Tag: asif zardari

  • حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد : دو بڑے سیاسی رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد : دو بڑے سیاسی رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد :حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سرگریوں میں تیزی آگئی ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

    جس میں حکومت مخالف تحریک مؤثر بنانے پر مشاورت ہوگی اور پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں ختم کرنے پر بات چیت ہوگی۔

    ملاقات میں دونوں رہنما سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں اضافہ پر بھی گفتگو کریں گے۔

    اس سے قبل تحریک عدم اعتماد میں تیزی لانے کیلئے شہباز شریف اور سابق صدر زرداری کے درمیان بھی لاہور میں اہم ملاقات ہوئی تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ورکنگ ریلیشن بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء کا مشترکہ اجلاس 22فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جے یوآئی کے سربراہ تحریک عدام اعتماد کے حوالے سے مجلس عاملہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    اجلاس کا ایجنڈا مولانا عبد الغفور حیدری کی طرف سے جاری کردیا گیا، سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی محمد اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں حکومت کی طرف سے جلد بازی کی قانون سازی اور حالیہ آرڈیننسوں پر بھی غور خوض کیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت طے کی جائے گی۔

  • آصف زرادری کی مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی

    آصف زرادری کی مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : سابق صدرآصف علی زرادری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدرآصف علی زرادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    مولانافضل الرحمان نے سابق صدرآصف علی زرادری کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ، ٹیلیفونک گفتگوکےدوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    آصف علی زرداری نے کہا عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کےساتھ ہے جبکہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ایک پوائنٹ پر رہتا ہوں اور آخر تک لڑتا ہوں، دو محاذوں پر جنگ لڑنا سیاسی طور پر درست نہیں ہے، مشترکات کے لیے بڑا دل رکھنا ہوتا ہے، حالات کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیاری کرنے دیں اورگراؤنڈ بنانے دیں، 23 مارچ کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کولانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

  • آصف زرداری نے اچانک سیاسی مصروفیات منسوخ کردیں

    آصف زرداری نے اچانک سیاسی مصروفیات منسوخ کردیں

    لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار کرنے کا مشن لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے والے سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا۔

    سات فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور ق لیگ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

    اس ملاقات میں دونوں جانب سے پرانی یادیں تازہ کی گئیں جب دونوں اتحادی تھے، سابق صدر زرداری نے کہا کہ ہم جب اتحادی تھے تو پرویز الٰہی ڈپٹی وزیراعظم تھے اور ہم نے وہ وقت بڑا اچھا گزارا۔

    اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمیں یادہےکہ آپ کے22اورہمارے17وزیرتھے، آپ بڑےدل والےہیں۔

    پانچ فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی تھی، جو کہ بعد ازاں سیاسی میٹنگ میں تبدیل ہوا۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے، عمران خان کو گھر بھیجنے کا بہترین راستہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔

    جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مشاورت کے لیے وقت دیں آپ کی تجویز قابل عمل ہے، تسلیم کرتا ہوں تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ آپس میں متحد نہیں تھی۔

  • آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ،25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ،25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد : سابق آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

    آصف زرداری کے خلاف ارسز ٹریکٹر ریفرنس میں 2 اپیلوں پر پیر کوسماعت ہوگی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

    نیب نے 2014میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تاہم آج تک نوٹس جاری نہ ہو سکا ، گزشتہ سماعت پر نیب نےنئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا ، ارسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں آصف زرداری پر کرپشن کا الزام تھا۔

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا ، جس کے بعد نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : نیب کی  آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت

    توشہ خانہ ریفرنس : نیب کی آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی عدالت بریت کی درخواست مسترد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا احتساب عدالت آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرے۔

    عدالت نے آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی کی ایک روزہ حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیا، جس کے بعد وکیل فاروق نائیک نے استدعا کی کہ مجھے سپریم کورٹ جانا ہے، عدالت سماعت ملتوی کرے۔

    احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 18نومبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے توشہ خانہ ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی اورآصف زرداری پرفردجرم عائد ہوچکی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

    واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • مشکوک ٹرانزیکشن : اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    مشکوک ٹرانزیکشن : اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8.3 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے معاملے پر 14 اکتوبر 2021کے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف آصف زرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل پیش ہوئے اور استدعا کی کہ فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ سے آ رہے ہیں عدالت کیس بعد میں سن لے۔

    جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔

    بعد ازاں فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کل آصف زرداری پرفرد جرم عائد ہونی ہے، جس پر عدالت نے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت تک فرد جرم عائد کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، جس کے بعد سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

    خیال رہے آصف زرداری پر8 ارب سےزائدکی مبینہ مبنی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ سابق صدر کےمبینہ فرنٹ مین مشتاق احمدکوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

    آصف زرداری 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں مستقل ضمانت پر ہیں۔ نیب کا ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کراچی میں کرپشن سے اپنا گھر بنایا۔

  • 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ، آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ، آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا آصف زرداری بیمار ہیں،ویڈیو لنک پرفردجرم کی کارروائی کر لی جائے۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا اگر آپ زیارہ اصرار کریں تو آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا پھر کل بلا لیتے ہیں تو وکیل کا کہنا تھا کہ کل مشکل ہو جائے گا جو تاریخ دیں گے پیش ہو جائیں گے۔

    عدالت نے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔

    عدالت نے فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آصف زرداری کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    خیال رہے آصف زرداری پر8 ارب سےزائدکی مبینہ مبنی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ سابق صدر کےمبینہ فرنٹ مین مشتاق احمدکوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

    آصف زرداری 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں مستقل ضمانت پر ہیں۔ نیب کا ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کراچی میں کرپشن سے اپنا گھر بنایا

  • نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں زرداری کی ضمانت میں توسیع

    نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں زرداری کی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔

    سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے معاون نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک ماسکو میں ہیں، اس لیے استدعا ہے کہ آج کیس ملتوی کیا جائے۔

    مشرف، زرداری اور گیلانی کیخلاف سماعت کرنے والا عدالتی بینچ ازخود تحلیل

    دوران سماعت سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا اور فاروق ایچ نائیک کے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت 7 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں آصف زرداری نے اپنی نیویارک پراپرٹی ظاہر نہیں کی تھی، جب کہ نیب کا کہنا ہے کہ نیویارک پراپرٹی رجسٹرار کی پرانی دستاویز ادارے کے پاس موجود ہے، جس کے مطابق نیویارک میں جائیداد کی ملکیت آصف زرداری ہی کی تھی۔

    نیب دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 20 جون 2007 کو 5 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں اپارٹمنٹ خریدا گیا، اور 7 جون 2007 کو آصف زرداری نے میری این نامی خاتون کو اس پراپرٹی کا پاور آف اٹارنی دیا۔

  • ضمانت کے لئے سابق صدر نے عدالت سے رجوع کرلیا

    ضمانت کے لئے سابق صدر نے عدالت سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد: بلیئر نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ نیب کال اپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کاخد شہ ہے۔

    سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا ل اپ نوٹس معطل کیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے خلاف ریفرنس میں 2 اہم کردار گرفتار

    واضح رہے کہ نیب نے نیویارک فلیٹ پرآصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کیلئےنوٹس جاری کیا ہے۔

    نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں آصف علی زدار ی سے پوچھا گیا ہے کہ نیو یارک میں جائیداد کیسے بنائی گئی ؟ ، نیب نے معلومات کے حصول کے لئے سابق صدر کو کال اپ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

  • آصف زرداری کی طبیعت ناساز ،  اسپتال منتقل

    آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیاہے ، والدکی علالت کے پیش نظربلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر انھیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ، والد کی علالت کے پیش نظربلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئیں ہیں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، آصف زرداری کو تیزبخار تھا
    جبکہ ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا تھا۔

    خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کو دل، کمر درد اورشوگرکا مرض لاحق ہے۔

    واضح رہے 4 روز قبل آصف زرداری نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی تھی ، جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

    سابق صدر نے افغانستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان صورتحال کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، افغانستان معاملے پر نظر رکھنےکیساتھ سوچ و بچار بھی کرنا ہے