عارف علوی کے مواخذے اور نئے صدرِ پاکستان کے انتخاب کے لیے فعال ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں انھوں نے دو اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک بار پھر ایوان صدر کا مکین بنانے کی کوششیں شروع ہو گئیں، جس کے لیے پی پی شریک چئیرمین نے مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل سے گزشتہ روز ملاقات کی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو ابتدائی روابط میں دونوں رہنماؤں نے کوئی زیادہ حوصلہ افزا جواب نہیں دیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو اپنی جماعت کی مشاورت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جے یو آئی صدارت کے لیے اپنا امیدوار لانے کی خواہاں ہے۔

    بعد ازاں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر زرداری نے رات گئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اور ان کو کابینہ میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، جس پر سردار اختر مینگل نے کابینہ میں شمولیت کو چاغی واقعے کی انکوائری کمیشن سے مشروط کر دیا۔

    آصف زرداری نے سردار اختر مینگل سے صدر کے مواخذے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے مشورہ اور مدد طلب کی، جس پر سردار اختر مینگل نے سابق صدر کو مشورہ دیا کہ کابینہ کی تشکیل سمیت تمام عہدوں پر اتحادیوں کو مرحلہ وار لائیں، اور صدر عارف علوی کے مواخذے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے نمبر گیم کو دیکھ کر آگے بڑھیں، انھوں نے مشورہ دیا کہ فیصلوں میں اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ اتحاد کو نقصان نہ پہنچے۔