Tag: Asifa bhutto

  • جامشورو : آصفہ بھٹو کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    جامشورو : آصفہ بھٹو کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے اور لاٹھیاں برسانے والے قوم پرست کارکنان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    احتجاج کے دوران گاڑی روکنے اور پتھراؤ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے آصفہ بھٹو کی گاڑی کو ایم9پر روکا گیا۔

    بینظیر گیٹ کے سامنے کینال معاملے پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کی جارہی تھی، جام شورو پولیس نے 16 نامزد اور60نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مذکورہ مقدمہ ہنگامہ آرائی، سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔ قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

  • پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹو سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

    پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹو سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گ، پیپلزپارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پر غور شروع کردیا۔

    ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پارٹی کی الیکشن مہم چلائیں گی، مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی باضابطہ سرگرمیوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

  • پاک جرمنی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو

    پاک جرمنی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری باہمی اقتصادی مفادات کیلئے پاکستان میں جرمنی کے دوستانہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنیس نے کراچی میں ملاقات کے موقع پر کہی، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    دونوں شخصیات کی ملاقات میں انسدادِ پولیو مہم، اور جرمنی کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے جرمن حکومت اور عوام کے سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کے علاوہ پاکستان میں بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد پر سراہا۔

    ملاقات میں گرین انرجی میں صلاحیت اور توانائی کے پورٹ فولیو کو وسیع کرنے کی اہمیت پر گفتگو کے ساتھ انسانی وسائل کی ترقی کی اہمیت ،تربیتی پروگراموں میں جرمنی کےتعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹرروڈیگرلوٹنز، فرسٹ سیکرٹری کرسچن بوئچر، سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

  • آصفہ بھٹو ملتان میں  پی ڈی ایم  جلسے سے خطاب کریں گی

    آصفہ بھٹو ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی

    ملتان : پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی، بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی نے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے دن 30نومبرپیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے ، آصفہ بھٹو جلسے میں شرکت کرکے سرپرائز دے سکتی ہیں۔

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے، حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے،ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ 30نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی۔

    پارٹی قیادت نے آصفہ بھٹو کی 30 نومبر کو جلسہ میں آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

    خیال رہے ڈپٹی کمشنر ملتان نے پی ڈی ایم کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 31جنوری تک ہر طر ح کی سماجی تقریبات پر پابندی ہے۔ 300سے زائد افراد کوکسی بھی جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

  • آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، آصفہ بھٹو کو غصہ کیوں آیا؟

    آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، آصفہ بھٹو کو غصہ کیوں آیا؟

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی خبر چلانے پر میڈیا اور اے آر وائی نیوز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میڈیا کو میرے متعلق جھوٹ بولنے سے پہلے ثبوت دینا چاہیئے، کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ بنانے پر وفاقی حکومت سے پوچھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو کتے کے کاٹنے سے زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا لاڑکانہ کے حسنین کا خیال نہ آیا اور اے آر وائی نیوز پر تنقید کر ڈالی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو نے میڈیا اور اے آر وائی نیوز پر غصے کا اظہار کیا اور کہا اے آروائی نیوز کو کے پی اور پنجاب میں مسائل نظر نہیں  آتے، پولیو، ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز چھپانے پر کچھ نہیں کہا جارہا، ڈاکٹرز پر تشدد، زیادتی کے مجرم کو کے پی میں نوکری دی گئی۔

    آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو میرے متعلق جھوٹ بولنے سے پہلے ثبوت دینا چاہیے، کہانیاں بنا کر خاص طور پر مجھے ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، مجھے نشانہ بنانے کے بجائے وفاقی حکومت سے پوچھیں اور سوال کریں کتے کے کاٹے کی ویکسین کیوں فراہم نہیں کی جارہی؟

    خیال رہے گزشتہ روزحسنین پرآوارہ کتوں نےحملہ کرکےچہرےکوبری طرح مسخ کردیاتھا ، لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کے ہولناک واقعہ پراپوزیشن رہنماپرپھٹ پڑے اور وزیراعلٰی اور وزیر صحت سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کتے کے کاٹنے سے متاثرہ  حسینن کراچی میں این آئی سی ایچ اسپتال کےآئی سی یو میں زیرعلاج ہے  اور اس کی  حالت بدستور تشویشناک ہے ،قومی ادارہ صحت اطفال کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے۔

  • سابق صدر آصف زرداری سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو اور وکلاء کی ملاقات

    سابق صدر آصف زرداری سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو اور وکلاء کی ملاقات

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو اور وکلاء نے ملاقات کی، خاندانی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں آصف زرداری سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اس کے وکلاء فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔

    آصف زرداری سے آصفہ بھٹو اور وکلا کی ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، اس موقع پر خاندانی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوسری جانب پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی تجویز پر سابق صدر زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔

    بورڈ نے آصف زرداری کو سروائیکل و لمبر سپائن ایم آرآئی تجویز کی تھی، سابق صدر کی گردن اور کمر میں تکلیف کی شکایت پر ایم آر آئی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی گردن کے مہروں میں فاصلہ کم ہونے سے شدید کھچاؤ کی شکایت ہے، آصف زرداری کو گردن و کمر تکلیف پر فزیو تھراپی کرائی جارہی ہے۔

    ؎واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سابق صدر زرداری کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سابق صدر کے علاج میں ذاتی معالجین کی شمولیت اور پرائیویٹ بورڈ تشکیل دینے کے خواہاں ہیں۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی آصف زرداری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر درخواست ضمانت دینا چاہتی ہے جس کے لیے سابق صدر ابھی تیار نظر نہیں آتے۔

  • آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے: خورشید شاہ

    آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں الیکشن سے متعلق ٹکٹ پر کوئی اختلاف ہے تو میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی ہماری جماعت میں نہیں ہے۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کو عدالتوں کا احترام کرنے کا مشورہ دوں گا جس طرح شریف خاندان اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں ایسا مناسب نہیں ہے۔


    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں


    رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ اقامہ کے پیچھے ایک مائنڈ سیٹ ہے جو متحرک ہے، اقامے کے پیچھےکوئی مافیا ہے ہمیں تو ویزہ بھی مشکل سے ملتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پورے ملک سے الیکشن لڑیں گے جبکہ گھوٹکی کے مہر برادران پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔


    سزا یا شکست کا خوف : ن لیگ کا الیکشن کے روز پاک فوج کی تعیناتی پراعتراض


    خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی عام انتخابات میں مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف کی پی ٹی آئی خواتین پر تنقید، آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں

    نواز شریف کی پی ٹی آئی خواتین پر تنقید، آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پر وزیراعظم نواز شریف کی تنقید کے جواب میں پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھیں، خواتین ہمیشہ ہراول دستہ رہی ہیں۔

    اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تاریخ سے سبق سیکھیں،فاطمہ جناح،بیگم رعنا لیاقت،نصرت بھٹو،بےنظیر بھی خواتین تھیں اور یہ خواتین ہراول دستہ تھیں۔

    آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ خواتین کا دن ہمیشہ بے نظیر کے لیے ہے جو پاکستان کی پہلی وزیراعظم  تھیں جو ہر کسی مقابل مضبوط تھیں  اور انہوں نے ڈکٹیٹر، جیل اور مصائب کا سامنا کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اوکاڑہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل کے جلسے میں بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟


    یہ پڑھیں: کل کے جلسے میں بہنیں  کیا کررہی تھیں؟


     اس بیان کے جواب میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری، پی پی کی شرمیلا فاروقی اور پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ شیریں مزاری کا نے وزیراعظم سےمعافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی مریم نواز پر حملے کرسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی مریم پر حملہ کریں گے، شیریں مزاری

  • عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم

    عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم

    لاہور : ن لیگ کے رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم ہوگیا، بانی ارکان نے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، عرفان اللہ مروت نے بھی اپنے بیان سے مکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں بختاور زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو اس حوالے سے مزید بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔ دوسری جانب عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بیان سے ہی مکر گئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہی نہیں ہوا، انہوں نے الزام لگایا کہ سینیٹر سعید غنی آصف زرداری اور ان کے بچوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں۔

    اس بیان کے جواب میں پی پی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے، پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،اگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مختلف اخبارات کی شہہ سرخیوں میں عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات اور پی پی میں شمولیت کے حوالے خبروں کی اشاعت کے بعد بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جانب سے اس فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    بختاور اورآصفہ کے ان ٹویٹس کے بعد آج عرفان اللہ مروت کا یہ نیا اعلان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے حوالے سے میڈیا میں دو روز قبل آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

  • بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری کی عرفان اللہ مروت پرکڑی تنقید

    بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری کی عرفان اللہ مروت پرکڑی تنقید

    کراچی : پیپلزپارٹی نے لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر لیگی رہنما پرالزامات کا انکشاف ہونے کے بعد بختاور بھٹو اورآصفہ بھٹو زرداری نے شدید رد عمل ظاہرکیا ہے۔

    سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیمار ذہن شخص کو جیل میں ہونا چاہئیے اس پارٹی میں نہیں کہ جس کی سربراہ ایک خاتون رہی ہو۔

    بختاور بھٹو زرداری کا یہ ٹوئیٹ لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کیلیے تھا جن سے متعلق خبریں گرم تھیں کہ وہ پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

    بختاوربھٹو نے جس ٹوئیٹ پرردعمل ظاہر کیا اس میں لکھا تھا کہ عرفان اللہ مروت زیادتی کیس میں ملوث ہیں، ان پر ذوالفقار بھٹو کے سپورٹر کی بیٹی سے بد سلوکی کرانے کا الزام ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹوئیٹ میں کہا کہ عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے، پارٹی کا بنیادی اقدار خواتین کی عزت کرنا ہے غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع نے بھی عرفان اللہ مروت کی پارٹی میں شمولیت کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے، ذرائع کے مطابق عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ آج کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر میں عرفان االہ مروت نے شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔