Tag: asif zardari

  • آصف زرداری کا شہباز شریف کو آموں کا تحفہ

    آصف زرداری کا شہباز شریف کو آموں کا تحفہ

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آم کی 15 پیٹیوں کا تحفہ بھجواتے ہوئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کوآموں کا تحفہ بھجوایا ، شہباز شریف کو آموں کی 15 پیٹیاں ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ بھیجی گئیں۔

    ذرائع پی پی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو نیک تمناؤں کا بھی پیغام بھجوایا، آصف زرداری نے ق لیگ کےشجاعت حسین ،پرویزالہیٰ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بھی آموں کا تحفہ بھیجا۔

    خیال رہے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتیں پھر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہونے کو تیار ہوگئی اور شہبازشریف انتخابی اصلاحات پر آل پارٹیز کانفرنس کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سے باہر پیپلزپارٹی اوراےاین پی نے بھی شرکت کی حامی بھر لی جبکہ فضل الرحمان ،پی ڈی ایم میں شامل دیگرجماعتوں نےبھی شرکت کافیصلہ کرلیا ہے۔

    شہبازشریف کی اپوزیشن جماعتوں کےقائدین سے اے پی سی تاریخ پرمشاورت جاری ہے ، حتمی تاریخ کااعلان اپوزیشن جماعتوں کے مشورےکے بعد کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کی اےپی سی جولائی کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

  • آصف زرداری  پیپلزپارٹی  میں اہم شخصیات کی شمولیت کیلیے سرگرم

    آصف زرداری پیپلزپارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت کیلیے سرگرم

    لاہور : پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان میں سرگرمیاں تیز کردیں، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے سرگرمیاں تیز کردیں ، شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے موثرسیاسی قبائل پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہے جبکہ پنجاب سے متعدد سیاسی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔

    پی پی مختلف حلقوں سے جیتنے کی پوزیشن والےامیدواروں سےرابطےمیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی چھوڑکرپی ٹی آئی میں جانےوالےکی واپسی کےلئےکوشش جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی، سابق گورنرپنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدرسےملاقات کاامکان ہے، جس میں ذوالفقارخان کھوسہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق آصف زرداری کے پیپلزپارٹی پنجاب کو مضبوط کرنے کے لئے اہم شخصیات سے رابطے ہیں ، آصف زرداری نےقاسم ضیا کو پنجاب میں اہم ذمہ داری کی آفرکر دی۔

    آصف زرداری دورہ لاہورمیں اپناطبی معائنہ بھی کروائیں گے اور پیپلزپارٹی پنجاب تنظیم کےمختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ حاجی عزیز الرحمان چن کی عیادت کےلئے انکےگھرجائیں گے۔

    آصف زرداری چندروزلاہورمیں قیام کے دوران ماضی میں حلیف جماعتوں کےرہنماؤں سےبھی رابطےکریں گے، بجٹ کے بعد بلوچستان اور پنجاب سے کئی شخصیات پی پی میں شامل ہوں گی۔

  • نیب کی آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی مخالفت

    نیب کی آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی مخالفت

    اسلام آباد : نیب کی آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسزکراچی منتقل کرنے کی مخالفت کردی اور کہا آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی کیس میں جمع کرا دیا۔

    جس میں نیب نے سپریم کورٹ سے آصف زرداری کی درخواست خارج کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے، سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست خارج ہوچکی ہے۔

    نیب نے جواب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سےاسلام آبادمنتقلی کاحکم دیا، سپریم کورٹ کا حکم نہ بھی ہوتب بھی چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس کااختیار ہے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سندھ کے وزرا،وزیر اعلیٰ ،سرکاری حکام کے نام ہیں جبکہ کیسز میں بینکرز،کاروباری افراد کے نام بھی شامل ہیں، خدشہ ہے مقدمات احتساب کراچی میں چلے تو گواہوں پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

    خیال رہے واضح رہے کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنس، پارک لین ای اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ریفرنس، ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس اور توشہ خانہ ریفرنسز کا سامنا ہے۔

    آصف علی زرداری نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ان چار ریفرنسز کو کراچی منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

    درخواستوں میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پریزائڈنگ افسر، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف، عبدالغنی مجید، سابق سی ای او سمٹ بینک حسین لوائی کو فریق بنایا گیا تھا۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر کی عدالت میں طلبی، سمن جاری

    جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر کی عدالت میں طلبی، سمن جاری

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف 5واں ریفرنس سماعت کےلیےمقرر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نیب نے آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤئنٹس کیس میں آٹھ ارب کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا، احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔

    آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف زرداری اور ان کے دست راز اسٹینوگرافر مشتاق احمد 20 کو مئی کو طلبی کے سمن جاری کردئیے گئے ہیں، سمن احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے جاری کئے۔

    ریفرنس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نےکلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سےبنایا، گھرکی خریداری کیلئےآصف زرداری کے اسٹینوگرافر نےرقم دی،اسٹینو گرافرمشتاق کےاکاؤنٹ سے15کروڑادا کیےگئے جبکہ آصف زرداری کلفٹن میں گھرکی خریداری کاکوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

    نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد اور نجی سوسائٹی میں 8.3 ارب کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی،8.3 ارب سے کراچی کے پوش علاقے میں جائیدادیں خریدی گئیں،جائیدادیں آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔

    نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤئنٹس کیس میں غیر قانونی ٹرانزیکشن کے اہم ملزم مشتاق احمد دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہے،ملزم مشتاق احمدکو سینیٹر رخسانہ بنگش کےکہنے پراسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ مشتاق احمد ڈالر اسمگلنگ کیس کی اہم ملزمہ ایان علی کی گرفتاری کے وقت ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور ریفرنس دائر

    یاد رہے گذشتہ سال نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔

    چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری نےیونس قدوائی ودیگرکےذریعےجعلی کمپنی پارتھینون بنائی، انھوں نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا، چارج شیٹ کے مطابق آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کررکھی ہے۔

  • سابق صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور ریفرنس دائر

    سابق صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور ریفرنس دائر

    اسلام آباد: جعلی اکاؤئنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے، نیب نے ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، نیب نے آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤئنٹس کیس میں آٹھ ارب کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا ہے، ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد اور نجی سوسائٹی میں 8.3 ارب کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی،8.3 ارب سے کراچی کے پوش علاقے میں جائیدادیں خریدی گئیں،جائیدادیں آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔

    نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤئنٹس کیس میں غیر قانونی ٹرانزیکشن کے اہم ملزم مشتاق احمد دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہے،ملزم مشتاق احمدکو سینیٹر رخسانہ بنگش کےکہنے پراسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ مشتاق احمد ڈالر اسمگلنگ کیس کی اہم ملزمہ ایان علی کی گرفتاری کے وقت ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔

    یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ

    چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری نےیونس قدوائی ودیگرکےذریعےجعلی کمپنی پارتھینون بنائی، انھوں نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا، چارج شیٹ کے مطابق آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کررکھی ہے۔

  • "بچوں کو سمجھائیں کہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں”

    "بچوں کو سمجھائیں کہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں”

    اسلام آباد: کم وبیش ایک ہفتے کے تعطل کے بعد آصف زرداری نے ایک بار پھر پی ڈی ایم سربراہ مولان فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گفتگو میں پیپلز پارٹی پر واضح کردیا کہ فیصلے کے مطابق قائدحزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کےمشترکہ فیصلوں کا احترام کرناچاہیے، امید ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرےگی، اس کے علاوہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے نون لیگ اور پی پی پی کی جانب سے ایک دوسرے کے مخالف بیانات پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نوازشریف بچوں کو سمجھائیں کہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں۔سربراہ پی ڈی ایم نے یاد دہانی بھی کرائی کہ طے ہوا تھا چار اپریل سے پہلےکوئی کسی کے خلاف متنازع بیان نہیں دے گا، بلاول ،مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے بیانات پر بہت مایوسی ہوئی، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں ،لانگ مارچ پر پی پی نے وقت مانگا ،سب انتظار کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی، بلاول کا مریم نواز پر بڑا طنز

    واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز اور ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا خاندان ہے جو ماضی میں سلیکٹ ہوتا رہا، ہماری رگوں میں سلیکٹ ہونا شامل نہیں ہے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا کام حکومت کو نقصان پہنچانا ہے، پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانا موزوں ہے، جلسے جلسوں کی بجائے پنجاب کے خلاف عدم اعتماد سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

  • نواز شریف آصف زرداری سے سخت ناراض ، بات کرنے سے انکار

    نواز شریف آصف زرداری سے سخت ناراض ، بات کرنے سے انکار

    اسلام آباد: پی ڈی ایم کے اجلاس کےبعد سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا لیکن نواز شریف نے بات نہ کی، اسحاق ڈار نے کہا نوازشریف ناراض ہیں، بات نہیں کرنا چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اورنوازشریف کے رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کےگرما گرم اجلاس کے بعد آصف زرداری کا نواز شریف کو فون کیا تاہم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گھر میں موجودگی کے باوجود فون نہ سنا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فون پرمسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے سخت گفتگو ہوئی ، آصف زرداری نےکہااپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم نذیر تارڑ پرتحفظات ہیں، گفتگومیں بتایاگیا اعظم نذیرتارڑ بے نظیر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل تھے ، پیپلزپارٹی کسی صورت اعظم نذیر کے نام پر اتفاق نہیں کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے زرداری کو جواب میں کہا نوازشریف ناراض ہیں،بات نہیں کرناچاہتے ، آصف زرداری اوراسحاق ڈارکی فون پرگفتگو اسپیکرپربلاول بھٹو نے بھی سنی۔

    ذرائع نے کہا اسحا ق ڈار کی طرف سےانتہائی تلخ گفتگو کے بعد آصف زرداری نے فون بند کردیا، شاہد خاقان اورپرویزرشید کوپیپلزپارٹی سےرابطوں کی بحالی کاٹاسک دیدیاگیا، ٹاسک مسلم لیگ ن کے اہم افراد اورخاندانی میٹنگ کے بعد دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پرویز رشید ،شاہد خاقان پیپلزپارٹی کواستعفوں پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے "تین بڑے” متحرک

    پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے "تین بڑے” متحرک

    لاہور: قومی اسمبلی سے استعفوں پر ڈیڈ لاک کے باعث پی ڈی ایم کا مستقبل تاریک ہونے لگا ہے، پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے اپوزیشن کے تین بڑے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف، فضل الرحمان اور آصف زرداری پی ڈی ایم بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور پی ڈی ایم کے اہم اجلاس سے قبل تینوں رہنماؤں کا رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے، ہم پر بھاری ذمہ داری ہے عوام کو مایوس نہیں کرنا۔

    سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کےلیے فریقین کو لچک دکھانا ہوگی، استعفوں سمیت تمام امور پر موقف کھلے دل سے سنا جائے۔

    سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کو مسائل پر نجات دہندہ کی طرح دیکھ رہی ہے، اندرونی اختلافات، مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم کا اتحاد ناگزیر ہے، حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی سیاست کو نقصان پہنچا رہی ہے، پی ڈی ایم اتحاد حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ملکرمقابلہ کرےگا۔

    دوسری جانب پی ایم ڈی اجلاس کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے طویل مشاورت کے بعد حکمت طےکر لی ، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن رکھیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن : نوازشریف اور مریم نواز نے حکمت عملی تیار کرلی

    ذرائع ن لیگ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کی کھل کر مخالفت کرےگی ، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا حشردیکھ لیا پی ڈی ایم سنجیدہ فیصلےکرے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ممکنہ دلائل میں کہا گیا کہ کامیابی کے قریب ہیں پی ڈی ایم پرفیصلے مسلط نہ کیے جائیں ، ایک ہی حربہ بار بار آزمانے سے پی ڈی ایم مذاق نہ بن جائے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز کو حتمی شکل دے دی ہے ، مولانا فضل الرحمان کی تجویزسےپیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتیں متفق ہیں تاہم پیپلزپارٹی کو آج استعفوں پرمنانے کے لیےبھرپور کوشش کی جائےگی۔

  • سینیٹ الیکشن: سابق وزیراعظم کی دوسری اہم ملاقات

    سینیٹ الیکشن: سابق وزیراعظم کی دوسری اہم ملاقات

    کراچی: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی متحرک نظر آرہے ہیں، دو روز کے دوران انہوں نے دوسری اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے آج پھر آصف زردادی اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں سابق گورنرپنجاب مخدوم محمود بھی موجود تھے، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف،فضل الرحمان اور دیگرسے ہونے والے رابطوں سےمتعلق یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانامیری خواہش تھی۔

    ملاقات میں آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا، مخدوم احمدمحمودجیسےدوست آپ کےساتھ ہیں، آپ بڑاسرپرائز دینگے، پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کےلئے کوشاں ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ تو سب نے دیکھ لیا، مگر حکومت کے لئےسینیٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہوگا۔

    اسلام آباد کی جنرل نشست سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ این اے 221 کا میدان بھی پیپلزپارٹی مارلےگی۔

    گذشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نےکامیابی کے لیے بھرپور کوششوں کایقین دلایا ہے، امید ہے سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت خیال دوست بھی ووٹ دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ میں آپ کامیاب ہوں گے ، بلاول بھٹو کی یوسف رضا گیلانی کو یقین دہانی

    سینیٹ امیدوار یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے کئی ناراض ارکان بھی رابطے میں ہیں، کچھ ناراض ارکان نےخودبھی رابطہ کرکے ووٹ کا یقین دلایا ہے، جس پر بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈ کی پریشانی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے رابطوں پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی پارٹی کے تمام ایم این ایز کی جانب سے یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

  • میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کے ضمنی ریفرنس، آصف زرداری پر فرد جرم 17 ستمبر تک موخر

    میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کے ضمنی ریفرنس، آصف زرداری پر فرد جرم 17 ستمبر تک موخر

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس اور پارک لین کے ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم سترہ ستمبر تک موخرکردی۔

    تفصیلات مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ ریفرنس اور پارک لین کے ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی م، سابق صدرآصف زرداری فریال تالپور اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ عدالت پہنچے۔

    سماعت کے آغاز پر آصف زرداری کی جانب سے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس کوخارج کرنےکی استدعاکی گئی، آصف زرداری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس کاضمنی ریفرنس خارج کرکےانہیں بری کیاجائے۔

    جج احتساب عدالت اعظم خان نے استفسار کیا کہ آپ اس درخواست پردلائل کے لیے تیار ہیں؟جس پر وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ درخواست پردلائل کےلیےسترہ ستمبرکی تاریخ مقررکردیں۔

    اس پرنیب وکیل نے فردجرم عائد کرنے کی کارروائی سے پہلےنئی درخواست پراعتراض اٹھایا، احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پرفردجرم سترہ ستمبرتک مؤخرکرتے ہوئے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت سترہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

    دوسری جانب پارک لین کےضمنی ریفرنس کی کیس کی سماعت میں آصف زرداری سمیت دیگرملزمان نے حاضری لگائی، آصف علی زرداری نےاس ریفرنس میں بھی پھرفردجرم روکنےکی درخواست کی ۔

    جس پرجج احتساب عدالت اعظم خان نےآصف زرداری پرفردجرم سترہ ستمبرتک موخرکردی۔